سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کی 30ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے علاوہ وطن عزیز کے 250 شہروں میں منعقد کی گئی، جس میں لاکھوں خواتین وحضرات نے شرکت کی۔ لالہ موسی میں بھی ہزاروں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کر کے آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنی عقیدت ومحبت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب سننے کے لیے بڑی سکرین کا انتظام کیا گیا تھا۔
سرائے عالمگیر () مؤرخہ 11 جنوری 2014ء منہاج القرآن ویمن لیگ سرائے عالمگیر کے زیر اہتمام حاجی محمد عظیم سجاد کے گھر میں محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی۔ جس میں علاقہ بھر سے متعدد خواتین نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن گجرات کے زیراہتمام القرآن کمپلیکس جی ٹی روڈ گجرات میں ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں تینوں اضلاع گجرات، منڈی بہاء الدین، حافظ آباد کے تحصیلی صدور، ناظمین، ناظمین دعوت و جملہ فورمز کے صدور سمیت مصطفوی کارکنان نے بھی بھرپور شرکت کی۔ کیمپ میں معلم کے فرائض مرکزی ناظم تربیت غلام مرتضی علوی نے سرانجام دیے۔ ٹریننگ کا دورانیہ 4 گھنٹوں پر مشتمل تھا۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ یونیورسٹی آف گجرات کی تنظیمِ نو کی تقریب 21 نومبر کو منعقد ہوئی جس کا باقاعدہ آغاز اللہ کے پاک کلام سے کیا گیا۔ تلاوتِ قرآن کا شرف حافظ نمعان حیدر (شعبہ آئی ٹی) کو حاصل ہوا۔ اس کے بعد معاذ احمد (شعبہ ماس کام) نے نعتِ مقبول سے طلباء کے دلوں کو سرشار کیا۔ بعد ازاں شہزاد علی (شعبہ سی ایس) نے حضرت امام حسین علیہ السلام کی یاد میں منقبت پڑھی۔
تحریک منہاج القرآن گجرات سٹی کی نظامت ویلفیئر کے زیراہتمام یتیم اور مستحق بچیوں کی اجتمائی شادیوں کی عظیم الشان تقریب 31 اکتوبر بروز جمعرات بوقت دوپہر بمقام قندفشان میرج ہال میں منعقد کی گئی، جس میں مرکزی ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈا پور نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری القراء اور ٹی وی کے معروف قاری قاری اللہ بخش تقشبندی نے حاصل کی۔
تحریک منہاج القرآن گجرات کے زیراہتمام مصطفوی انقلاب ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہوا۔ اس موقع پر ناظم مرکزی علماء کونسل سید فرحت حسین شاہ نے خصوصی خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن گجرات کے زیراہتمام مورخہ 17 ستمبر 2013 بشیر میرج ہال گجرات میں درس عرفان القرآن کا انعقاد کیا گیا، جس میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ تقریب میں مرکزی ناظم علماء کونسل سید فرحت حسین شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک ایسی کتاب ہے جو علوم و معارف کا بحر بے کنار ہے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیر اہتمام جامعہ گجرات میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے سینئر ساتھیوں کے اعزاز میں فیئر ویل پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں موومنٹ کے تمام اراکین نے شرکت کی اور ایک جگہ مل بیٹھے۔ اس فیئر ویل پارٹی میں چیف گیسٹ گوجرانوالہ ڈویژن کے سبطین علی کلیر تھے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن گجرات کے زیر اہتمام پانچ یتیم اور مستحق بچیوں کی اجتماعی شادی کا پروگرام قندفشان بینکوئٹ ہال گلزار مدینہ چوک گجرات میں منعقد کیا گیا۔ جس میں 600 سے زائد مہمان مدعو کئے گئے۔ ان میں شہر بھر کے کاروبارہ، سماجی اور سیاسی شخصیات نے بھرپور طریقے سے شرکت کی۔
ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ساجد بھٹی نے کہا کہ پاکستانی قوم پر بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کے عذاب نے عوام کو کرپٹ سسٹم کے اندر ہونے والے انتحابی ڈرامے کے بارے میں سوچنے کی حس مار ڈالی ہے غریب عوام کو اس بات کا شعور نہیں کہ ان کے ساتھ الیکشن کے نام پر کتنے بڑے ظلم پر مبنی ڈرامہ ہونے جا رہا ہے۔
یونیورسٹی آف گجرات میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی تنظیم نے بائیو لوجیکل سائنسز بلاک کی تنظیم سازی کی۔ اس موقع پر نئے عہدیداران کو مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مقاصد بارے بریفنگ دی گئی علاوہ ازیں ملک میں رائج کرپٹ اور فرسودہ نظام انتخاب کے خلاف موومنٹ کی بیداری شعور تحریک بارے بھی آگاہ کیا گیا۔
گجرات: 31 مارچ شادمان کالونی میں پاکستان عوامی تحریک کی تنظیم سازی کی گئی اس تقریب میں نائب صدر پاکستان عوامی تحریک اصغر دیوانہ، صوبائی ناظم تحریک منہاج القرآن حاجی اکرم، ڈسٹرکٹ آرگنائزر پاکستان عوامی تحریک گجرات سمیع اللہ وڑائچ، صوبائی نائب ناظم سلیم صدیقی صدر منہاج یوتھ لیگ ضلع گجرات مہر یوسف، جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک ضلع گجرات ایڈووکیٹ گلریز، صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ گجرات یونیورسٹی شکیل وڑائچ اور دیگر ضلعی قائدین و ممبران شریک تھے۔
گجرات: مصطفوی سٹوڈنٹس مومنٹ یونیورسٹی آف گجرات کی طرف سے ہفتہ وار حلقہ درود کا انقعاد کیا جاتا ہے۔ ہر جمعہ کے دن جمعہ کی نماز کے بعد یونیورسٹی آف گجرات کی مرکزی مسجد میں کیا جاتا ہے۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ تلاوت کلام پاک کے بعد نعتِ سرور کونین پیش کی گئی۔ اس کے بعد بلند آواز میں درود شریف کا ورد کیا گیا۔ محفل کے اختتام پر دعا کی گئی۔
گجرات: مصطفوی سٹوڈنٹس مومنٹ یونیورسٹی آف گجرات کی طرف سے انجیئرنگ بلاک کی تنظیم سازی کے لیے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ جس کی سعادت جنرل سیکرٹری معین افضل نے حاصل کی اس کے بعد درود پاک کی محفل منعقد ہوئی۔ اس موقعہ پر صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ یونیورسٹی آف گجرات شکیل وڑائچ نے سٹوڈنٹس کو موومنٹ کے اغراض و مقاصد کے بارے میں بتایا۔ اسی تقریب میں نئے طلباء نے ایم ایس ایم میں شمولیت اختیار کی۔ نئی تنظیم سازی میں ایم ایس ایم انجینئرنگ بلاک کے صدر کے لیے منصور الطاف بیگ کو نامزد کیا گیا۔ جنرل سیکرٹری حافظ ابو بکر عدیل اور سیکرٹری انفارمیشن محمد ذیشان علی کو مقرر کیا گیا۔
گجرات: مصطفوی سٹوڈنٹس مومنٹ یونیورسٹی آف گجرات کی طرف سے سال 2012-2013 کے نئے آنے والے طلباء کو یونیورسٹی میں خوش آمدید کہنے کے لیے ویلکم پارٹی دی گئی۔ اس پارٹی میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے سابقہ صدر تنویر خان اور ڈپٹی جنرل سکٹریری مصطفوی سٹوڈبنٹس مومنٹ وحید مصطفوی نے شرکت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.