سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن لودھراں سٹی پی پی 227 کے زیراہتمام تنظیمی و فکری نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات جنوبی پنجاب سردار شاکر خان مزاری نے شرکت و گفتگو کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ لودھراں کے زیراہتمام عرفان الھدایہ قرآن کلاس کی اختتامی اور قائد ڈے تقریب منقعد ہوئی، جس میں مرکزی نائب ناظمہ منہاج ویمن لیگ محترمہ عائشہ مبشر صاحبہ، زونل ناظمہ جنوبی پنجاب محترمہ ادبیہ چوہدری صاحبہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر عرفان الھدایہ محترمہ اقراء مبین نے شرکت کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے لودھراں میں اجتماعی قربانی کا بندوبست کیا، مقامی قائدین و کارکنان نے قربانی کا گوشت پیک کر کے مستحقین تک پہنچایا۔ اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ کوئی بھی ضرورت مند خالی ہاتھ نہ جائے اور قربانی کی استطاعت نہ رکھنے والے سفید پوش افراد اور خاندانوں کو گھر کی دہلیز تک قربانی کا گوشت پہنچایا جائے۔
پاکستان عوامی تحریک لودھراں کے زیراہتمام سانحہ ماڈل ٹاؤن کے 8 برس مکمل ہونے کے باوجود انصاف کی عدم فراہمی پر احتجاج کیا گیا۔ ریلی میں پاکستان عوامی تحریک کے قائدین و کارکنان، سول سوسائٹی اور عوام الناس نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر ریلی سے پاکستان عوامی تحریک کے قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے 8 برس گزرنے کے باوجود سانحہ ماڈل ٹاون کیس کے شہداء کے ورثاء انصاف سے محروم ہیں۔
Shaykh-ul-Islam Prof.Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.