منہاج القرآن ساؤتھ کوریا کے وفد کی ملٹی کلچر سیمینار میں شرکت

منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ کوریا کے ایک وفد نے 31 جنوری 2010ء کو امیر تحریک محمد جمیل قادری کی قیادت میں سوان سٹی ہال کی دعوت پر ملٹی کلچر سیمینار میں شرکت کی۔ سیمینار کا اہتمام گورنمنٹ آف کوریا سوان سٹی ہال کی طرف سے کیا گیا تھا جس میں کوریا، چائنہ، جاپان، ویت نام، تھائی لینڈ، پاکستان، فلپائن، بنگلہ دیش اور کم و بیش بارہ ممالک کے وفود نے شرکت کی۔ منہاج القرآن کے وفد میں امیر تحریک محمد جمیل قادری، غلام محمد خان قادری، مستنصر حسن چوہدری شامل تھے۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے امیر تحریک محمد جمیل قادری نے تحریک منہاج القرآن، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے سرانجام دی جانے والی سرگرمیوں کا تفصیلی تعارف پیش کیا۔ بعد ازاں انتطامیہ نے تمام ممالک کے وفود کا شکریہ ادا کیا۔ آخر پر تمام شرکاء کے لیے پرتکلف ڈنر کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

رپورٹ : وقار احمد خان شیروانی (ساؤتھ کوریا)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top