سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فیصل آباد کے زیراہتمام 26 نومبر 2017ء کو 25 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی پر وقار تقریب منہاج القرآن اسلامک سنٹر گلفشاں کالونی کے مقابل وسیع گراؤنڈ میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور تھے، جبکہ کی تحریک منہاج القرآن کے ضلعی امیر سید ہدایت رسول قادری نے تقریب کی صدارت کی۔
روہنگیا (برما) میں مسلمانوں کے سفاکانہ قتل عام اور بد ترین مظالم کے خلاف پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے زیراہتمام 8 ستمبر 2017ء کو ضلع کونسل تا کچہری چوک فیصل آباد احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں عوامی تحریک و منہاج القرآن کے کارکنان اور سینکڑوں مرد و خواتین نے شرکت کی۔ ریلی کی قیادت تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر رفیق نجم، ضلعی امیرسید ہدایت رسول قادری اور دیگر قائدین نے کی۔
تحریک منہاج القرآن کی مرکزی نظامت تربیت کے زیر ِاہتمام جڑانوالہ ضلع فیصل آبادکے نواحی علاقے میں 25 اگست 2017 کوعرفان القرآن کورس کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں مرکزی کوارڈنیٹر کورسز محمود مسعود قادری اور مجاہد حق نواز نے شرکت کی جبکہ خلیل احمد طاہر، علامہ ریاض اور رانا شکیل مہمانوں میں شامل تھے۔ علاقہ بھر سے علمائےکرام، اساتذہ کرام اور عوام الناس کی بڑی تعداد تقریب میں شریک ہوئی۔
تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کی ایگزیکٹیو کونسل کا اجلاس 12 جولائی 2017ء کو ہوا۔ اجلاس کی صدارت مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجیئنر نجم رفیق نے کی۔ ضلعی امیر سید ہدایت رسول قادری اور دیگر قائدین بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ منہاج القرآن اور عوامی تحریک فیصل آباد 15 جولائی کو پنجاب اسمبلی تا ایوان وزیراعلیٰ تک ہونے والی احتجاجی ریلی میں بھرپور شرکت کرے گی۔
پاکستان عوامی تحریک و منہاج القرآن فیصل آباد پی پی 64 کا ورکرز کنونشن 9 جولائی 2017ء کو ہوا، جس کی صدارت مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم نے کی۔ کنونشن میں صوبائی صدر چوہدری بشارت جسپال نے خصوصی شرکت کی۔ ضلعی ناظم رانا رب نواز انجم، جنرل سیکرٹری میاں کاشف محمود، رائے سجادحسین، آصف عزیز، غلام محمد قادری، حسن رضا جوئیہ، محمد اقبال، فاروق گل نمبردار، نزیر حسین، سلیم رضا جوئیہ، امتیاز مصطفوی، وقاص احمد گل، رانا سہیل بابر، خلیل جامی اور عثمان مالک نمبردار بھی کنونشن میں شریک ہوئے اور خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے ضلعی امیر سید ہدایت رسول قادری نے کہاہے کہ منہاج القرآن اتحاد امت اور باہمی رواداری کے فروغ کیلئے جدوجہد کر رہی ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کے دہشتگردی کے خلاف فتویٰ اور نصاب امن سے رہنمائی لے کر دہشتگردی کی فکر کو ختم کیا جا سکتا ہے۔ اس وقت امت مسلمہ اور انسانیت کو اتحاد و اتفاق کی شدید ضرورت ہے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ فیصل آباد کے زیراہتمام تعلیمی بجٹ جی ڈی پی کے 5 فیصد تک لانے کیلئے حقوق طلبہ مارچ کے عنوان سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی ضلع کونسل چوک سے شروع ہوکر کچہری چوک سے ہوتی ہوئی پریس کلب کے سامنے پہنچی، ریلی میں طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مورخہ 15 مئی 2017 کو تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک فیصل آباد کے زیراہتمام ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر رفیق نجم، صدر پاکستان عوامی تحریک پنجاب چودھری بشارت جسپال نے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں مکمل انصاف کیلئے جسٹس باقر نجفی کمیشن کی جوڈیشل رپورٹ کو پبلک کیا جائے اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کا کیس فوجی عدالت میں چلایا جائے۔
تحریک منہاج القرآن کے ضلعی ناظم رانارب نوازانجم نے کہا کہ علامہ اقبال اور قائداعظم کے پاکستان پر بدعنوان عناصر مسلط ہیں۔ جس کی وجہ سے پاکستان دن بدن سیاسی، معاشی، اخلاقی اعتبار سے انحطاط کا شکار ہے۔ آج اقبال کا پاکستان خطرات میں گھرا ہے۔ قوم کی ذمہ داری ہے کہ وہ فکر اقبال اور پاکستان کی حقیقی قیادت سے رہنمائی لیکر ملک کو گرداب سے نکالنے کیلئے میدان عمل میں نکلیں اور عوام میں حقیقی لیڈرشپ کا شعور پیدا کریں۔
منہاج القرآن علماء کونسل فیصل آباد کے زیراہتمام 13 اپریل 2017 کو سٹی آفس میں علماء کونسل کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں منہاج القرآن علماء کونسل کے مرکزی ناظم علامہ میر آصف اکبر، نائب امیر علامہ اختر حسین اسد، ڈاکٹر یوسف سیالوی، شبیراحمد وٹو، قاری سرفراز سیالوی اور رضا امین سمیت سکالرز، علماء اور طلبہ نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن ضلع فیصل آباد کی ایگزیکٹوکونسل کا اجلاس 02 اپریل 2017 کو سٹی آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے ضلعی ناظم رانا رب نواز انجم نے کی۔ اجلاس میں سانحہ ماڈل ٹاؤن میں مکمل انصاف کیلئے جسٹس باقر نجفی جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کو پبلک کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن وجملہ فورمز پی پی 61 کا ورکرز کنونشن 14 مارچ 2017 کو ہوا۔ کنونشن میں پاکستان عوامی تحریک کے صوبائی صدر چوہدری بشارت جسپال اور تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے ضلعی ناظم رانا ربنواز انجم سمیت تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کنونشن میں قائدِ تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 66 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ان کی درازئ عمر کے لیے دعا کی گئی۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ضلع فیصل آباد کا اجلاس 09 مارچ 2017 کو ہوا۔ اجلاس میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری جنرل راناتجمل حسین، تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے ناظم رانا ربنواز انجم، میاں کاشف محمود، رانا ناصر نوید سیمت مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن فیصل آباد پی پی 67 کے زیر اہتمام ڈاکٹر طاہر القادری کے 66 ویں سالگرہ پر ’’سفیر امن سیمینار‘‘ 19 فروری 2017ء کو منعقد ہوا۔ ضلعی امیر ہدایت رسول شاہ قادری اور رانا سلیم طاہر نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری پاکستان کے 19 کروڑ عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں اور دہشت گردوں کو للکار رہے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک اور منہاج یوتھ لیگ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 66 ویں سالگرہ پر سیمینار ’’علم و عرفان کا پیکر ہے ہمارا قائد‘‘ منعقد ہوا، 17 فروری 2017ء کو القادریہ ڈیرہ رچنا ٹاون نمبر 2 پر منعقدہ تقریب کی صدارت امیر تحریک فیصل آباد سید ہدایت رسول شاہ قادری نے کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.