سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
پیرس کے مرکزی چرچ ’سینٹ میری‘ میں بین المذاہب ھم آہنگی کے فروغ کے لیے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کا اہتمام چرچ کی انتظامیہ اور الجزائر کی مسلم کمیونٹی نے کیا تھا۔ تقریب میں منہاج القرن انٹرنیشنل سمیت منتخب تنظیمات کے وفود نے شرکت کی۔ منہاج القرن انٹرنیشنل فرانس کے راہنماؤں محمد نعیم چوھدری اور طاہر عباس گورائیہ نے تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی نمائندگی کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نعیم چوھدری نے کہا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی و سرپرستِ اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری امنِ عالم، احترامِ انسانیت اور باہمی رواداری کے فروغ کے لیے گذشتہ تین دہائیوں سے کام کر رہے ہیں۔
پاکستان عوامی تحریک کا 27 واں یوم تاسیس 29 مئی بروز اتوار شام 4 بجے فرانس کے ساوتھ آل لاکورنیو کے ’’Maison du Peuple Guy Moquet 119 Av.Paul Valliant Couturier 93120 Le Courneuve‘‘ میں منایا جائے گا۔ اس بات کا فیصلہ گزشتہ شب پاکستان عوامی تحریک فرانس کے ایک اجلاس میں کیا گیا۔ حاجی محمد اسلم صدر پاکستان عوامی تحریک یورپ و فرانس کی صدارت میں ہونے والے اس اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو بھی ہوئی
منہاج ویلفیئر فرانس کے صدر بابر حسین نے میڈیا پرسن راؤ خلیل احمد سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ منہاج ویلفیئر فرانس معززین پیرس کے اعزاز میں شاہنواز ریسٹورنٹ پیرس میں گرینڈ چیرٹی ڈنر کا اہتمام کرے گی۔ 6 مئی جمعہ شام 8 بجے ہونے والے اس گرینڈ ڈنر میں درد دل رکھنے والے مخیر حضرات کو دعوت دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں دعوت نامے ایشوء کر دیے گئے ہیں
پیرس (اے کے راؤ) منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس نے فرانسیسی زبان میں دہشت گردی، خودکش حملوں اور فتنہ خوارج کے خلاف شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے مشہورِ عالم مبسوط تاریخی فتویٰ کی اشاعت کا اہتمام کیا ہے۔ "Fatwa sur le terrorisme et les attentats suicides" کے عنوان سے شائع ہونے والا فتویٰ 634 صفحات پر مشتمل ہے۔ فتویٰ اگلے ماہ پیرس کے مضافاتی علاقے لابرجے میں ہونے والی اسلامی کتب کی سب سے بڑی نمائش میں پیش کیا جائے گا۔
منہاج اسلامک سنٹر میں منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے نومنتخب صدر چوھدری محمد اعظم کی خوشدامن کے ایصالِ ثواب کے لیے ختم چہلم کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے صدر ڈاکٹر ارشاد کمبو، پاکستان مسلم لیگ (قائداعظم) کے صدر منیر احمد وڑائچ، پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدر اصغر شمسی، مسجد قباء پیرس کے سابق صدر چوھدری افضل کھونن اور حاجی مزمل حسین سمیت منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے عہدیدارا، رفقاء اور وابستگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
منہاج القرآن فرانس کی مرکزی تنظیم اور جملہ فورمز کے نئے سربراہان کے انتخاب کےلیے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری پیرس پہنچ گئے۔ ان کے ہمراہ صدر یورپین کونسل اعجاز وڑائچ اور جنرل سیکریٹری بلال اوپل بھی ہیں۔ اورلی ائیرپورٹ پر شیخ زاہد فیاض، حسن میر قادری، نعیم چوہدری، عبدالرازق گجر اور دیگر مرکزی ساتھیوں نے استقبال کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل پیرس، فرانس کے زیراہتمام امن کانفرنس منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری تھے۔ امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ عالم میں امن کے لیے بھائی چارے کا فروغ اشد ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی دنیا کا بہت بڑا مسئلہ ہے، اس سے نبرد آزما ہونے کے لیے آپس میں بھائی چارے کو فروغ دینا ہوگا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیر اہتمام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت پاک کے سلسلے میں جشن میلاد مصطفےٰ کی تقریب 22 دسمبر کی شام مرکز منہاج القرآن پیرس میں شایان شان انداز میں منعقد کی گئی۔ تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل اور ذیلی تنظیمات کے عہدیداران و کارکنان سمیت پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مقامی مہمانوں میں علاقائی قانونی مشیر برائے چرچز فادر گیرارد مارلیس، بلدیاتی مشیر لاکورنیو مہدی ہفسی اور ممبر چرچ کمیٹی لاکونیو جارجیئس تقریب میں شریک تھے۔
