سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ ترجیحات کی فہرست میں تعلیم کو پہلا نمبر نہ دینے والی قومیں دوسرے درجہ کی قوم بن جاتی ہیں، ملک اور معاشرے بڑی بڑی سڑکیں، عمارات اور بڑے بڑے پلازے بنانے سے نہیں علم سے معتبر ہوتے ہیں۔
تحریک منہاج القران و جملہ فورمز ضلع گوجرانوالہ شمالی کے زیراہتمام مراکز علم ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد منہاج ماڈل سکول احمد نگر چھٹہ میں ہوا۔
نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن علامہ رانا محمد ادریس قادری کی کامونکی میں تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن منعقد میں شرکت و خطاب، ورکرز کنونشن میں محمد سلیم قادری، حافظ محمد عمران سمیت تحریک منہاج القرآن کے ذمہ داران شریک ہوئے۔
علامہ رانا محمد ادریس قادری کی کامونکی ضلع گوجرانولہ جنوبی کے ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس اور سیالکوٹ میں شادتِ امام حسینؑ کانفرنس میں شرکت
نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری ںے گوجرانوالہ وسطی کے ایگزیکٹو کونسل اجلاس اور راہ والی میں ذکرِ شہادتِ اہلبیت کانفرنس میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے زیرِ اہتمام مراکزِ علم کے معلمین کے لیے خصوصی تربیتی نشست، تربیتی نشست سے علامہ محمد سرفراز احمد قادری اور علامہ حسن محمود جماعتی نے خطاب کیا۔
منہاج گروپ آف سکولز گوجرانوالہ زون کی سالانہ تقریب تقسیم ’’فرید ملت سکالرشپ‘‘ ایوارڈز 2022 منہاج ماڈل سکول علی پور چٹھہ میں منعقد ہوئی جس میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا و طالبات کو سکالرشپ اور سرٹیفیکیٹ دیے گئے۔
تحریک منہاج القرآن گوجرانوالہ، شگرگڑھ اور ظفروال میں ورکرز کنونشن منعقد ہوئے، جس میں نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کنونشنز میں اظہار خیال کرتے ہوئے سیلاب سے متاثرہ ملکی صورتحال اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی فلاحی سرگرمیوں کے حوالے سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرین بہن بھائیوں کی مدد کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
منہاج القرآن گوجرانوالہ کے زیراہتمام ’’فکرِ حسین کانفرنس‘‘ اگو بھنڈر واہنڈو میں منعقد ہوئی، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج موجودہ دور میں فکر یزید عام ہو چکی ہے، ایسے میں فکر حسین کا پیغام ہمیں گھر گھر پہنچانا ہے کیونکہ فکر حسین پر عمل ہی اصل ایمان ہے۔
تحریک منہاج القرآن ضلع گوجرانوالہ کے زیراہتمام ورکرز کنونشن میں نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دعوت الی اللہ خدمت دین کا بہترین ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج معاشرہ میں مہنگائی، بیروزگاری اور دیگر معاشرتی و عائلی مسائل نے عام آدمی کو صرف روزی روٹی کی فکر میں الجھا کر رکھ دیا ہے، ایسے میں دعوت الی اللہ اور دعوت دین پیغبرانہ مشن ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 71ویں سالگرہ کے سلسلہ میں منہاج القرآن گکھڑ کے زیراہتمام قائد ڈے تقریب منعقد ہوئی، جس میں ناظم اعلیٰ منہاج لقرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور نے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں نائب صدر عوامی تحریک راجہ زاہد محمود، صدر یوتھ مظہر محمود علوی نے بھی خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن نوشہرہ ورکاں ضلع گوجرانوالہ کے زیر اہتمام منظور میرج ہال میں ’’سیرت الرسول ﷺکانفرنس‘‘ کا انعقاد ہوا، جس میں علامہ رانا محمد ادریس قادری نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات سنٹرل پنجاب نے خطاب کیا۔ علامہ رانا محمد ادریس قادری نے کہا کہ سیرت الرسول اور اسوہ مصطفیٰ ﷺ پر عمل پیرا ہو کر ہی زندگی میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیرت الرسول کا عملی مطالعہ زندگی میں ہر سطح پر کامیابی کی ضمانت ہے۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے گوجرانوالہ میں میلادِ مصطفیٰ ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آقا کریم ﷺ کی سچی محبت کی نشانی یہ ہے کہ آپﷺ کی تعلیمات پہ عمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ محبت مصطفیٰ ﷺ کا مطلب یہ ہے کہ بندہ حضور ﷺ کا مطیع بھی ہو، حضور ﷺ کا فرمانبردار بھی ہو اور سنت مصطفیٰ ﷺ پہ چلنے والا بھی ہو، سیرتِ مصطفیٰ ﷺ کو اپنانے والا بھی ہو اور حضور ﷺ کے اقوال کے مطابق زندگی بسر کرنے والا بھی ہو۔ منہاج القرآن، اطاعت مصطفیٰ، نسبت مصطفیٰ، وارفتگی مصطفیٰ ﷺ کی تحریک ہے۔
منہاج القرآن گوجرانوالہ کی کوآرڈینیشن کونسل کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں علامہ رانا محمد ادریس قادری نائب ناظم اعلٰی نے خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے اجلاس میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری چئیرمین سپریم کونسل کے دورہ گوجرانوالہ کے حوالے سے تمام فورمز اور عہدیداروں سے مشاورت کی۔
منہاج القرآن گوجرانوالہ کے زیراہتمام پی پی 59 میں محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا، جس میں نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری نے محافل میلاد کی اہمیت و افادیت پر گفتگو کی۔ اس موقع پر علماء و مشائخ اور کثیر تعداد میں لوگوں نے بھی محفل میں شرکت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.