ملک دشمن قوتوں نے پاکستان کی سلامتی کے خلاف گھناؤنی سازشوں کا جال بنا ہوا ہے : شیخ زاہد فیاض

عوام کو بد اعتمادی اور بے یقینی کی دلدل سے نکالنے کے لیے قومی مفادات کو پہلی ترجیح دینا ہوگی
تحریک منہاج القرآن کے قائم قام ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض کا مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب

تحریک منہاج القرآن کے قائم مقام ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے کہا ہے کہ ملک دشمن قوتوں نے پاکستان کی سلامتی کے خلاف گھناؤنی سازشوں کا جال بنا ہوا ہے، اس پر عمل کرنے کے لیے انہوں نے پاکستان کے اندر اپنے آلہ کار بنائے ہوئے ہیں، وہ آلہ کار پاکستان کو اندرونی طور پر کمزور کرنے میں اپنی سازشوں کا آغاز کرچکے ہیں۔ اگر ہماری خارجہ اور داخلی پالیسیاں مؤثر اور مضبوط ہوتیں تو پاکستان بحرانوں کا شکار نہ ہوتا۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی دشمن اسلام، پاکستان اور عوام کے خلاف ہر سطح پر مختلف طریقوں اور بہانوں سے نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو تباہ و برباد کرنے کے لیے یہود و ہنود کی سازشیں کسی سے پنہا نہیں، مسلمانوں کو دہشت گرد ثابت کرنے کے لیے ہر چینل استعمال ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اور واحد ایٹمی طاقت ہے، اس لیے ساری دشمن طاقتیں جو اسلام کے خلاف ہیں وہ پاکستان کو ختم کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے سیاستدانوں نے اپنے مفادات کے لیے ملک کی سلامتی اور استحکام کو داؤ پر لگا رکھا ہے، یہی وہ روش ہے جس سے پاکستان کی حالت بہتر نہیں بلکہ بد تر شکل اختیار کرتی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک بہت سے بحرانوں کا شکار ہے، لوڈ شیڈنگ، گیس، آٹا، چینی، مہنگائی، غربت اور دہشت گردی کے بحرانوں سے عوام خوف و ہراس اور دکھوں کے بوجھ میں زندگی گزار رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران اپنے مفادات کو تحفظ دینے کے لیے نورا کشتی کررہے ہیں، عوام کے حقوق اور فلاح و بہبود نظر انداز ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر سیاستدان چاہتے ہیں کہ ملک میں امن، خوشحالی، سلامتی اور استحکام قائم ہو تو عوام کے اعتماد کو بحال کرنا ہوگا، عوام کو بے یقینی کی دلدل سے نکالنا ہوگا اس کی واحد صورت یہ ہے کہ تمام سیاستدان اپنے مفادات کو پس پشت ڈال کر قومی مفادات کو ترجیح دیں۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top