سفیر امن کرکٹ ٹرافی کا فائنل ٹائی ہو گیا

مورخہ: 03 مارچ 2010ء
منہاج کرکٹ کلب اور ڈائمنڈ الیون کے درمیان سفیر امن کرکٹ ٹرافی 2010ء کا فائنل میچ ٹائی ہو گیا۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 59 ویں سالگرہ کے موقع پر نواب گراونڈ ماڈل ٹاون میں فائنل میں ڈائمنڈ الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 25 اورز میں 7 وکٹ پر 186 رنز بنائے۔ منیب 51 رنز بنا کر ٹاپ اسکور رہے۔ رانا عتیق نے 22 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ سنسنی خیز مقابلے کے آخری اوورز میں منہاج کرکٹ کلب کو فتح کے لیے 9 رنز درکار تھے۔ میچ کا فیصلہ آخری گیند پر ہوا جب منہاج کلب کا بیٹسمین رمیز عباسی وننگ رن بنانے کی کوشش میں رن آوٹ ہو گیا۔ رمیز عباسی نے 42 اور ڈاکٹر سلیم اعوان نے 37 رنز کی اننگز کھیلی۔ منیب نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا اور مین آف دی میچ کا ایوارڈ جیتا۔ اختتامی تقریب میں ڈاکٹر طاہرالقادری کے بیٹے حسین محی الدین قادری اور منہاج القرآن کے سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے دونوں ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے۔ اختتامی تقریب سے پہلے مہمان خصوصی کا دونوں ٹیموں کے ساتھ تعارف بھی کرایا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top