سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن میرپور خاص ڈویژن کے زیراہتمام ڈاکٹر طاہرالقادری کے 64 ویں یوم پیدائش کے موقع پر قائد ڈے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن شیخ زاہد فیاض، راجہ ندیم اور صوبائی امیر سندھ مخدوم ندیم احمد ہاشمی تھے، علاوہ ازیں نائب صدر پاکستان عوامی تحریک سندھ ممتاز رضا سیال، صدر تحریک منہاج القرآن میرپور خاص سید عدنان شاہ، صدر تحریک منہاج القرآن کھپرو سید زاہد علی شاہ بھی شریک تھے۔
تحریک منہاج القرآن سکھر کے زیراہتمام ڈاکٹر طاہرالقادری کے 64 ویں یوم پیدائش کے موقع پر قائد ڈے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کی صدارت امیر تحریک منہاج القرآن مخدوم ندیم احمد ہاشمی اور زونل کوآرڈینیٹر سیف اللہ قادری نے کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی شیخ زاہد فیاض ناظم اعلیٰ تنظیمات اور راجہ ندیم تھے۔ اس موقع پر سکھر ڈویژن سے انقلاب مارچ میں شامل ہونے والے افراد میں مہمان خصوصی شیخ زاہد فیاض نے اسناد تقسیم کیں۔
تحریک منہاج القرآن کھپرو کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے 64 ویں یوم پیدائش کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر سید زاہد علی شاہ صدر تحریک منہاج القرآن سندھ، عبد الستار چوہان صوبائی انفارمیشن سیکرٹری سندھ، شوکت علی خان قائم خانی، محمد طیب قادری، محمد عامر قائم خانی اور دیگر فورمز کے عہدیداران شریک تھے۔
تحریک منہاج القرآن سندھ کے امیر مخدوم ندیم احمد ہاشمی گزشتہ روز تنظیمی دورے پر میرپور خاص پہنچے جہاں تحریک منہاج القرآن میرپور خاص کی قیادت نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن میرپور خاص کے زیراہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا جس پیر سید محمد عثمان راشدی ولد پیر پگارو نے خصوصی شرکت کی۔ علاوہ ازیں ممتاز علی سیال نائب صدر پاکستان عوامی تحریک سندھ، خالد بابا ضلعی صدر پاکستان عوامی تحریک میرپور خاص، علامہ غلام حسین خاص خیلی عبدالستار چوھان، حاجی چراخ الدین ملک اور معززین شہر بھی موجود تھے۔
حیدرآباد: پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے زیراہتمام افطار ڈنر کی تقریب منعقد ہوئی جس میں یونس القادری، خالد راجپوت، وقار یونس، مبشر شاہ، شہزاد قریشی، عمران سہروردی اور دیگر عہدیداران و کارکنان شامل تھے۔ اس موقع پر جملہ شرکا کو پروجیکٹر کے ذریعے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ویڈیو خطاب سنایا گیا۔
سانحہ ماڈل کو رونما ہوئے ایک مہینہ ہوگیا، 14 معصوم انسانوں کو شہید اور 100 افراد کو گولیوں سے چھلنی کر دیاگیا، اس ریاستی دہشت گردی کے خلاف FIR درج نہ ہونے پر پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام ملک گیر پرامن احتجاجی مظاہرہ کیے جا رہے ہیں۔ مظاہرے میں کارکنان کے علاوہ سول سوسائٹی کے لاکھوں افراد شرکت کر کے بے گناہ افراد کو قتل اور بدترین ریاستی دہشت گردی کے خلاف پرامن احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں۔
سانحہ ماڈل کو رونما ہوئے ایک مہینہ ہوگیا، 14 معصوم انسانوں کو شہید اور 100 افراد کو گولیوں سے چھلنی کر دیا گیا، اس ریاستی دہشت گردی کے خلاف FIR درج نہ ہونے پر پاکستان عوامی تحریک نے ملک بھر میں پرامن احتجاجی مظاہرے کیے۔ سکھر میں بھی احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں مرد و خواتین اور بزرگوں اور بچوں نے شرکت کی۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی نائب صدر رضی طاہر نے زونل ناظم لاڑکانہ سیف اللہ بھنگر کے ہمراہ درگاہ بھرچونڈی کشمور و ضلعی سیکرٹریٹ منہاج القرآن کشمور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نےایم ایس ایم کشمور کی تنظیم سازی کی اور درگاہ بھرچونڈی کی جانب سے پاکستان عوامی تحریک میں شمولیت پر اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے صحافیوں اور طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم علم اور امن کے داعی ہیں اور بات دلیل سے کرتے ہیں۔
ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل اور متروکہ وقف املاک بورڈ حکومت پاکستان کے ممبر سہیل احمد رضا نے ہندو برادری کے تاریخی مندر سادھو بیلا سکھر میں اگلے ہفتے سالانہ میلہ کے منعقد ہونے پر انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ETPB سکھ زون کے ایڈمنسٹریٹر اور دیگر سرکاری اہل کار بھی موجود تھے۔ سادھو بیلا مندر سکھ پہنچنے پر ایڈمنسٹریٹر ETPB نے سرکاری اہل کاروں کے ہمراہ ممبر بورڈ ETPB حکومت پاکستان و ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا اور وفد کا بھرپور استقبال کیا۔
انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا نے وفد کے ہمراہ ہندو دھرم شالا لاڑکانہ کا وزٹ کیا۔ دھرم شالا پہنچنے پر ہندو پنچائیت کونسل لاڑکانہ کی چیئرمین محترمہ کلپنا دیوی ایڈووکیٹ اور رجند کمار کند نانی اور پنچائیت کے ممبران نے وفد کا بھرپور استقبال کیا۔ انٹرفیتھ ریلیشنز کے وفد میں سید امجد علی شاہ ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن، تنویر ہمایوں اور قیصر اقبال شامل تھے۔ ہندوؤں کے مقدس مقام دھرم شالا کو ہولی تہوار کے موقع پر شر پسند عناصر نے نذر آتش کر دیا تھا۔
تحریک منہاج القرآن گھوٹکی (سندھ) کے زیراہتمام تنظیمی اجلاس کا انعقاد ہوا جس کی صدارت مخدوم احمد ھاشمی (امیر منہاج القرآن سندھ) نے کی۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر سیف اللہ قادری (زونل ناظم سکر ڈویژن) اور تحریک کے جملہ فورمز کے عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی۔ اجلاس میں 11 مئی کے ملک گیر احتجاج کا پلان تیار کیا گیا اور احتجاج کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔
سکھر میں ہندوؤں کے تاریخی مندر سادھو بیلا مندر کا سہیل احمد رضا ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل و ممبر متروکہ وقف املاک بورڈ وزارت مذہبی و بین المذاہب ہم آہنگی حکومت پاکستان نے وزٹ کیا۔ سکھر پہنچنے پر متروکہ وقف املاک بورڈ کے ریجنل ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر اور ہندو ویلفیئر کونسل کے رہنماؤں نے ان کا استقبال کیا۔ سادھو بیلا مندر دریائے سندھ کے وسط میں پہنچنے پر مندر کے کیئر ٹیکر کرشن شرما اور پجاری کشور کمار نے استقبال کیا۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے حیدرآباد سندھ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے 14 جنوری اسلام آباد لانگ مارچ کے موقع پر اپنا کردار پوری دنیا کے سامنے رکھ دیا کہ لاکھوں افراد کی موجودگی میں کوئی ایک تشدد کا واقعہ رونما نہیں ہوا، یہ سب ہمارے عظیم قائد کی تعلیمات ہیں۔ وہ اذان انقلاب تھی اور اب اقامت انقلاب کا وقت قریب آن پہنچا ہے۔ ہم سنار کی ٹھک ٹھک کے قائل نہیں بلکہ اب لوہار کی ایک ہی چوٹ مار کر ایک پرامن انقلاب برپا کر کے ہی لوٹیں گے، ہم حکمرانوں اور ان کے حواریوں کو متنبہ کرتے ہیں کہ قوم کو ان کے حقوق لوٹا دیں اور ان کی عزتوں کی حفاظت کے اقدامات کریں۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ وقت خانقاہوں سے نکل کر رسم شبیری ادا کرنے کا ہے، اگر مزید وقت ضائع کیا گیا تو دین دشمن قوتیں پہلے ہی اسلام کا پرامن چہرہ مسخ کرنے کے درپے ہیں۔ آج جو تصور دین پوری دنیا میں اور نوجوان نسل کے سامنے پیش کیا جا رہا ہے اس کا اسلامی تعلیمات سے کوئی تعلق نہیں، اسلام جبر کی تعلیم نہیں دیتا بلکہ کردار کے ذریعے دین کی تبلیغ کی تعلیم پر زور دیتا ہے۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل کھپرو کے زیراہتمام مکہ مسجد کھپرو میں درس عرفان القرآن کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ آلہ وسلم سے ہوا۔ علامہ سعیدالحسن طاہر (مرکزی ناظم دعوت) نے" نیکی اور تقوی کے قرآنی تصور" کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیکی وتقوی کی بنیاد عقیدہ اور ایمان ہے اور سب سے بڑی نیکی مخلوق خدا کی خیر خواہی ہے۔ اسلام انسان کو خود غرض نہیں بلکہ دوسروں کے لئےنفع بخش بنانا چاہتا ہے۔ اس موقع پر عبدالستار چوہان، سید زاہد علی شاہ، شوکت علی قائم خانی، فوجی مشتاق قائم خانی، معززین شہر اور لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.