پیرس (اے کے راؤ) فرنچ کونسل آف مسلم فیتھ (Conseil français du culte musulman) کی جانب سے فرانس میں بین المذاہب ہم آہنگی کا دن منایا گیا۔ اس سلسلے میں پیرس کی جامع مسجد سمیت ملک بھر کی مساجد میں ہفتہ اور اتوار کو تقریبات منعقد ہوئیں۔ ’یومِ بین المذاہب ہم آہنگی‘ کا مقصد اسلام کے فروغِ امن اور انسدادِ تشدد کے پیغام کو معاشرے کے مختلف طبقات تک پہنچانا تھا۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری دعوت برائے اوورسیز پروفیسر علامہ حسن میر قادری نے مرکز منہاج القرآن فرانس میں جمعہ کے خطاب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جانوروں کے حقوق کا تحفظ کرنے والا اسلام بے گناہوں کے قتل کی اجازت کیسے دے سکتا ہے؟ انہوں نے 13 نومبر کی رات پیرس میں ہوئی دہشت گردی سمیت دنیا بھر میں بےگناہوں کے قتل کی بھرپور مزمت کی۔
پیرس (اے کے راؤ) پیرس میں جمعہ کی شب ہونے والی دہشت گردی کے نتیجے میں 130 افراد جاں بحق اور 350 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ اس اندوہ ناک واقعے پر فرانس میں تین روزہ سوگ جاری ہے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس اور پاکستان عوامی تحریک فرانس کے راہنماؤں حاجی محمد اسلم، علامہ حافظ اقبال اعظم، محمد نعیم چوہدری، طاہر عباس گورائیہ، سید ظہیر شاہ، محسن گوندل اور راؤ خلیل احمد نے مختلف تعزیتی تقریبات میں شرکت کی اور دہشتگردی کی مذمت کی۔
فرانس کے دارلحکومت پیرس میں شدت پسندوں کے پرتشدد حملوں میں ہلاکتوں پر ڈاکٹر طاہرالقادری نے بھرپور مذمت کی ہے اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ ڈاکٹر قادری نے دہشت گردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بے گناہ انسان کا قتل دراصل پوری انسانیت کے قتل کے مترادف ہے۔ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہے اور یہ انسانیت کے بدترین دشمن اور قاتل ہیں۔
تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئر مین ڈاکٹر حسن محی الدین القادری نے فرانس میں یونیسکو کے زیر اہتمام منعقدہ انٹرنیشنل کانفرنس میں شرکت کی اور ’’روح اسلام اور عصر حاضر کے چیلنجز‘‘ کے عنوان سے تقریب میں اپنا مقالہ پیش کی۔ انہوں نے مقالہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ تہذیبوں کے مابین تصادم روکنے کیلئے آزادی اظہار کی نئی تعریف ناگزیر ہے۔ پر امن اور متوازن سوسائٹی کی تشکیل قرآن اور ایمان کا تقاضا ہے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے فرانس کے شہر کیلے کے مضافات میں قائم پناہ گزین کیمپ میں 2500 سو پناہ گزینوں میں کھانا تقسیم کیا۔ پناہ گزین کیمپ کے دورے کے بعد حاجی محمد اسلم کیمپ کے انتظامات کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ موسم کی بدلتی صورتحال اور آنے والے دنوں میں سردی کی شدت پناہ گزینوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دے گی۔ اس لیے حکومت فرانس، حکومت برطانیہ اور مخیر حضرات اس انسانی بحران کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے دورہ فرانس کے دوران پیرس میں مجلس شوریٰ منہاج القرآن یورپ، ممبر نیشنل ایگزیکٹو کونسل، پاکستان عوامی تحریک فرانس اور منہاج القرآن فرانس کی علاقائی تنظیمات کے سربراہان سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات مصطفوی ہاوس میں ہوئی جس کا مقصد پاکستان عوامی تحریک اور منہاج القرآن فرانس کی کوآرڈینیشن کو بہتر بنانا اور ان کی تنظیم نو کرنا تھا۔ اجلاس میں چوھدری محمد اعظم کو منہاج القرآن اول کا نائب صدر، بانی رکن منہاج القرآن فرانس طارق چوھدری کو منہاج القرآن فرانس کا نائب صدر، پروفیسرعلامہ حسن میر قادری کو امیر اور حاجی طارق کو نائب امیر منہاج القرآن فرانس مقرر کیا گیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.