سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
نام نہاد سکروٹنی قوم کے ساتھ سنگین مذاق ہے۔ جمہوریت کی آڑ میں ٹیکس چوروں کو پھرمسلط کیا جا رہا ہے۔ نظام تبدیل کئے بغیر انتخابات کا انعقاد نقصان دہ ثابت ہوگا۔ان خیالات کا اظہار مرکزی کوآرڈینیٹر پاکستان عوامی تحریک ساجد محمود بھٹی نے پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے مشترکہ تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
گوجرانوالہ: تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام الودود میرج ہال میں یکم مارچ 2013 شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 62 ویں سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی۔ امیر تحریک منہاج القرآن پنجاب احمد نواز انجم اس تقریب میں مہمان خصوصی تھے۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض چودھری شفاقت علی مہر نے انجام دیئے۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے جلسہ عام کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ دار کبھی غریب کی بہتری کے لئے قانون سازی نہیں کریں گے۔ کیا آپ اپنی عزت کرپٹ سیاستدانوں کے ہاتھ بیچ دینا چاہتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ میں قوم کو آئین کی تعلیم دیتا رہوں گا تآنکہ لوگ امیدواروں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر آئین کے مطابق ان کی جانچ پرکھ کر سکیں۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کی گوجرانوالہ آمد سے شہر کا سیاسی نقشہ تبدیل ہو جائے گا۔ 15 فروری کو عوام ثابت کردینگے کہ پہلوانوں کا شہر انقلاب کے متوالوں میں بدل چکا ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کی جدوجہد نے محروم طبقات میں حقوق کا شعور بیدار کر دیا ہے اب کوئی لٹیرا یا بدمعاش غریبوں کے حق پر ڈاکہ زنی نہ کرسکے گا۔
منہاج القرآن علماء کونسل گوجرانوالہ کے زیراہتمام سیاست نہیں ریاست بچاؤ علماء و مشائخ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں احمد مجددی ، مولانا عبدالعزیز چشتی، پیر محمد اشرف قادری نوشاہی المعروف شیرانوالی سرکار، مفتی فضل حق فاروقی، مولانا پروفیسر عبدالرحمن جامی، سید محسن علی شاہ، مفتی محمد حسین صدیقی ، علامہ مفتی نور احمد اورحافظ یعقوب فریدی سمیت گوجرانوالہ کے 200 علماء و مشائخ نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن اسلام آباد کے بزرگ رہنما بابا غلام حیدر بٹ اپنے کارواں کے ساتھ پیدل سفر کرتے ہوئے گوجرانوالہ پہنچ گئے ہیں۔ گوجرانوالہ میں تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے پیدل کارواں کا ڈھول کی تھاپ پر والہانہ استقبال کیا۔ کارواں کی آمد پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے لئے 11 بکروں کا صدقہ دیا گیا اور شرکاء پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور انہیں ہار بھی پہنائے گئے۔
پاکستان عوامی لائرز موومنٹ گوجرانوالہ کے زیراہتمام ''ریاست بچاؤ وکلاء سیمینار'' زیرصدارت لہراسب گوندل ایڈووکیٹ 15دسمبر کو جنت میرج ہال سیالکوٹ روڈ گوجرانوالہ میں منعقد ہوا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن حکیم سے کیا گیا اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نذرانہ پیش کیا گیا۔ سیمینار میں کثیر تعداد میں وکلاء نے شرکت کی۔ شرکاء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا پروجیکٹر کے ذریعہ 23 دسمبر کا پیغام دکھایا گیا۔ بعد ازاں ڈاکٹر محمد منیر ہاشمی نے وکلاء کو شیخ الاسلام کی زندگی کا تعارف کروایا اور لہراسب گوندل نے وکلاء سے خطاب کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام گوجرانوالہ میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں مرکزی قائدین میں سے صدر منہاج القرآن ویمن لیگ نوشابہ ضیاء، ناظمہ تربیت منہاج القرآن ویمن لیگ گلشن ارشاد، عائشہ شبیر اور فریحہ کاشف نے شرکت کی، جبکہ گوجرانوالہ تنظیم کی تمام عہدیداران کے علاوہ علاقہ بھر سے کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن اسلام آباد کے رہنما بابا غلام حیدر بٹ کا پیدل کارواں کامونکی پہنچ گیا۔ جہاں کامونکی سے چوہدری اعجاز احمد سندھو چیف آرگنائزر TMQ، ایم سلیم قادری صدر تحریک منہاج القرآن، احمد مبیب صدر ایم ایس ایم، شمشاد انور بصرہ صدر یوتھ لیگ اور سینکڑوں کارکنوں اور عوام نے ان کا شاندار استقبال کیا۔
گوجرانوالہ: 14 دسمبر 2012ء تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام ریاست بچاؤ موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی۔ جس کی قیادت تحریک منہاج القرآن، تحریک منہاج القرآن یوتھ لیگ، ایم ایس ایم اور عوامی تحریک کے علاقائی قائدین نے کی۔ اس ریلی میں کارکنان اور طلباء نے تحریک منہاج القرآن کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔
تحریک منہاج القرآن ضلع گوجرانوالہ کے وفد کی انجمن تاجراں نورباوہ گوجرانوالہ کے ساتھ ایک میٹنگ ہوئی، جس میں نائب امیر تحریک ضلع گوجرانوالہ ڈاکٹر محمد منیر ہاشمی، علامہ حافظ شہباز صدیقی(امیر تحریک یونان)، میڈیا ناظم تحریک گوجرانوالہ حکیم رفعت اشفاق اور علامہ پروفیسر حمید القادری نے شرکت کی۔ میٹنگ میں انجمن تاجراں کے تمام عہداداران نے شرکت کی۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے تجمل حسین انقلابی نے کہا کہ وقت دور نہیں جب غریبوں کی گردنیں اونچی کی جائیں گی۔ طلبہ کو ان کے حقوق دئیے جائیں گے اور استحصالی نظام انتخاب کو سمندر برد کیا جائے گا، جس نے دہشت گردی، بیروزگاری، مہنگائی، انتہاپسندی اور بدامنی کیخلاف کچھ نہیں دیا۔
تحریک منہاج القرآن ضلع گوجرانوالہ کے زیر اہتمام ریاست بچاؤ سیمینار الودود میرج ہال شیخوپورہ روڈ گوجرانوالہ میں منعقد ہوا۔ جس میں سینئر نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ زاہد فیاض مہمان خصوصی تھے جبکہ اُن کے ہمراہ نائب ناظم پنجاب سید محمود الحسن شاہ بھی تھے۔
مورخہ 2 تا 3 دسمبر مرکزی ناظمہ تربیت گلشن ارشاد نے تحصیل کامونکی اور مرید کے وزٹ کیا۔ وزٹ کا مقصد شیخ الاسلام کی پاکستان آمد پر فقید المثال عوامی استقبال کی بھرپور تیاریاں اور افرادی قوت میں بھی اضافہ تھا۔
محترمہ گلشن ارشاد نے کامونکی کی تحصیلی ٹیم کے ساتھ مل کر تمام یو سی کا وزٹ کیا جس میں حبیب پورہ، رحمن پورہ، ماڈل ٹاؤن، مسلم گنج ٹاؤن، رفیق کوٹ، سلامت پورہ، جنڈالی، دراجکے قابل ذکر ہیں۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کامونکی کے زیراہتمام 21 اکتوبر 2012ء کو بلدیہ ہال نزد جی ٹی روڈ کامونکی میں ’’امید نو طلبہ کنونشن‘‘ منعقد ہوا۔ جس کی صدارت مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ تجمل حسین انقلابی نے کی۔ جبکہ مہمانان خصوصی ضلعی امیر تحریک منہاج القرآن عمران علی ایڈووکیٹ، ساجد ندیم گوندل سابقہ سیکرٹری جنرل ایم ایس ایم پاکستان تھے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.