منہاج القرآن انٹرنیشنل (دیزیو) اٹلی کے زیرانتظام محفل حلقہ درود شریف

رپورٹ: (محمد یعقوب، سرمد جاوید)

منہاج القرآن اسلامک سنٹر (دیزیو) اٹلی کے زیرانتظام محفل حلقہ درود شریف مورخہ 7 فروری 2010 بروز اتوار بعد نماز مغرب منعقد ہوئی، جس میں شوریٰ کے صدر حاجی ارشد جاوید، منہاج القرآن نارتھ اٹلی کے صدر میاں سرفراز احمد ، ناظم حاجی محمد اشرف، دیزیو تنظیم کے ذمہ داران اور دیگر احباب نے شرکت کی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے حافظ محمد سہیل نے کیا، اس کے بعد ملک محمد اصغر، ارشد اویسی، محمد وحید، راجہ منیر اور خوشحال نے آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں نعتوں کے نذرانے پیش کئے۔ اس کے بعد 30 منٹ آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں درود شریف پڑھا گیا، اس دورانیے میں 50 ہزار سے زائد درود شریف حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں پیش کیا گیا اور آخر میں محفل کا اختتام علامہ وقار احمد قادری کے دعائیہ کلمات سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top