سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل مرکز نیکیا یونان کے زیر اہتمام مورخہ 26 نومبر2010ء کو شہادت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے سلسلہ میں عظیم الشان محفل منعقد ہوئی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز محمد بشارت قادری نے قرآن مجید کی تلاوت سے کیا جبکہ محمد عارف قادری، مظہر اقبال او ر محمد ادیب نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل نیکیا (یونان) میں مورخہ 6 نومبر 2010 بروز ہفتہ کو اٹلی سے آئے نوجوان امتیاز احمد اور ایتھنز سے عثمان احمد اور مدثر کے چچا محمد یونس مرحوم کی بخشش کے لئے ایصال ثواب کی محفل کا انعقاد کیا گیا۔ محمد یونس پاکستان کے علاقہ کوٹلہ سے تعلق رکھتے تھے اور گذشتہ دنوں بیمار ہونے کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جاملے جن کی ڈیڈ باڈی جمعرات کو پاکستان پہنچی اور انہیں آبائی علاقہ میں دفن کر دیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے امیر علامہ شہباز احمد صدیقی اور ناظم ذیلی تنظیم ماراتھونا عابد حسین نے مورخہ 01 نومبر 2010ء بروز سوموار کو گوجرانوالہ سے چند تنظیمی ساتھیوں کے ساتھ مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل نیکیا مرکز یونان میں مورخہ 30 اکتوبر2010ء بروزہفتہ بعد نماز عشاء کے بعد ایک عظیم الشان مقابلہ حسن نعت کی تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت ملک جاوید اقبال اعوان صدر MQI یونان نے کی جبکہ ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے اس محفل میں خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں ایتھنز کے علاوہ ماراتھونا، نیاماکری، انوفیتا، الف سینا، ریندی، منیدی، کپیسلی اور پیرا ستیری سے عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ریندی مرکز میں مورخہ 24 اکتوبر 2010ء بروز اتوار کو فرید ملت سیمینار منعقد ہو اجس کی صدارت منہا ج القرآن انٹرنیشنل یونان کے صدر ملک جاوید اقبال اعوان نے کی۔ سیمینار کا باقاعدہ آغاز علامہ محمد نواز ہزاروی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا جبکہ محمد طاہر، سکندر عباس اور صداقت جاوید قادری نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل نیکیا یونان میں مورخہ 23 اکتوبر 2010ء بروز ہفتہ محمد نوید آف سیالکوٹ نے اپنی والدہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے محفل کا اہتمام کیا۔ پروگرام کا آغاز محمد عارف قادری نے قرآن پاک کی آیات سے کیا، ناصر اکبر، مظہر اقبال نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم پیش کی جبکہ ظفر اقبال اعوان نے ماں کی شان میں خصوصی کلام پیش کیا۔
منہاج پیس اینڈ اینٹی گریشن اور منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیراہتمام مورخہ 14 اگست 2010ء کو ریندی مرکز میں پاکستان کے یوم آزادی کی مناسبت سے ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھر پور شرکت کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافط محمد اقبال اعظم نے مورخہ 6 اگست2010ء کو پاکستان میں آنے والے تباہ کن سیلاب سے متاثر ہونے والے لاکھوں افرادکی بحالی کے لئے امداد کی کولیکشن کے لئے یونان کادورہ کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیراہتمام مورخہ 27 جولائی 2010ء بروز منگل کو ادارہ کے تمام مراکز (ریندی، نیکیا، کیپسلی، اسپروپیرگوس، الف سینا، نوفیتا، آرگوس، تھیوا، کورنتھوس، میگارہ، ، الونا، کروپی، برخامی، سیماتاری، منیدی، نیایونیا، خلقیدہ) میں نماز عصر کے بعد اجتماعی دعاؤں اور محافل کا اہتمام کیا گیا جس میں علماء کرام نے شب برات کے فضائل بیان کئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (ریندی) یونان کے زیراہتمام مورخہ 08 جولائی2010ء بروز جمعرات بعد نماز عشاء معراج مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی جس میں رفقاء و وابستگان تحریک کے علاوہ کثیر تعداد میں مرد و زن نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (نیکیا) یونان کے زیراہتمام مورخہ 08 جولائی 2010ء بروز جمعرات بعد نماز عشاء انوار مدینہ مسجد میں معراج مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی جس میں رفقاء و وابستگان تحریک کے علاوہ یونان سے کثیر تعداد میں مرد و زن نے شرکت کی۔
مورخہ 31 مئی 2010ء کی شب مرکز منہاج القرآن ریندی میں حلقہ درود کی محفل منعقد ہوئی جس کا آغاز حافظ علامہ نواز کی تلاوت سے ہوا جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت محمد عمران قادری نے حاصل کی۔ پروگرام کے بعد ایگزیکٹو میں شامل ہونے والے نئے افراد سے حلف لیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنيشنل ریندی يونان نے 28 مئی 2010ء کو "پیغام امن کانفرنس" کا انعقاد کيا۔ کانفرنس منہاج القرآن اسلامک سنٹر ريندي ميں ہوئي، جہاں منہاج القرآن انٹرنيشنل کي سپريم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محي الدين قادري مہمان خصوصي تھے۔
صاحبزادہ حسن محی الدین قادری (صدر سپریم کونسل) نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم اللہ رب العزت کی توفیق خاص اور سرکار دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خیرات کے طفیل شیخ الاسلام کی نظر کرم کے صدقے اس قابل ہوئے کی یونان میں ایتھنز کی سرزمین پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کے رفقاء، وابستگان، موسلین، متعلقین اور مجاہدین و مجاہدات کے ساتھ اس تربیتی نشست میں موجود ہیں۔
صدر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری اور سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض کے اعزاز میں ایتھنز کے شہر امونیا میں مورخہ 27 مئی 2010ء کو صدر مجلس شوریٰ الحاج محمد شفیق اعوان نے عشائیہ کا اہتمام کیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.