سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی (اٹلی) کے زیراہتمام مورخہ 27 دسمبر 2015 کو اٹلی کے شہر کارپی میں عظیم الشان میلاد جلوس اور محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا۔ جس سے علامہ محمد عتیق نے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کو اپنی زندگیوں کا مقصد قرار دیا۔
بریشیاء منہاج القرآن انٹرنیشنل بریشیا کے زیراہتمام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت پاک کے سلسلے میں میلاد مصطفےٰ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ 25 دسمبر 2015 کی شام بریشیا کے فیرا ہوٹل میں منعقد اس عظیم الشان کانفرنس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل بریشیا کے عہدیداران و کارکنان سمیت پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
استقبال میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں مسجد منہاج القرآن بریشیاء میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں بریشیاء اور گردو نواح سے کثیر تعداد میں حاضرین نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے صلال احمد نے کیا جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت حاجی محمد الیاس، اویس برادران، محمد عثمان زیب اور مسجد کی سٹوڈنٹ بچیوں نے حاصل کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے ذیلی فورم منہاج پیس اینڈ انٹگریشن کے زیراہتمام 25نومبر2015ء کو آویلینو شہر میں پیس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا مقصد امن عالم اور احترام انسانیت کے جذبے کا فروغ، اور اس سلسلے میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کاوشوں اور دہشت گردی کے خلاف آپ کی خدمات کو اجاگر کرنا تھا۔ اس مقصد کے لیے اٹالین زبان میں ایک ڈاکومینٹری تیار کی گئی جس میں شیخ الاسلام کی شخصیت اور خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
کارپی: فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کے خلاف منہاج پیس اینڈ انٹیگریشن اٹلی، منہاج القرآن ساؤتھ اٹلی اور پاکستان عوامی تحریک اٹلی نے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں پاکستانی کیمیونٹی کے ساتھ انڈین، بنگلہ دیشی، مراکشی مسلمانوں اور مقامی اٹالین لوگوں نے شرکت کی۔ مطاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر دہشتگردی اور خصوصاً اسلام کے نام پر ہونے والی دہشتگردی کی مذمت کے الفاظ درج تھے۔
منہاج القرآن کارپی کے ڈائریکٹر وقار احمد قادری نے کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ وہ باکمال شخصیت ہیں جنہیں خود نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غلاف کعبہ سے لپٹ کر رات کی تنہائیوں میں اپنے رب سے مانگا۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جس سدا بہار پودے کو خالق کائنات سے تزئین گلشن کی خاطر مانگ لیا تھا اور خصوصی دیکھ بھال اور توجہ سے اس کی نشونماء فرمائی تھی، وہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی(کارپی) کے زیراہتمام مورخہ 14 اگست 2015 کو یوم آزادی پورے جوش وخروش سے منایا گیا۔ یہ خصوصی پروگرام کارپی کی تاریخ میں پاکستانی کمیونٹی کا ایک منفرد اور خوبصورت اجتماع تھا۔ تقریب کی انفرادیت یہ تھی کہ پروگرام کسی عام ہال کی بجائے مسجد کے ہال میں انعقاد پذیر کیا گیا
منہاج القرآن انٹرنیشنل نارتھ اٹلی بریشیاء کے زیراہتمام انسداد دہشت گردی اور امن نصاب کے تعارف اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے ورکرز کی ملاقات اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر نے والے کارکنان میں اعزازی اسناد تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے امن کے فروغ اور دہشت گردی کے خاتمے کے حوالے سے منہاج القرآن کی خدمات کا ذکر کیا اور امن نصاب کا تعارف کرایا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی نے 6 اگست 2015 کو عظیم الشان ورکرز کنونشن منعقد کیا، جس میں اٹلی سے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے رفقا، کارکنان اور وابستگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کنونشن میں بانی و سرپرست اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مہمان خصوصی تھے۔
کارپی: منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی (اٹلی) نے 18 جولائی 2015ء کو کارپی کے ایک ہوٹل میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا، جس میں اطالوی کمیونٹی، منہاج القرآن انٹرنیشنل کے رفقاء اور وابستگان کے علاوہ منہاج ویمن لیگ کارپی کی ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ اقدس شہزاد نے حاصل کی۔ منہاج یوتھ لیگ کارپی کے کارکن سیماب ظفر نے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ہدیہ عقیدت پیش کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی میں عیدالفطر کا اجتماع مورخہ 17 جولائی 2015 کو کارپی کے خوبصورت مرکز میں منعقد ہوا، اجتماع کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ ڈائریکٹر منہاج القرآن کارپی وقار احمد قادری نے اپنے مختصر خطاب میں عیدالفطر کے دن کی اہمیت قرآن وسنت کی روشنی میں اجاگر کی اور اپنا مال اللہ کی راہ میں خرچ کرنے پر زور دیا۔ نماز کے بعد عالم اسلام کے لیے خصوصی دعا مانگی گئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی کے زیراہتمام ستائیسویں شب رمضان لیلۃ القدر کا عظیم الشان اجتماع کا انعقاد کیا گیا، نماز تراویح ادا کرنے کے بعد ختم قرآن کی تقریب منعقد ہوئی۔ نماز تراویح میں قرآن سنانے کی سعادت قاری مشتاق احمد کو حاصل ہوئی۔ اس بابرکت محفل میں افضال سیال (صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ اٹلی)، مختار احمد قادری (ناظم منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ اٹلی)، مرزا امتیاز اشرف بٹ، الطاف چیمہ اور کثیر تعداد میں عوام الناس میں شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی کے زیراہتمام مورخہ 04 جولائی 2015ء کو مرکز کارپی میں عظیم یوم الفرقان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں عوام الناس کے علاوہ سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت سماب ظفر نے حاصل کی جبکہ بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ہدیہ عقیدت کے پھول نچھاور کرنے والوں میں احمد علی، ثقلین ظفر اور مرزا امتیاز شامل تھے۔
اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی کے ڈائریکٹر علامہ وقار احمد قادری نے شان حضرت خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ عنہا کے عنوان پر گفتگو کرتے ہوئے کہا آپ رضی اللہ عنہا نے خواتین میں سب سے پہلے اسلام قبول کیا، آپ کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ اسلام کی ترویج وترقی کے لئے بہت زیادہ مال خرچ کیا۔ آپ کی سیرت ہمیں دین اسلام کی خدمت اور مدد کا درس دیتی ہے۔ پروگرام کا اختتام دعا خیر سے ہوا جس میں ملک پاکستان کی سلامتی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی صحت و تندرستی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔
علامہ وقار احمد قادری (ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی) نے سیدہ کائنات کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیدہ کائنات مجسمہ شرم وحیا اور وارث چادر تطہیر ہیں، ان کا نام لینے کے لئے زبان کا وضو چاہیئے کیونکہ پردہ ان کا زیور تھا۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں ارشاد فرمایا ہے کہ اے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان سے فرما دیجیئے کہ اللہ تعالیٰ ان کو ایمان دینے کا کوئی معاوضہ طلب نہیں کرتا مگر اہل بیت رضوان اللہ علیھم سے مودت کریں۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.