صاحبزادہ حسن محی الدین قادری اور صاحبزادہ حسین محی الدین قادری کی تنظمی دورہ جات پر روانگی

مورخہ: 03 مارچ 2010ء

تحریک منہاج القرآن سپریم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی الدین قادری اور صاحبزادہ حسین محی الدین قادری (صدر مرکزی مجلس شوری تحریک منہاج القرآن ) چابان اور ناروے کے تنظیمی دورے پر روانہ ہوگئے۔ تنظیمی دورے پر روانگی سے قبل تحریک منہاج القرآن کے مرکزی اور صوبائی عہدیداران اور کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عشق مصطفی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) زندگی کی متاع ہے۔ آج آقا علیہ السلام کی ذات سے کمزور پڑ جانے والے تعلق کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری زندگیوں میں امید، خوشی اور حقیقی مسرت تب ہی آسکتی ہے جب ہم اپنی جان سے بڑھ کر آقا علیہ السلام سے محبت کا تعلق استوار کرنے پر محنت کریں گے اور یہ محبت صحبت صالح اختیار کرنے سے نصیب ہو گی۔ صاحبزادہ حسین محی الدین قادری نے کہا کہ پوری دنیا میں منہاج القرآن کے مراکز ہیں جہاں اخلاقی و روحانی تربیت کا منظم نظام موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں نفرت کی بجائے محبت و امن کے پھول کھلانے ہوں گے تاکہ ہمارے مسائل حل ہو سکیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top