سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور منہاج القرآن یوتھ لیگ گکھڑ منڈی (گوجرانوالہ) کی طرف سے سیکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے راشن گھروں کی دہلیز تک پہنچایا گیا اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن وزیرآباد (گوجرانوالہ) کی طرف سے سیکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے خوراک گھروں کی دہلیز تک پہنچائی اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن گوجرنوالا (پی پی 60، یو سی 38 بوتالہ شرم سنگھ) کی طرف سے سیکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے خوراک گھروں کی دہلیز تک پہنچائی اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن علی پور چٹھہ کے زیراہتمام قائد ڈے کی تقریب مقامی ہال میں منعقد ہوئی، منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری تقریب میں مہمان خصوصی تھے۔ آپ نے خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن انٹرنیشنل اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری علمی، تجدیدی و عالمی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
تحریک منہاج القرآن گوجرانولہ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تالیف قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی 25 اپریل 2019ء کو گوجرانوالہ میں ’’قرآن کانفرنس‘‘ منعقد ہوئی، کانفرنس میں منہاج القران انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ مظہر محمود علوی، عرفان یوسف، مقامی علماء کرام میں علامہ صاحبزادہ مقصود احمد کیانی، علامہ صاحبزادہ عمیر محمود فاروقی، علامہ فرحان احمد ثنائی، گوجرانوالہ کی سیاسی، سماجی، مذہبی شخصیات سمیت خواتین کی بڑی تعداد بھی کانفرنس میں شریک ہوئی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 68 ویں سالگرہ کے موقع پر حسب روایت 19 فروری کو شاہجہاں منہاج ماڈل سکول علی پور چٹھہ میں قائد ڈے بھرپور جوش و جذبے سے منایا گیا، ہر کلاس نے اپنی کلاس روم کو ڈیکوریٹ کیا اور کیک کا بھی انتظام کیا۔ ماہ فروری میں سپیشل مہم کے ساتھ درود پاک (اڑسٹھ لاکھ) پڑھا گیا۔
پاکستان عوامی تحریک گوجرانوالہ کے زیراہتمام جمعہ 8 ستمبر 2017ء کو برما کے مسلمانوں کے حق میں احتجاجی مظاہرہ اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کی قیادت صدر پاکستان عوامی تحریک ضلع گوجرانوالہ محمد فاروق ملک اور امیر تحریک عمران علی ایڈووکیٹ نے کی۔ ریلی میں عوامی تحریک و منہاج القرآن کے کارکنان اور گوجرانوالہ کے شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ برما میں مسلمانوں کے خلاف قتل عام کو بند کیا جائے۔
منہاج القرآن علماء کونسل گوجرانوالہ کے زیراہتمام علماء کنونشن 20 اگست 2017ء کو ہوا، جس کی صدارت مرکزی صدر علماء کونسل علامہ امداد اللہ قادری اور مرکزی ناظم علامہ میر محمد آصف اکبر قادری نے کی۔ کنونشن میں علماء و مشائخ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا۔ علامہ امداد اللہ قادری اور علامہ میر آصف اکبر نے کنونشن میں خطاب کیا۔
پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ گوجرانوالہ کا ورکرز کنونشن 27 نومبر 2016ء کو ہوا، جس کی صدارت مرکزی صدر یوتھ مظہر محمود علوی نے کی۔ انہوں نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضرب امن و تبدیلی نظام سائیکل کاررواں 7 دسمبر کو گوجرانوالہ پہنچے گا، جس کا تاریخی استقبال کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے اور امن پسندی کے فروغ کے لئے ضرب امن کاررواں 20 نومبر کو مزار قائد کراچی سے شروع ہوا اور ملک گیر سفر کر رہا ہے۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کے حصول کیلئے پاکستان عوامی تحریک کی ’تحریکِ قصاص و احتساب‘ کا پہلا مرحلہ شروع ہو گیا، پہلے مرحلے میں 06 اگست 2016 کو لاہور، کراچی، اسلام آباد، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں قصاص مارچ اور احتجاجی دھرنوں کا انعقاد کیا گیا۔ احتجاجی مظاہروں میں پاکستان تحریک انصاف، پاکستان مسلم لیگ، جماعت اسلامی، پاکستان پیپلز پارٹی، مجلسِ وحدت المسلمین اور عوامی مسلم لیگ سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کے راہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن گوجرانوالہ نے 18 فروری 2016 کو پی پی 91، 94، 95 اور 96 میں قائد ڈے پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 65 ویں سالگرہ کی تقریبات اور فکری نشستیں منعقد کیں۔ ان تقریبات کی صدارت تحریک منہاج القرآن گوجرانوالہ کے ضلعی امیر عمران علی ایڈووکیٹ کررہے تھے جبکہ مرکزی نائب ناظم اعلٰی تحریک منہاج القرآن محمد رفیق نجم مہمانِ خصوصی تھے۔
محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ظہیر احمد نقشبندی نے کہا کہ ذکر انبیاء سے ایمان مضبوط ہوتا ہے اور قلب میں ثبات پیداہوتا ہے۔ توحید اور تمام عقائد اسلامیہ دعوے ہیں اور حضرت محمد صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم سب سے بڑی اور روشن دلیل ہے۔ دلیل ثابت ہونے سے دعویٰ ثابت ہوتا ہے، اس لئے حضور صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فضائل و کمالات کی بڑی اہمیت ہے۔
آرمی پبلک سکول پشاور کے شہید بچوں کی پہلی برسی کے موقع پر ایم ایس ایم کے زیراہتمام گوجرانوالہ سمیت ملک بھر میں 55 اضلاع میں ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی ہوئی اور شمعیں روشن کر کے ننھے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب میں آرمی پبلک سکول پشاور کے اساتذہ، بچوں اور والدین کے عزم اور حوصلے کو سلام پیش کیا گیا۔
مورخہ 4 ستمبر 2015 تحریک منہاج القرآن گوجرانوالہ کی تنظیم نو کا اجلاس منہاج القرآن اسلامک سینٹر پیپلز کالونی میں منعقد ہوا جس کی صدارت مرکزی نائب ناظم اعلیٰ سنٹرل پنجاب تحریک منہاج القرآن انجینئر محمد رفیق نجم نے کی۔ اجلاس میں تحریک منہاج القرآن گوجرانوالہ کے تمام فورمز کے سربراہان و کارکنان نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن سابقہ ناظم تحریک پنجاب سید توقیر الحسن گیلانی کے سسر اور سابقہ صدر منہاج القرآن وویمن لیگ گوجرانوالہ کے والد اور پی پی 99 کے سرپرست پیر سید محسن علی گیلانی کو دہشت گردوں نے شہید کردیا۔ ان کا نماز جنازہ ان کے گاؤں فیروزوالہ میں ادا کیا گیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.