سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن حیدرآباد کی تحصیل لطیف آباد کے زیراہتمام درس عرفان القرآن منعقد کیا گیا، جس میں مرکزی نظامت دعوت سے اسکالر علامہ فیصل نزیر وڑائچ الازہری نے خطاب کیا۔ اس موقع پر منہاج القرآن حیدرآباد کے عہدیدار اور کارکنان سمیت اہل علاقہ نے بھی بھی درس عرفان القرآن میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن حیدر آباد کی جانب سے محفل میلاد بسلسلہ بڑی گیارہویں شریف کا انعقاد کیا گیا، جسمیں مرکزی نظامت دعوت کے سکالر علامہ فیصل نزیر وڑائچ الازہری نے خطاب کرتے ہوئے حضور غوث الاعظم رحمۃ اللہ علیہ کی علمی تعلیمات پر روشنی ڈالی۔
اہل سنت والجماعت سکرنڈ کے امیر پیر سید نور محمد شاہ جیلانی نے اپنے وفد کے ہمراہ منہاج القرآن حیدرآباد مرکز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر حیدرآباد ڈویژن کے امیر تحریک حیدرآباد یونس القادری سے ملاقات کی۔
تحریک منہاج القرآن حیدرآباد کے زیراہتمام پریس کلب میں منعقدہ ایک روزہ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ کوآرڈینیشن انجینئر محمد رفیق نجم نے کہا کہ تمام کارکنان شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے دیئے گئے ویژن کے مطابق زندگی کے ہر شعبہ میں دینی، سماجی اور فلاحی خدمات انجام دیں اور پاکستان کو علم و امن کا گہوارہ بنانے میں اپنا فریضہ سرانجام دیں۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن حیدرآباد کی طرف سے سیکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ نایاب انصاری کی سرپرستی میں کارکنان نے لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے راشن گھروں کی دہلیز تک پہنچایا اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن حیدرآباد کی جانب سے پہلے مرحلے میں لیاقت کالونی میں جراثیم کُش اسپرے کی گئی، جبکہ دوسرے مرحلے میں چوڑی پاڑا، گوشالہ، نورانی بستی، پریٹ آباد اور کالی موری میں جراسیم کش اسپرے کی جا رہی ہے۔ اہل علاقہ نے اس وبا کے خاتمے کیلئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور ان کے مصطفوی کارکنان کی طرف سے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا اور ڈھیروں دعائیں دیں۔ اس مہم کی ٹیم کے لیڈر نایاب انصاری کا تہہ دل سے شکر گزار ہیں جن کی بدولت یہ کام ممکن ہوا۔
تحریک منہاج القرآن حیدرآباد کے زیراہتمام ڈاکٹر طاہرالقادری 69ویں سالگرہ کی تقریب منعقد کی گئی جس میں امیر تحریک منہاج القرآن حیدرآباد، یونس القادری، سٹی صدر مبشر شاہ، ناظم جان محمد بروہی، پاکستان عوامی تحریک، منہاج یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اور دیگر فورمز کے مقامی قائدین و کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن حیدرآباد کے زیرِاہتمام ایک عظیم الشان سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس 28 نومبر 2019ء کو بعد نماز عشاء بمقام امریکن کوارٹر حیدرآباد میں منعقد ہوگی۔ کانفرنس میں علامہ ندیم مظفر اعوان (راولپنڈی) مہمانِ خصوصی ہوں گے اور خطاب کریں گے۔
تحریک منہاج القرآن حیدرآباد کے زیرِ اہتمام 28 نومبر 2019ء کو سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کے مہمانِ خصوصی نائب ناظم اعلٰی تحریک منہاج القرآن احمد نواز انجم تھے، جبکہ علامہ ندیم مظفر اعوان نے خطاب کیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 20 ستمبر 2019ء کو اہم اجلاس ہوا، جس کی صدارت تحریک کے رہنماء امیر تحریک یونس القادری نے کی۔ اجلاس کا ایجینڈا میں MWF کے تحت میڈیکل کیمپ اور 2 مستقل بنیادوں پر کلینکس کے قیام اور اجتماعی شادیوں کی منظوری شامل تھی۔
منہاج القرآن لوئر سندھ اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تعاون سے اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا گیا۔ حیدر آباد، سیہون شریف، دادو، ٹنڈو محمد خان، بدین اور تھر کے علاقے عمر کوٹ میں جانور ذبح کئے گئے۔ تحریک منہاج القرآن کی تنظیمات نے قربانی کر کے گوشت کے پیکٹ بنا کر غریب، مسکین اور بے سہارا افراد میں تقسیم کئے۔
تحریک منہاج القرآن اگڑا ضلع خیرپور کے زیراہتمام درس عرفان القرآن منعقد ہوا، جس میں علامہ محمد محسن قادری منہاجین نے خطاب کیا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن خیرپور کے ضلعی رہنما پیر سید ڈنل شاہ، صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ تحصیل گھمبٹ سید غلام مرتضیٰ شاہ اور رفقاء و کارکنان نے شرکت کی۔
منہاج القرآن علماء کونسل حیدرآباد کے ناظم علامہ جان محمد بروھی نے منہاج علماء کونسل حیدرآباد کے رکن اور حلقہ درود حیدرآباد کے انچارج علامہ قاری حافظ محمد یوسف براہوی محمد شہی کو دَورۂِ حَدیث اور ختمِ بُخاری شَریف پر مبارکباد دی ہے۔ اس حوالے سے تقریب منعقد ہوئی، جس میں علَّامہ قاری حَافِظ مُحمد یُوسف براہوی مُحمّد شَہِی، کو دَورۂِ حَدیث اور ختمِ بُخاری شَریف مکّمل کرنے پر گل پوشی کی گئی اور روایتی ہار پہنائے گئے۔
تحریک منہاج القرآن حیدرآباد کا اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت کوارڈینیٹر فوجی مشتاق قائمخانی نے کی۔ اجلاس میں علامہ ندیم مظفر اعوان منہاجین (راولپنڈی)، حیدرآباد یوتھ کوارڈینیٹر وقار یونس اور تحصیل حیدرآباد سٹی کے صدر سید مبشرشاہ، امیر تحریک حیدرآباد یونس القادری، ناظم تحریک حیدرآباد علامہ جان محمد بروھی نے شرکت کی۔
منہاج ویلفیئر فاونڈیشن ضلع عمر کوٹ کے زیراہتمام مستحقین کے لیے مفت راشن کیمپ 11 اپریل 2019 کو صبح 10 بجے لگایا جائے گا۔ کیمپ میں مستحقین اور غرباء کو مفت راشن دیا جائے گا۔ ایک روزہ راشن کیمپ کی قیادت لوئر سندھ کے کوارڈینیٹر فوجی مشتاق قائمخانی اور امیر تحریک حیدرآباد یونس القادری کریں گے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.