شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ارشاد احمد حقانی کے انتقال پر اظہار تعزیت

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے روزنامہ جنگ کے سینئر ایڈیٹر، کالم نگار اور معروف صحافی ارشاد احمد حقانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کینیڈا سے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ ان کی وفات سے دنیائے صحافت کا ایک باب ختم ہو گیا ہے۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ ارشاد احمد حقانی کا شمار ملک پاکستان سمیت دنیا بھر کے کہنہ مشق صحافیوں اور غیر جانبدارانہ رائے رکھنے والے صحافیوں میں ہوتا ہے۔ حقانی صاحب روزنامہ جنگ کے بانی رہنما بھی تھے، ان کے کالم، تجزیے اور ماہرانہ رائے کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا گیا۔ شیخ الاسلام نے کہا کہ میر خلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی کے زیراہتمام ہونے والے پروگرامز کےعلاوہ ہر سطح پر حقانی صاحب نے نہایت بلند پایہ خدمات سر انجام دیں۔

دریں اثناء تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی الدین قادری، مجلس شوری کے صدر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری، مرکزی امیر تحریک صاحبزادہ فیض الرحمن درانی، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، سینئر نائب ناظم اعلی شیخ زاہد فیاض، نائب ناظم اعلیٰ دعوت رانا محمد ادریس قادری، ناظم امور خارجہ جی ایم ملک، سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک انوار اختر ایڈووکیٹ، امیر پنجاب احمد نواز انجم اور مرکزی نظامتوں کے دیگر سربراہان نے بھی ارشاد احمد حقانی کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top