آغوش کمپلیکس کراچی میں قائد ڈے تقریب، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی خصوصی شرکت

آغوش کمپلیکس کراچی کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70ویں سالگرہ کی مناسبت سے تقریب منعقد ہوئی جس میں صدر تحریک منہاج القرآن اور چیئرمین آغوش آرفن کیئر ہومز ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔ تقریب میں ڈائریکٹر آغوش کمپلیکس کراچی مسعود عثمانی، زاہد لطیف، طیب مدنی، زاہد راجپوت، علامہ زاہد خان، مفتی مکرم قادری، آغوش کراچی کی انتظامیہ، پاکستان عوامی تحریک، تحریک منہاج القرآن سمیت اہم سماجی اور تعلیمی شخصیات بھی موجود تھیں۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے آغوش میں زیرتعلیم بچوں کے ہمراہ شیخ الاسلام کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور ان کی درازیٔ عمر کیلئے دعا کی۔

دریں اثناء ڈائریکٹر آغوش کمپلیکس کراچی مسعود عثمانی کی جانب سے منہاج القرآن کی نئی بننے والی مسجد کے ماڈل کا ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے افتتاح کرایا اور آغوش کے مختلف انتظامی شعبہ جات کا وزٹ کرایا۔ صدر منہاج القرآن نے آغوش میں موجود عوامی دسترخوان کا بھی وزٹ کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top