اوسلو ناروے میں مسلم ٹیلنٹ مقابلہ

منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو ناروے کے زیراہتمام 14 فروری 2010ء کو پہلی بار نیشنل لیول پر "مسلم ٹیلنٹ" مقابلہ منعقد کیا گیا۔ اس میں ناروے بھر سے مسلم ممالک سے تعلق رکھنے والے نوجوان طلبہ کے 30 گروپس نے حصہ لیا۔ تقریب میں تلاوت، نعت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور تقاریر کے مقابلے پیش کیے گئے۔

مقابلہ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کی طرف سے منہاج شیمہ نعت کونسل نے شرکت کی۔ شیمہ نعت کونسل کی صدر اور سسٹر ونگ کی جنرل سیکرٹری اقراء مشتاق، ذونیرا مشتاق اور عائشہ نور نے شرکت کی۔ اس مقابلے کی مانیٹرنگ کے لیے 3 ججز بھی مقرر کئے گئے تھے۔

اس مقابلے کا طریقہ کار یوں تھا کہ ججز نے 30 نوجوانوں میں سے 9 نوجوانوں کو بہترین کارکردگی کی بنیاد پر منتخب کیا جس میں 2 قراء حضرات اور 7 ثناء خوان مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شامل تھے۔ اس کے بعد تینوں گروپس کو عوام کی عدالت میں پیش کیا گیا جس کو عوام نے اپنے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے ذریعے فاتح قرار دیا۔ اس مرحلے پر سب سے زیادہ ووٹ منہاج شیمہ نعت کونسل کے حصے میں آئے جس پر منہاج شیمہ نعت کونسل کو فاتح قرار دیا گیا۔ مقابلہ جیتنے پر منہاج نعت کونسل کو 5 ہزار کراؤن انعام بھی دیا گیا۔

اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنینشل ناروے کے قائدین و کارکنان نے منہاج شیمہ نعت کونسل کو مبارکباد پیش کی اور ان کی مزید کامیابیوں کے لیے بھی دعائیں کیں۔

رپورٹ : عقیل قادر (ناروے)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top