سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے زیر اہتمام 13 اور 14 جولائی 2019 کو پیرس میں دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں فرانس، ڈنمارک، سویڈن، آسٹریا، ناروے، جرمنی، ہالینڈ، اٹلی، انگلینڈ، سپین اور یونان سے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے صدور، جنرل سیکرٹریز، ایڈمنسٹریٹرز، اکاؤنٹنٹس، فنانس ڈائریکٹرز اور دیگر ایگزیکٹوز شریک ہوئے۔
منہاج ویلیفئر فاونڈیشن فرانس نے پیرس میں لوگوں میں مفت کھانے کی تقسیم کا کیمپ لگایا۔ اس سلسلہ میں منہاج ویلیفئر فاونڈیشن کے رضا کاروں کی ٹیم نے عام لوگوں کے لیے مفت کھانے کا اہتمام کیا۔ کھانے میں بریانی پیک اور کولڈ ڈرنکس شامل تھے۔ اس موقع پر بہت سے لوگوں سے کھانا کھایا اور منہاج ویلیفئر فاونڈیشن کی اس کاوش پر شکریہ بھی ادا کیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس کے زیراہتمام 25 رمضان المبارک بروز اتوار گرینڈ افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں پاکستانی کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی، دیگر ممالک کے مسلمان افراد میں افغانستان، ماریشس، مالے اور انڈیا سے لوگ بھی ڈنر میں شریک ہوئے۔ یہ افطار ڈنر فرانس میں ہونے والا پاکستانی کمیونٹی کا سب سے بڑا افطار ڈنر تھا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے فرانس کے شہر کیلے کے مضافات میں قائم پناہ گزین کیمپ میں 2500 سو پناہ گزینوں میں کھانا تقسیم کیا۔ پناہ گزین کیمپ کے دورے کے بعد حاجی محمد اسلم کیمپ کے انتظامات کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ موسم کی بدلتی صورتحال اور آنے والے دنوں میں سردی کی شدت پناہ گزینوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دے گی۔ اس لیے حکومت فرانس، حکومت برطانیہ اور مخیر حضرات اس انسانی بحران کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
فرانس: منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے سابق ڈائریکٹر افتخار شاہ کے انتقال پر پاکستان عوامی تحریک فرانس کے راہنماؤں کا اظہارِ افسوس
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس کے زیراہتمام 10 دسمبر 2013 کو شام (Syria) کے متاثرہ افراد کے لئے کھانے پینے کی اشیاء روانہ کی گئیں۔ اس موقع پر صدر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس محمد نعیم چودھری نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن غریب، نادار، بے سہارا، مسائل میں گھرے انسانوں اور قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کی خدمت کے لئے دن رات مصروف ہے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس کے زیر اہتمام مورخہ 27 جولائی 2011ء کو ایک مقامی ریسٹورنٹ میں چیئرٹی ڈنر کااہتمام کیا گیا۔ ڈنر کا مقصد مخیر حضرات کو ’’آغوش ‘‘ کے دوسرے مرحلے ’’ بچوں کی کفالت‘‘ کے بارے میں بریفنگ دینا تھا، جس کے لئے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیاتھا۔
رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی جہاں نورانی کیفیات کا ظہور شروع ہو جاتا ہے وہاں اہتمام رمضان کے مناظر پاکستان کی طرح پیرس میں بھی دیدنی ہوتے ہیں مگر اس سال پاکستان میں تاریخ کے بدترین سیلاب کی زد میں ہونے کی وجہ سے یہ رنگ گہنا چکے ہیں اور افطار کا اہتمام بھی رسمی ہو رہا ہے۔
منہاج ويلفيئر فاؤنڈيشن انٹرنيشنل کي پاکستان میں سيلاب متاثرين کے ليے امدادي کارروائياں جاري ہيں۔ متاثرين کے لئے ضروريات زندگي کا امدادي سامان جس ميں بستر، ٹينٹ، کمبل، پہننے کے کپڑوں کے علاوہ نقدي شامل ہے کي کوليکشن جاري ہے اس سلسلے ميں منہاج القرآن انٹرنیشنل يورپ بھر کے مراکز ميں سيل قائم کر دیئے گئے ہيں، جن ميں لوگ اپني انفرادي اور اجتماعي کوششوں سے تعاون کر رہے ہیں۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.