تحريک منہاج القرآن کی وابستگی مہم کے ليے تربیتی کیمپس
تحریک منہاج القرآن ميں نئے رفقاء و کارکنان کو شامل کرنے کے ليے وابستگی مہم ميں 18 جنوری سے 5 فروری تک تربیتی کیمپس کا انعقاد کيا گيا، جس ميں کارکنان نے بڑي تعداد ميں شرکت کي۔ سینئر نائب ناظم تنطیمات ساجد محمود بھٹی کی سربراہی میں تین رکنی وفد نے بھي مصطفوی کارکنان کے تربیتی کیمپس میں شرکت کی۔ مرکزی وفد میں ناظم منہاج القرآن علماء کونسل سید فرحت حسین شاہ اور ظہیر عباس گجر شامل تھے۔
ان تربیتی کیمپس میں مختلف تحصیلوں کے تمام مصطفوی کارکنان (داعین) شريک ہوئے۔ اس کے علاوہ تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور منہاج القرآن علماء کونسل کے ذمہ داران کيمپ ميں شامل تھے۔
مرکزي قائدين نے ان کیمپس میں تمام کارکنان کو نئے افراد کی تحريک ميں شمولیت کے حوالے سے بریفینگ دي۔ سید فرحت حسین شاہ نے قرآن و حدیث کی روشنی میں دعوت کی اہمیت پر زور ديا۔ انہوں نے کہا کہ مصطفوی کارکنان منتخب افراد ہیں، جن سے دين اسلام کي فروغ و اشاعت کا کام ليا جا رہا ہے۔
شرکاء کو مصطفوی کارکن کا ہدف، دعوت کا طریقہ کار، دعوتی ذرائع اور رپورٹنگ پر بريفنگ دي گئي۔ اس سلسلہ ميں تحریک کی جانب سے کتابچہ 'راہنمائے وابستگی مہم' بھي کارکنان کو ديا گيا۔ اس کے بعد تمام شرکاء کے ساتھ سوال و جواب کی نشست بھي ہوئي۔
ظہیر عباس گجرنے "دعوت کی قبولیت" کے حوالے سے شرکاء کو بريفنگ دي۔ اس کے بعد انہوں نے تمام شرکاء کو وابستگی مہم کے حوالے سے ایک عملی مشق کروائی۔ وفد نے گجرات، میر پور آزاد کشمیر، ایبٹ آباد، ہری پور، راولپنڈی، ڈیرہ اسماعیل خان اور گوجرنوالہ میں تربیتی کیمپس میں شرکت کی۔
رپورٹ: محمد رؤوف
تبصرہ