ارشاد احمد حقانی (مرحوم) ممتازصحافی، سیاسی تجزیہ نگار، سچے مسلمان، محب وطن اور قومی اثاثہ تھے: ڈاکٹر محمد طاہر القادری

ان کی وفات سے قوم ایک صاحب اسلوب صحافی اور ہمدرد انسان سے محروم ہوگئی
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا تعزیتی پیغام

تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے ممتاز دانشور، معروف صحافی، ماہر تعلیم اور سیاسی تجزیہ نگار ارشاد احمد حقانی (مرحوم )کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ مرحوم ممتاز صحافی، سیاسی تجزیہ نگار، سچے مسلمان، محب وطن اور قومی اثاثہ تھے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ارشاد احمد حقانی اپنے کالم ’’حرف تمنا‘‘ کے ذریعے سے عوام و خواص میں بہت مقبول تھے۔ مرحوم حکمرانوں کی بڑی دیانت داری اور حکمت سے راہنمائی کرتے اور عوام الناس میں بیداری شعور کا فریضہ سرانجام دیتے رہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ مرحوم کی وفات ناقابل تلافی قومی نقصان ہے۔ ان کی وفات سے قوم ایک صاحب اسلوب صحافی اور ہمدرد انسان سے محروم ہوگئی۔ انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم کی مغفرت، بلندی درجات اور لواحقین کے لیے ہمدری اور صبر جمیل کی دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top