منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی میں یوتھ کنوینین کمیٹی کا قیام

منہاج القرآن انٹرنیشنل آریزو کی جانب سے 31 جنوری 2010 بروز اتوار سات رکنی یوتھ کنوینین کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا، اس کمیٹی میں محمد ریحان، محمد کامران، حیدر علی، توصیف احمد، محمد امین، ساجد محمود اور عتیق الرحمن کے نام شامل ہیں۔ کمیٹی کے قیام کے موقع پر آریزو کی ایگزیکٹو اور معروف شخصیات جن میں ساجد محمود (صدر پاکستان فیڈریشن)، منشاء احمد گوندل (سابقہ صدر ساؤتھ اٹلی)، سید غلام مصطفیٰ مشہدی (امیر ساؤتھ اٹلی)، ظہیر انجم (ناظم ساؤتھ اٹلی) اور ناظم دعوت و تبلیغ مختار قادری نے خصوصی شرکت کی۔ یوتھ کنوینین کمیٹی کے منتخب ہونے کے بعد تربیتی نشست سے گفتگو کرتے ہوئے امیر ساؤتھ اٹلی سید غلام مصطفیٰ مشہدی نے نوجوانوں کو اپنی اخلاقیات کو اسلام کے سانچے میں ڈھالنے کی تلقین کی۔ آخر میں منہاج یوتھ کنوینین کمیٹی آریزو کی کامیابی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

رپورٹ: شکیل احمد (آریزو، اٹلی)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top