منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لودھراں نے متاثرین سیلاب کے لیے گرم کپڑے اور بستر بھجوا دیے

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لودھراں نے شدید سردی کے اس موسم میں متاثرین سیلاب کے لیے گرم کپڑے، گرم بستر اور کھانے پینے کی اشیاء بھجوا دی ہیں۔ مورخہ 12 دسمبر 2010ء کو امدادی سامان کا قافلہ روانہ کرتے ہوئے ناظم ویلفیئر لودھراں اظہر لنگاہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاونڈیشن مصیبت کی اس گھڑی میں اپنے سیلاب زدہ بہن بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑ سکتی، شدید سردی میں معصوم بچوں کو گرم بستر فراہم کرنا ہمارا اوالین فریضہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی خصوصی ہدایت پر بحالی کے کاموں کے لیے کارکنان سیلاب زدہ علاقوں میں سامان پہنچا رہے ہیں۔ امدادی قافلہ کے ہمراہ سینئر رہنماء چودھری عبد الغفار سنبل، ملک عابد جوئیہ، عمر فاروق، ملک اختر، احسان اللہ سنبل، اسماعیل مہرآبادی، اظہر لنگاہ کے علاوہ ایم ایس ایم اور یوتھ لیگ کے جوان شامل تھے۔

امدادی قافلہ کو صدر تحریک منہاج القرآن ملک اسلم حماد، ناظم تحریک منہاج القرآن رانا محمد ظاہر اور حاجی عزیز بھٹی ملک سلطان آرائیں نے روانہ کیا۔ امدادی قافلہ میں ایک سو سے زائد رضائیاں، تیس نئے سوٹ، بیس تکیے، پچاس بستر، اور کھانے پینے کی اشیاء شامل تھیں۔ یاد رہے یہ امدادی سامان مظفر گڑھ کے نواحی علاقوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ صوبائی نائب ناظم چودھری قمر عباس یہ سامان وصول کرکے متاثرین کو پہنچائیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top