منہاج سی ڈیز ڈاٹ کوم کی طرف سے فیصل آباد میں 12 روزہ میلاد سیل میلہ کا انعقاد

منہاج سی ڈیز ڈاٹ کوم کی جانب سے فیصل آباد کے مصروف ترین بازار جھال خانوآنہ کے آغاز پر سلیمی چوک میں میلاد سیل میلہ کا انعقاد ہوا، جو یکم ربیع الاول سے 12 ربیع الاول تک (16 تا 27 فروری) جاری رہا۔ پنجاب کی دوسری بڑی کمپیوٹر مارکیٹ ریکس سٹی یہاں سے چند قدم کے فاصلے پر واقع ہے۔ اس سیل میلہ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے خطابات پر مبنی تمام DVDs CDs اور آڈیو کیسٹس کے علاوہ تمام تصانیف بھی انتہائی ارزاں قیمتوں پر فروخت کے لئے مہیا کی گئی تھیں۔ روزانہ صبح 9 بجے سے رات ایک بجے تک جاری رہنے والے اس میلے میں خریداروں اور وزٹرز کا تانتا بندھا رہا اور یوں ہزاروں گھروں میں تحریک کا پیغام براہ راست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی زبان سے پہنچایا گیا۔

برلب شاہراہ ساؤنڈ سسٹم پر نعتوں اور خطابات کی آواز سن کر لوگ متوجہ ہوتے اور ہزاروں خطابات اور سیکڑوں کتب کا سٹال دیکھ کر بھرپور متاثر ہوتے۔ 12 دن تک جاری رہنے والے اپنی نوعیت کے اس منفرد میلے میں ہر اگلے روز پہلے سے بڑھ کر رش رہا۔ لوگوں کا جوش و خروش دیدنی تھا، بے شمار لوگوں کا یہ کہنا تھا کہ ہمیں معلوم ہی نہیں تھا کہ ہمارے شہر میں شیخ الاسلام کی تمام تصانیف اور خطابات ایک ساتھ دستیاب ہیں۔

اہم بازار میں منعقد ہونے کی وجہ سے اس میلاد سیل میلہ میں تحریکی احباب کی نسبت نئے لوگ وافر تعداد میں شریک ہوئے، جس کی وجہ سے تحریک کا پیغام نئے لوگوں تک پہنچا۔ اس سیل میلہ میں ڈاکٹرز، وکلاء، علماء، خواتین اور ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ ہر مسلک کے لوگ نہ صرف شیخ الاسلام کے خطابات اور تصانیف سے گہرے متاثر ہوئے بلکہ انہوں نے خریداری بھی کی اور منتظمین کو دعائیں بھی دیں۔ فیصل آباد کی معروف عالمہ کنزہ ندیم بھی تشریف لائیں اور انہوں نے بڑی مقدار میں شیخ الاسلام کی تصانیف اور خطابات کی خریداری کی۔ گرد و نواح میں واقع اہم سڑکوں پر بینرز لگا کر تشہیر کا انتظام بھی کیا گیا تھا تاکہ دوسرے علاقوں کے لوگ بھی استفادہ کر سکیں۔

ہر سال 12 ربیع الاول کو ستیانہ روڈ جیسی بارونق شاہراہ سے میلاد کے جلوس گزرتے ہیں، جو شہر بھر سے گھوم پھر کر گھنٹہ گھر تک جاتے ہیں۔ ان جلوسوں میں ہر عمر کے لوگ شریک ہوتے ہیں۔ امسال یہاں سے گزرنے والے جلوسوں کے شرکاء بھی میلاد سیل میلہ سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہے اور ان میں سے بیشتر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا پیغام بھی ساتھ لے گئے۔

منہاج سی ڈیز ڈاٹ کوم کے زیرانتظام منعقدہ اس میلاد سیل میلہ کی کامیابی میں حلقہ PP-68 کے علاوہ فیصل آباد کی ضلعی تنظیم کا بھرپور تعاون بھی شامل رہا۔ علاہ ازیں ٹاؤن ایڈمنسٹریشن نے بھی میلاد مصطفی کے اس مبارک موقع پر میلے کی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کیا۔

منہاج سی ڈیز ڈاٹ کوم کا افتتاح یکم دسمبر 2005ء کو ہوا تھا، جو گزشتہ چار سال سے فیصل آباد اور گردونواح میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے جملہ خطابات اور تصانیف کی ترسیل میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ پچھلے چند ماہ سے مرکز کی طرف سے منہاج سی ڈیز ڈاٹ کوم کو فیصل آباد ڈویژن کی ڈسٹری بیوشن دی گئی ہے، جس کی بناء پر فیصل آباد کے علاوہ آس پاس کے کئی شہروں میں بہت سی دکانوں پر سی ڈیز رکھوائی جا چکی ہیں اور مزید دکانوں سے رابطے جاری ہیں۔

فیصل آباد کے بعد ملک کے دوسرے شہروں کے اہم بازاروں میں بھی ایسے بڑے سیل پوائٹ بنانے کی ضرورت ہے، جہاں تمام خطابات اور تصانیف ایک ساتھ دستیاب ہوں اور جن شہروں میں پہلے سے بڑے سیل پوائنٹس موجود ہیں وہاں میلاد النبی کے مبارک موقع پر ایسے سیل میلے لگانے سے مقامی لوگوں تک شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا پیغام براہ راست انہی کی زبان میں پہنچانا کافی آسان ہو سکتا ہے۔

رپورٹ: عبدالجبار
منہاج سی ڈیز ڈاٹ کوم
مدینہ سنٹر، سلیمی چوک ستیانہ روڈ، فیصل آباد 38090
فون : 0092.41.8531823 موبائل : 0333.6535402 ، 0300.6603649
ای میل : sales@minhajcds.com ویب سائٹ : www.MinhajCDs.com

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top