ادارہ منہاج القرآن فرینکفرٹ میں محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم 28 فروری بروز اتوار بوقت 2 بجے دوپہر ہو گی: شبیر احمد کھوکھر

مورخہ 28 فروری 2010 بروز اتوار بوقت 2 بجے دوپہر ادارہ منہاج القرآن فرینکفرٹ کے زیراہتمام عظیم الشان محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہو رہی ہے جس کی صدارت علامہ محمد افضل سعیدی (ڈائریکٹر ادارہ منہاج القرآن، بریڈ فورڈ، یوکے، ناظم دعوت وتربیت یو کے و یورپ)، جبکہ مہمانان خصوصی علامہ محمد اقبال اعظم (ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ، فرانس)، علامہ حافظ سردار افتخار احمد (ڈائریکٹر ادارہ منہاج القرآن بریمن)، محترم نعیم چودھری (سینئر وائس پریذیڈنٹ منہاج القرآن یورپین کونسل) شریک ہوں گے جبکہ سپیشل مہمان مسٹر جی آر ملک (جنرل کونسل) ہوں گے۔ محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں حاجی محمد ارشد (جرمنی)، فیضان اسلم، محمد یٰسین، عامر نعیم اور منہاج القرآن فرانس سینٹر کے مشہور نعت خوان شریک ہوں گے۔ محفل میں ڈاکٹرز، وکلاء، طلباء، بزنس مین کمیونٹی، کلچرل کمیونٹی، مختلف مساجد کے خطباء، سیاسی، مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے جملہ کارکنان و عہدیداران کثیر تعداد میں شرکت کریں گے۔

محفل کی پریس کوریج کے لئے پیرس سے راؤ خلیل احمد، پرائم ٹی وی یو کے اور دیگر الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے نمائندے بھر پور شرکت کریں گے، محفل میں خواتین کے لئے الگ باپردہ اہتمام ہو گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top