سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ دیپالپور یوسی بھومن شاہ میں محفلِ میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈائیریکٹر شعبہ دعوت و تربیت حافظہ سحر عنبرین نے خطاب کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے دو ركنی وفد نائب زونل ناظمہ سینٹرل پنجاب بی محترمہ بتول مشتاق اور ڈائیریکٹر شعبہ دعوت و تربیت محترمہ سحر عنبرین نے ضلع اوکاڑہ کی تحصیل رینالہ خورد اور اوکاڑہ سٹی کا تنظیمی وزٹ کیا، جس میں گزشتہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے دو ركنی وفد ناظمہ زونز بی ام حبیبہ اسماعیل اور نائب زونل ناظمہ سینٹرل پنجاب بتول مشتاق نے ضلع دیپالپور کی تحصیلات بصیر پور، دیپالپور اور حجرہ شاہ مقیم کا تنظیمی وزٹ کیا جس میں رفاقت مہم، فہم دین اور مراکز العلم کے حوالے سے بریفنگز اور اہداف دیے گئے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع دیپالپور کے زیرِ اہتمام 28 نومبر 2022 کو میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں نائب زونل ناظمہ سنٹرل پنجاب بی محترمہ بتول مشتاق نے خصوصی شرکت کی جبکہ مرکزی نائب صدر منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ سدرہ کرامت نے خصوصی خطاب کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع اوکاڑہ کے زیرِ اہتمام 28 نومبر2022 کو میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں نائب زونل ناظمہ محترمہ بتول مشتاق نے خصوصی شرکت کی جبکہ مرکزی سکالر محترمہ کلثوم طارق نے خصوصی خطاب کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ دیپالپور کی نظامتِ دعوت و تربیت کے زیرِاہتمام دسویں سالانہ محفل میلادالنبیﷺ کا انعقاد کیا گیا، جس میں محترمہ کلثوم طارق نے ’’عشق مصطفیٰ ﷺ کی برکات اور صحابہ کرام کی زندگی میں محبت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی فضیلت‘‘ بیان کی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتابوں کا تعارف بھی پیش کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِاہتمام اوکاڑہ شہر کی تاریخ میں پہلی بار محرم الحرام کی مناسبت سے سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ناظمہ ویمن لیگ محترمہ سدرہ کرامت اور ڈائریکٹر کورسز الہدایہ محترمہ صائمہ نور نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے دو رکنی وفد محترمہ ام حبیبہ اسماعیل (زونل نگران سینٹرل پنجاب بی) اور محترمہ انیلا الیاس ڈوگر (نائب ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ) نے اوکاڑہ بی کی تحصیلات (دیپالپور، بصیر پور، حجرہ شاہ مقیم، حویلی لکھا) کا تنظیمی دورہ کیا۔ اس دوران وفد نے مقامی تنظیمات کی عہدیداروں سے ملاقات کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی فورم ایگرز کے زیراہتمام منڈی احمد آباد میں بچوں کا دس روزہ سمر کیمپ منعقد ہوا، جس میں تقسیم انعامات کی تقریب 10 جولائی 2019ء کو ہوئی۔ سمر کیمپ اور اختتامی تقریب ڈمفریز سکول آف ایکسی لینسی احمد آباد اور ایگرز کے مشترکہ تعاون سے منعقد ہوئی۔ جس میں پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی مہمان خصوصی تھے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی نظامت تربیت نے 13 اپریل سے 10 مئی 2016 تک مختلف اضلاع میں کارکنان کے لیے تربیتی کنونشنز کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں 22 اپریل 2016 کو منہاج القرآن ویمن لیگ اوکاڑہ کے زیراہتمام تنظیمی و تربیتی کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی سیکرٹری جنرل انیلا الیاس، مرکزی ناظمہ دعوت گلشن ارشاد اور منہاج القرآن ویمن لیگ کشمیر کی جنرل سیکرٹری ام کلثوم قمر خصوصی طور پر شریک تھیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے پاکستان بھر کے تنظیمی دورہ جات جاری ہیں۔ اس سلسلہ میں یکم ستمبر کو منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی صدر فرح ناز نے مرکزی ناظمہ تنظیمات انیلا الیاس کے ہمراہ اوکاڑہ کا ایک روزہ دورہ کیا۔ دورے کے دوران منہاج القرآن ویمن لیگ اوکاڑہ کی ضلعی اور ذیلی تنظیمات کی تنظیمِ نو کی گئی۔ نئی تنظیمات کو آئندہ ایک سال کا ورکنگ پلان دیا گیا اور انہیں اہداف سے آگاہ کیا گیا۔
مورخہ 29 جنوری 2012ء بروز اتوار منہاج القرآن ویمن لیگ حویلی لکھا کے زیراہتمام عظم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اہتمام کیا گیا جس میں مرکز سے محترمہ گلشن ارشاد (ناظمہ تربیت) اور محترمہ نبیلہ یوسف (مرکزی نمائندہ) نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج ماڈل انگلش میڈیم سکول حویلی لکھا ضلع اوکاڑہ کی افتتاحی تقریب مورخہ 31 اگست 2008ء کو منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ زاہد فیاض اور پروفیسر محمد رفیق سیال مہمان خصوصی تھے۔
تحریک منہاج القرآن کی نظامت دعوت کے مرکزی نائب ناظم سید منور شاہ کاظمی البغدادی کا حجرہ شاہ مقیم میں عرفان القرآن کورس ختم ہو گیا۔ مورخہ 2 جون 2008ء کو شروع ہونے والے اس عرفان القرآن کورس کا اہتمام منہاج القرآن ویمن لیگ حجرہ شاہ مقیم نے کیا جبکہ میاں حاجی اجمل نواز بھٹی نے اس کی سرپرستی کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.