سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن فرانس کے زیر اہتمام نماز عیدالاضحیٰ کا عظیم الشان اجتماع منعقد ہوا جس میں فرزندان توحید کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ لوگوں کی کثیر تعداد کی وجہ سے نماز عید کی چار جماعتیں ہوئیں جس میں منہاج القرآن یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری اور ناظم MWF علامہ اقبال اعظم نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کی انتظامیہ کی جانب سے سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض کے اعزاز میں گرینڈ ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس میں شوریٰ، سابقہ اور موجودہ انتظامیہ کے علاوہ تمام ذیلی فورمز نے بھی بھر پور شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کا 28 واں یوم تاسیس دنیا بھر کی طرح فرانس میں بھی روایتی پروقار انداز میں منایا گیا۔ اس سلسلہ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیراہتمام یوم تاسیس کی تقریب منعقد کی گئی۔
مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل لاکورنیو فرانس میں عید الفطر کے پر مسرت موقع پر نماز عید کے لئے چار 4 جماعتوں کا انتظام کیا گیا تھا، اس مرتبہ عید کے اجتماع میں یہ بات دیکھنے میں آئی کہ پاکستانیوں کی ایک ریکارڈ تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل تجدید احیائے دین کے لیے دنیا بھر میں اسلام کا صحیح پیغام پہنچانے کیلئے بانی و سرپرست اعلیٰ حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری مدظلہ العالیٰ کی سرپرستی میں ہمہ وقت کوشاں ہے۔ دنیا بھر میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی تنظیمات اور قائم اسلامک سنٹر امن عالم اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے مصروف عمل ہیں۔ منہاج القرآن فرانس کے زیر اہتمام امسال بھی لیلۃ القدرکا عظیم الشاں اجتماع منعقدہوا۔
مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس، گارج لے گونس سارسل میں ایک یہودی پیئر دائیری نے جمعہ کی نماز میں اسلام کی حقانیت کو تسلیم کرتے ہوئے ڈائریکٹر مرکز سارسل قاری طاہر عباس کے ہاتھ پر اسلام قبول کیا۔ ان کا نیا نام محمد ناصر رکھا گیا۔
مفتیء اعظم پاکستان مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی ان دنوں یورپ کے دعوتی و تربیتی دورے پر ہیں۔ آپ نے اس دورے میں مرکز منہاج القرآن فرانس میں جمہ کے اجتماع سے خطاب فرمایا۔ رمضان المبارک اور مفتی صاحب کی آمد کی وجہ سے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
مفتی اعظم پاکستان مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی ان دنوں یورپ کے تنظیمی و دعوتی دورے کے سلسلہ میں فرانس کے دورہ پر ہیں۔ مورخہ 21 اگست 2009ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے مرکز پر ایک خصوصی تربیتی اور روحانی نشست کا اہتمام کیا گیا۔
مفتی اعظم پاکستان مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی دعوتی دورے پر فرانس پہنچ گئے ہیں۔ مفتی اعظم کا پیرس کے ایئر پورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا۔ ایئر پورٹ پر منہاج القرآن یورپین کونسل MWF کے ڈائریکٹر علامہ اقبال اعظم، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس عبدالجبار بٹ، ناظم منہاج القرآن فرانس رانا فیصل علی قادری،
پاکستان کے 62 ویں یوم آزادی کے موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس اور پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام استحکام پاکستان کنونشن منعقد ہوا۔ جس کے مہمان خصوصی منہاج القرآن یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کی مجلس شوریٰ کا اجلاس زیر صدارت چودھری محمد سعید ہوا، اجلاس کے مہمان خصوصی مرکزی ناظمِ اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل، ڈاکٹر رحیق احمد عباسی تھے۔ جب کہ امیر منہاج القرآن انٹرنیشنل یورپین کونسل، ڈائریکٹر منہاج القرآن ناروے علامہ میر حسن قادری نے خصوصی شرکت فرمائی۔
گذشتہ دنوں صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان محترم آصف علی زرداری وفد کے ہمراہ فرانس کے سرکاری دورہ پر تشریف لائے۔ ان کے وفد میں وزیر خارجہ محترم شاہ محمود قریشی اور وفاقی وزیر داخلہ محترم اے رحمان ملک بھی شامل تھے، منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے صدر عبدالجبار بٹ، صدر پاکستان عوامی تحریک فرانس طارق چوہدری، ناظم میڈیا کونسل راو خلیل احمد اور دیگر عہدیداران نے اس دورہ کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ سے خصوصی ملاقات کی
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی صاحب یورپ کے سالانہ تنظیمی دورے کے پہلے مرحلے میں فرانس پہنچ گئے ہیں۔ فرانس کے دارلحکومت پیرس کے چارلس دیگال ائرپورٹ پر منہاج القرآن انٹرنیشنل یورپ کے سینئر نائب صدر محمد نعیم چوہدری اور دیگر عہدیداران و کارکنان نے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کا شاندار استقبال کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کی جانب سے سینئر نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ زاہد فیاض کے اعزاز میں پیرس کے مقامی ریسٹورنٹ میں ایک پرتکلف عشائیہ دیا گیا۔ عشائیہ میں صدر مجلس شوریٰ کے صدر چودھری محمد سعید، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل عبدالجبار بٹ ، صدر پاکستان عوامی تحریک فرانس طارق چودھری اور دیگر شریک تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے مرکز سارسل میں سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا فرانس کی مرکزی تنظیمی عہدیداران صدر عبدالجبار بٹ، صدر شوریٰ چوھدری محمد سعید، صدر پاکستان عوامی تحریک، طارق چوھدری، ناظم رانا فیصل علی، سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک، سہیل بٹ، اور راؤ خلیل احمد نے بھی شرکت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.