منہاج یونیورسٹی کے کالج آف شریعہ میں آل پاکستان بین الکلیاتی ہفتہ تقریبات 8 فروری سے شروع ہوں گئی

منہاج یونیورسٹی لاہور کے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں سفیر امن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 59 ویں سالگرہ کے موقع پر طلبہ کی نمائندہ تنظیم ’’بزم منہاج‘‘ کے زیر اہتمام سالانہ آل پاکستان بین الکلیاتی ’’ہفتہ تقریبات‘‘ 8 فروری 2010ء بروز سوموار کو 365۔ ایم بلاک ماڈل ٹاؤن (کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز ) میں شروع ہوں گی۔ ان خیالات کا اظہار کالج آف شریعہ میں میڈیا کمیٹی کے صدر واحد نعیم مغل نے سالانہ آل پاکستان بین الکلیاتی والجامعاتی ہفتہ تقریبات کی کمیٹیوں کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ واحد نعیم نے اجلاس کو بتایا کہ ہفتہ تقریبات میں پاکستان بھر کے کالجز، یونیورسٹیز اور مدارس کے طلبہ و طالبات کثیر تعداد میں شرکت کریں گے۔ ہفتہ تقریبات کا آغاز 8 فروری کو مقابلہ حسن قراءت اور مقابلہ عربی تقریر بعنوان ’’الارھاب و علاجہ (دہشت گردی اور اس کا حل)‘‘سے ہوگا۔ 9 فروری کو مقابلہ حسن نعت اور مقابلہ انگلش تقریر بعنوان ’’Strategic Challenges Confrontng Pakistan‘‘، ۔10 فروری کو مقابلہ اردو تقریر بعنوان ’’اسلام۔ دین امن‘‘ اور 11 فروری مقابلہ اردو مباحثہ بعنوان ’’الیکٹرانک میڈیا رحمت ہے‘‘ سے ہفتہ تقریبات اختتام پذیر ہوں گی۔ منہاج یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر علی محمد، پرنسپل ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اور وائس پرنسپل کالج آف شریعہ ڈاکٹر ظہور اللہ الازہری کی زیر سرپرستی میں ہونے والے اس ہفتہ تقریبات میں ملک بھر سے نامور علمی، ادبی، سیاسی اور سماجی شخصیات شرکت کریں گے۔ ہفتہ تقریبات کے تمام پروگرامز کی نگرانی بزم منہاج کے نگران عبدالقدوس دارنی کریں گے۔ اس موقع پر محمد یامین مصطفوی، شکیل اکرم، عاطف بشیر، غلامی یسین فیضی، فرخ سوار، محبوب عالم، محسن کمال، مدثر محی الدین، واجد نعیم، عمیر وقاص، سعی خان، نفیس الحسن اور دیگر طلبہ بھی موجود تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top