سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن مانسہرہ کے زیراہتمام ٹاؤن شپ گراؤنڈ مانسہرہ میں منعقدہ ’’رحمۃ للعالمین کانفرنس‘‘ سے صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ’’اختیارات مصطفیٰ ﷺ‘‘ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک نے اپنے محبوب حضور تاجدارِ کائنات ﷺ کو پیدا فرماکر انہیں ان اختیارات سے سرفراز کیا جو ان سے قبل کسی کو عطاء نہ کئے تھے۔ اللہ رب العزت نے تاجدارِ کائنات کو تشریحی، تشعیری اور تکوینی تصرفات عطا کرکے تمام جہانوں کا مالک و مختار بنایا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے مرکزی وفد نے مورخہ 22 اور 23 جون کو ضلع مانسہرہ کے مختلف علاقوں جن میں سفیدہ، حد و بانڈی، مفتی آباد اور پیراں خیرآباد کا تنظیمی دورہ کیا۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ کالج آف شریعہ کے طالب علم اور صدر بزم منھاج حافظ حسن شیر النعمانی اور محمد طاہر رحیم نے مانسہرہ داتہ کے اندر منھاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت غریب اور مستحق لوگوں میں راشن تقسیم کیا، اس موقع منہاج القرآن داتہ کے راہنما عبد الرحیم چشتی بھی موجود تھے۔
مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور کی پاکستان عوامی تحریک ھزارہ زون کا تربیتی ورکرز کنونشن بسلسلہ ’’مصطفوی معاشرے کا قیام اور ھماری زمہ داریاں‘‘ میں شرکت و خطاب، تقریب میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری کوارڈینیشن سردار عمر دراز بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔
Shaykh-ul-Islam Prof.Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.