منہاج القرآن کی نظامت تمویلات کے نائب ناظم حفیظ الرحمن خان کے والد حاجی حبیب احمد خان انتقال کر گئے

قائدین تحریک منہاج القرآن کا اظہار افسوس

تحریک منہاج القرآن کی نظامت تمویلات کے نائب ناظم حفیظ الرحمن خان کے والد اور نظامت میڈیا کے سنیئر فوٹو گرافر قاضی محمود الاسلام کے سسر حاجی حبیب احمد خان قضائے الٰہی سے انتقال کرگئے۔ مرحوم حاجی حبیب احمد خان شالیمار پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے سابق صدر تھے ساری زندگی فروغ تعلیم کے لیے مصروف عمل رہے۔حاجی حبیب احمد خان پچھلے کچھ عرصے سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔ نماز جنازہ آج صبح 10 بجے شالا مار ٹاؤن نیشنل روڈ پنکھوں والا کار خانہ نزد المعروف پیراں والی مسجد میں ادا کی جائے گی۔ان کے انتقال پر تحریک منہاج القرآن کے مرکزی امیر فیض الرحمٰن درانی، قائمقام ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، ڈاکٹر شاہد محمود، جی ایم ملک، عبدالستار منہاجین، میاں زاہد اسلام، لطیف مدنی، عبدالحفیظ چوہدری، ارشاد طاہر، محمد عارف طاہر، شاہد لطیف و دیگر قائدین نے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم ہر دل عزیز شخصیت کے مالک تھے، اعلیٰ اخلاق، ملنساری اور عاجزی ان کی شخصیت کے اوصاف تھے۔ قائدین تحریک نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ اللہ کریم مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔ (آمین)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top