سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک صوبائی حلقہ 68 کے زیراہتمام نظام بدلو سیمینار و عوامی فیسٹیول 18 اپریل 2013 بروز جمعرات سنہری ٹاؤن پارک پیپلز کالونی فیصل آباد میں منعقد ہوا جس کی صدارت محمد ارشد مغل صدر PAT صوبائی حلقہ 68 نے کی۔
تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک صوبائی حلقہ 64 کے زیراہتمام 12 اپریل 2013 بروز جمعتہ المبارک کو چک 68 ج۔ب لہلاں فیصل آباد میں نظام بدلو سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت صاحبزادہ پیر عبد الرسول نے کی۔ علاوہ ازیں ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن انجینئر محمد رفیق نجم، ضلعی صدر پاکستان عوامی تحریک رانا طاہر سلیم، جنرل سیکرٹری میاں عبدالقادر، ضلعی سیکرٹری اطلاعات غلام محمد قادری، امیر علماء کونسل علامہ عزیز الحسن اعوان، ناظمہ ویمن لیگ فرحت دلبر قادری بھی موجود تھے۔
ضلعی ناظم انجینئر محمد رفیق نجم نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات کے بغیر ہونے والے الیکشن قوم و ملک اور حقیقی جمہوریت کے خلاف گہری سازش ہونگے۔ ایسے غیر آئینی الیکشن کے نتیجے میں کوئی مستحکم حکومت نہ بن سکے گی بلکہ Hung پارلیمنٹ وجود میں آئے گی۔ جس کے نتیجے میں قوم کو پھر اتنا بڑا تماشا دیکھنا پڑے گا۔ قوم پچھلی حکومت کے پانچ سال بھول جائیں گے۔
تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے ضلعی ناظم انجینئر محمد رفیق نجم کی قیادت میں سانحہ کوئٹہ کے حوالے سے پریس کلب کے سامنے دھرنے میں شرکت کی۔ وفد میں امیر علماء کونسل علامہ عزیز الحسن اعوان، میاں کاشف محمود، غلام محمد قادری، سرفراز حسین قادری، قاری فاروق، فاروق احمد چن، شبیر حسین ڈوگر، حاجی محمد بوٹا گجر، صوفی لیاقت علی شامل تھے۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے عوامی انقلاب مارچ و جلسہ عام فیصل آباد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب کا آغاز ہمیشہ غریبوں سے ہوتا ہے اور سرمایہ والے ہمیشہ یکجا ہو کر انقلاب کے راستے میں رکاوٹ بنتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمزور کو ظالموں کے نظام نے کبھی حفاظت نہیں دی۔ تاریخ انبیاء سے لے کر انقلاب فرانس، انقلاب روس، انقلاب چین، ہر انقلاب اس کا گواہ ہے۔
پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام 17 فروری کو فیصل آباد میں منعقد ہونے والے انقلاب مارچ کی تیاریوں کا آغاز ہو چکا ہے۔
کانفرنس سے روبینہ خاکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میلاد کے مہینے کا آغاز پوری مسلم دنیا کے لیے خوشی اور مسرت کا عجیب احساس لے کر آتا ہے اس مبارک مہینے کی خوشیوں کے آگے ہماری ذاتی اور اجتماعی خوشیاں ہیچ ہیں۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کی وابستگان اور کارکنان پورے فیصل آباد میں محفل میلاد کا انعقاد کرکے دنیا کو امن، سلامتی، محبت، برداشت اور احترام انسانیت کا پیغام دے رہی ہیں۔
تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے زیراہتمام سیاست نہیں ریاست بچاؤ پرامن موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں افرادنے شرکت کی۔ ریلی میں شرکاء نے موجودہ استحصالی نظام کے خلاف کتبے اُٹھائے ہوئے تھے اور فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے۔ ریلی کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے حافظ رب نوازانجم نے کیا جبکہ قاری وحید احمد چشتی نے نعت شریف پیش کی۔ ریلی دھوبی گھاٹ سے شروع ہوئی۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ فیصل آباد نے 23 دسمبر مینار پاکستان کے پروگرام کے سلسلہ میں "پاکستان بچاؤ طلباء ریلی" نکالی۔ جس میں مختلف یونیورسٹیوں اور کالجز کے طلباء نے شرکت۔ ریلی میں طلباء نے موجودہ استحصالی نظام کے خلاف کتبے اُٹھا رکھے تھے اور اس کرپٹ انتخابی نظام کے خلاف فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے۔
