سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کراچی کے تحت ہفتہ تحفظ ناموس رسالت ﷺ منایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں زونل سیکرٹریٹ المنہاج گلشن اقبال میں تحفظ ناموس رسالت ﷺ احتجاجی مظاہرہ کا انعقاد کیا گیا، جس میں تحریک منہاج القرآن کے قائدین و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
منہاج القران ویمن لیگ اسلام آباد کے زیر اہتمام استقبال ربیع الاول کے سلسلہ میں محفل میلاد منعقد ہوئی۔ محفل کی صدارت منہاج القران ویمن لیگ اسلام آباد کی صدر نصرت امین نے کی، جبکہ مہمان خصوصی مرکزی ناظمہ محترمہ سدرہ کرامت تھیں، دیگر مہمانوں میں معروف کشمیری رہنما محترمہ مشعال ملک، محترمہ طلعت رضوان، زکیہ نجفی اور منہاج ویمن لیگ کی نائب صدر راضیہ نوید بھی شامل تھیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یوکے کے ڈائریکٹر فیصل مشہدی نے تحریک منہاج القرآن کراچی کے زیرانتظام یتیم بچوں کی کفالت کے ادارہ آغوش کراچی کا وزٹ کیا، اس موقع پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کے ڈائریکٹر سید امجد شاہ بھی ان کے ساتھ تھے۔
کراچی شاہ لطیف ٹاؤن آغوش میں پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک قاضی زاہد حسین، صدر انجمن تاجران سندھ کراچی جاوید شمسی، ناظم تحریک منہاج القرآن کراچی مرزا جنید علی، جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک کراچی راؤ کامران محمود، صدر منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی راعنا نصرت ڈار و دیگر نے کہا امن عالم اور بین المذاہب رواداری کیلئے شیخ الاسلام کی کاوشیں عہد ساز ہیں۔ پاکستان سمیت دنیا بھر سے جہالت کے خاتمے کیلئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے ہزاروں اسکولز، کالجز، یونی ورسٹیز سمیت عوامی تعلیمی ادارے قائم کئے۔ ملک میں نظام کی تبدیلی کیلئے کاوشیں اور کرپٹ نظام کو بے نقاب کرنے کیلئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے بنیادی کردار ادا کیا اور قوم کو ان کے حقوق کی بیداری شعور کیلئے پورا آئین سمجھایا۔
Shaykh-ul-Islam Prof.Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri
3.4M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2021 Minhaj-ul-Quran International.