خواتین کو تعلیمی سہولیات فراہم کئے بغیر پاکستان میں سیاسی و معاشی استحکام نا ممکن ہے : فاطمہ مشہدی

خواتین کو تعلیمی سہولیات فراہم کئے بغیر پاکستان میں سیاسی و معاشی استحکام نا ممکن ہے کیونکہ تعلیم یافتہ ماں ہی آئندوں نسلوں کی بہتر تربیت کے فرائض سر انجام دے سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار منہا ج القرآن ویمن لیگ پاکستان کی ناظمہ محترمہ فاطمہ مشہدی نے گذشتہ روز برطانیہ پہنچنے پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تعلیمی اداروں میں طالبات لڑکوں کی نسبت بہترین نتائج دے رہی ہیں اور کارکردگی کے لحاظ سے زیادہ محنتی اور دیانتدار پائی جاتی ہیں۔ لہذا اگر حکمران ملکی استحکام اور خوشحالی میں ایماندار ہیں تو انہیں پاکستانی خواتین کو قومی دھارے میں شامل کرنا ہو گا۔ فاطمہ مشہدی نے کہا کہ خواتین تحریک پاکستان سے لے کر گذشتہ دور میں عدلیہ کی آزادی تک ہر ملکی و قومی مفاد کی تحریک میں سرفہرست رہی ہیں لیکن ان کو اسلام کی تعلیمات کے مطابق دیئے گئے حقوق کے حصول میں اکیسویں صدی میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن پاکستان کے طول وعرض میں خواتین کی دینی و دنیاوی تعلیم کی فراہمی اور معاشرتی ناہمواری کے خاتمہ کے لئے جدوجہد کر رہی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top