ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا بشیر خان لودھی و صاحبزادہ یسین لوہانی کی والدہ کی وفات پراظہار افسوس

تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلی و پاکستان عوامی تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر محمد طاہر القادری، مرکزی امیر تحریک صاحبزادہ مسکین فیض الرحمٰن درانی، سنیئر نائب ناظم اعلی شیخ زاہد فیاض، امیر پنجاب احمد نواز انجم، ڈائریکٹر میڈیا میاں زاہد اسلام، ڈپٹی ڈائریکٹرز میڈیا محمد لطیف مدنی اور عبدالحفیظ چوہدری، عاقل ملک، جواد حامد اور ڈاکٹر شاہد محمود اور عبدالستار منہاجین نے تحریک منہاج القرآن کے سنیئر نائب امیر پنجاب بشیر احمد خان لودھی اور مرکزی ڈپٹی کوآرڈنیٹر میڈیا قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی صاحبزادہ ڈاکٹر یسین خان لوہانی کی والدہ ماجدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت کیلئے دعا کی ہے۔ ان کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں نارووال قصبہ کنجروڑ میں ادا کی گئی۔ جس میں علاقہ کی معروف سماجی، سیاسی، مذہبی شخصیات اور عوام الناس نے کثیر تعداد میں نماز جنازہ میں شرکت کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ علاوہ ازیں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قدمین شریفین کے تصدق سے مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے۔ ان کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ (آمین)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top