سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن فرانس کے ڈائریکٹر علامہ حسن میر قادری کے ہاتھ پرایک سکھ نوجوان اقبال سنگھ نے اسلام کی تعلیمات سے متاثر ہو کر اسلام قبول کیا اور اس کا نیا نام محمد اقبال رکھا گیا۔ اس خوبصورت تقریب میں محمد اقبال کو اسلام کی طرف مائل کرنے والے سیالکوٹ کے ساتھی محمد ذیشان کے علاوہ قاری طاہر عباس، منظور بھٹی، راجہ عابد حسین، راحت حسین، حاجی حنیف مغل او ر امجدحسین بھی شریک تھے۔
پاکستان عوامی تحریک فرانس نے تحریک منہاج القرآن کے سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض کے اعزازميں عشائيہ ديا۔ بٹ ہاوس پيرس ميں عشائيہ کي پروقار تقريب منعقد کي گئي۔ سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض ان دنوں 2 ماہ کے تربیتی دورہ یورپ پر ہيں اور انہوں نے اپنے اس دورے کا آغاز فرانس سے کيا تھا۔
منہاج القرآن انٹرنيشنل فرانس نے تحریک منہاج القرآن کے سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض کے اعزاز ميں گرينڈ ڈنر کا اہتمام کيا۔ شيخ زاہد فياض ان دنوں 2 ماہ کے دورہ یورپ پر ہيں اور انہوں نے اپنے اس دورے کا آغاز فرانس سے کيا ہے۔
آج کے اس پر فتن دور میں جب اسلام مخالف قوتیں متحد ہو کر بر سر پیکار ہیں اور ظاہری علم کے تکبر میں مبتلا علماء مسلمانوں کو ہی فرقہ واریت، دہشت گردی اور فتنہ و فساد میں دھکیل رہے ہیں، ایسے میں انفرادی جدوجہد سے ایمان بچانا مشکل ہی نہیں ناممکن بھی ہے۔ اس اجتماعی پرفتن دور میں انفرادی اصلاح احوال کی آرزو کرنا ایک حسین فریب کے علاوہ کچھ نہیں۔
پی آئی اے کے ذریعے امریکہ جانے والے 272 افراد فضائی آلودگی کی وجہ سے پیرس میں پھنس گئے، جن میں 70 معمر افراد بھی شامل ہیں۔ پی آئی اے کی طرف سے مناسب انتظام کے باوجود دیار غیر میں انتہائی مشکلات میں گھرے افراد کی خدمت کے لئے مورخہ 18 اپریل 2010 کو منہاج القرآن کا ایک قافلہ صدر عبدالجبار بٹ کی قیادت میں پیرس کے مقامی ہوٹل میں پہنچا۔
مورخہ 23 مارچ جو قوم اپنی تاریخ بھول جاتی ہے، وہ اپنے حافظے سے محروم ہو جاتی ہے۔ پاکستان ایک نظریے کی بنیاد پر قائم ہوا۔ 23 مارچ کی اہمیت کے حوالے سے ہم میں سے بہت سوں کو اب صرف اتنا ہی یاد رہ گیا ہے کہ اب سے 70 سال پہلے 1940 میں لاہور کے اقبال پارک (اس وقت کے منٹو پارک) میں قائد اعظم محمد علی جناح کی صدارت میں کل ہند مسلم لیگ کے اجلاس عام میں برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک آزاد اور خود مختار ملک کے قیام کی قرار داد پیش کی گئی تھی
ڈاکٹر محمد طاہر القادری ایسی شخصیت ہیں جن کی پاکستان کو ضرورت ہے، ان خیالات کا اظہار مشہور زمانہ ٹی وی اینکر پرسن پی جے میر نے شیخ الاسلام کی 59ویں سالگرہ کے موقع پر مورخہ 19 فروری 2010ء کو پیرس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل پیرس، فرانس نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر بدر اور معروف ٹی وی اینکر پی جے میر کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ دونوں رہنماء فرانس کے دورے پر تھے اور انہیں منہاج القرآن انٹرنینشل پیرس کی جانب سے خصوصی دعوت دی گئی تھی۔
مورخہ 18 فروری 2010ء کو پاکستان پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری جہانگیر بدر سوشلسٹ پارٹی کے سیمینار میں شرکت کے لئے پیرس پہنچ گئے ہیں۔ جہاں پر انہوں نے میڈیا کے نمائندوں اور منہاج القرآن کے وفد سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری دنیا اسلام کے عظیم مبلغ و مفکر ہیں
منہاج يوتھ ليگ فرانس، مسلم یوتھ فرانس، مسلم ہینڈ اور سیکور پاپولر فرانس نے مشترکہ طور پر 18 فروری 2010ء کو یوم یکجہتی مساکين و غرباء کا مشترکہ پروگرام منعقد کيا۔ منہاج یورپین کونسل کے امير علامہ حسن میر قادری اور صدر منہاج میڈیا کوآرڈینیشن راؤ خلیل احمد نے اس پروگرام کے مہمان خصوصي تھے۔ يہ پروگرام آل کورینو میں ہوا جس میں میری ( بلدیہ) نے بھی خصوصی تعاون کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کی جانب سے 5 فروری 2010ء یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ پیپلز مسلم لیگ فرانس کی طرف سے خوبصورت ترتیب دیئے گئے پروگراممیں حاضرین کی بڑی تعداد کو کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل پیرس نے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کے اعزاز میں 4 فروری 2010ء گرینڈ ڈنر کا اہتمام کیا۔ اس گرینڈ ڈنر کا اہتمام منہاج القرآن انٹرنیشنل پیرس کے پاکستانی تاجر، جنرل سیکرٹری فرانکو ایسوسی ایشن حاجی محمد یعقوب کی طرف سے کیا گیا تھا۔ ڈنر تقریب پیرس کے شہر توپوکمبو کے خوبصورت ریسٹورنٹ گجرال میں منعقد ہوئی۔
منہاج یورپین کونسل کا اجلاس مورخہ 18 جنوری 2010 کو مرکز منہاج القرآن فرانس میں منعقد ہوا، جس میں سرپرست یورپین کونسل حاجی گلزار احمد امیر یورپ، صدر منہاج یورپین کونسل سید ارشد شاہ، صدر منہاج مصالحاتی کونسل اعجاز وڑائچ اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کا 17 واں یوم تاسیس 31 دسمبر 2009ء کو منایا گیا۔ 2009ء اور 2010ء کے سنگم پر منہاج القرآن انٹرنیشنل پیرس کے زیر اہتمام ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نائب امیر تحریک اور سفیر یورپ علامہ حافظ نذیر احمد خان نے کی۔
منہاج القرآن فرانس کے زیر اہتمام نماز عیدالاضحیٰ کا عظیم الشان اجتماع منعقد ہوا جس میں فرزندان توحید کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ لوگوں کی کثیر تعداد کی وجہ سے نماز عید کی چار جماعتیں ہوئیں جس میں منہاج القرآن یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری اور ناظم MWF علامہ اقبال اعظم نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.