تحریک منہاج القرآن کے ضلعی امیر سید ہدایت رسول قادری نے کہا کہ 23 دسمبر کو پورے ملک سے عوام کا سیلاب مینار پاکستان پہنچے گا۔ جو تاریخ پاکستان کا سب سے بڑا پرامن اجتماع ہو گا۔ اس دن پوری قوم میں یہ شعور بٹے گا کہ 18 کروڑ کا رزق چند مٹھیوں میں کیوں اور کیسے بند ہے۔ وقت آ گیا ہے کہ غریب کے چہرے کی زردی اور لٹیروں کے چہروں کی لالی ختم کر دی جائے۔ اس کیلئے قوم کو اسلام کا معاشی نظام دیں گے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کی آمد پوری قوم کو حوصلہ دے گی کہ پرامن تبدیلی کا آپشن ابھی ختم نہیں ہوا۔ 23 دسمبر کو ہر کوئی جان لے گا کہ پاکستان کا مسیحا کون ہے۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل سیدوالا کے وفد نے نائب ناظم پنجاب ملک حق نواز اعوان کی قیادت میں پریس کلب سید والا کے صدر رائے محمد نواز کھرل سے ملاقات کی، اس ملاقات میں انہوں نے صدر پریس کلب محمد نواز کھرل کو تحریک منہاج القرآن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری امت مسلمہ کے لیے کی جانے والی قومی و بین الاقوامی خدمات کے بارے میں آگاہی دی، صدر پریس کلب نے شیخ الاسلام کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا
تحریک منہاج القرآن تحصیل سیدوالا کے عہدیداران اور کارکان نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پاکستان آمد اور 23 دسمبر کو مینار پاکستان پر ہونے والے عظیم الشان ’سیاست نہیں ریاست بچاؤ‘ عوامی اجتماع کے سلسلے میں سیاسی و سماجی، مذہبی اور تاجر برادری سمیت علاقے بھر میں مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو شرکت کی دعوت دی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر تحریک فیصل آباد سید ہدایت رسول قادری نے کہا کہ 1980ء میں داتا کی نگری سے تحریک منہاج القرآن کا آغاز کرنے والے ڈاکٹر محمد طاہر القادری آج امت مسلمہ کے شیخ الاسلام بن چکے ہیں۔ 23 دسمبر کو واپس آ کر وہ ملک میں مثبت تبدیلی کی بنیاد رکھیں گے اور پاکستان کو حقیقی معنوں میں جمہوری اسلامی ملک بنانے کی جدوجہد کا آغاز ہو گا۔
اس تقریب سعید سے امیر تحریک منہاج القرآن پنجاب احمد نواز انجم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی مذہبی، تعلیمی اور فلاحی خدمات قابلِ تقلید ہیں۔ بانی تحریک منہاج القرآن امن و سلامتی کے حقیقی سفیر ہیں۔ انہوں نے نفرتوں کو محبتوں سے بدلنے کا جو مشن شروع کیا ہے، وہ پوری دنیا میں انہیں ممتاز کرتا ہے۔
مورخہ 20 ستمبر 2012ء عظمتِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلی کی تیاریوں کے لئے تمام PP حلقات کی ناظمات کو ٹیلی فونک Motivational پیغام دیا گیا اور ریلی کی دعوت کو گھر گھر پہچانے کی تلقین کی گئی۔ افرادی قوت کے اہداف کی حصولی کا لائحہ عمل بھی بتایا گیا۔ مورخہ 21 ستمبر کچھ PP حلقہ جات میں جا کر عظمتِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلی کی ضرورت واہمیت پر بریفنگ دی گئی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.