سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القران انٹرنیشنل جاپان گما سینٹر کے زیراہتمام 13 دسمبر بروز جمعہ کو عظیم الشان سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں منہاج القران انٹرنیشنل جاپان کے رفقاء قائدین وابستگان نے خصوصی شرکت کی۔ محفل کا اغاز تلاوت قران مجید سے ہوا جبکہ سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا کی بارگاہ اقدس میں ہدیہ عقیدت پیش کیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے جاپان (گنما) میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی اکرم ﷺ منصب نبوت پر فائز ہونے سے قبل صادق و امین کی شہرت رکھتے تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس میاں علی عمران (صدر منہاج ایشین کونسل) کی زیرصدارت منعقد ہوا، جس میں جاپان بھر سے منہاج القران کی تنظیمات کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس کا اغاز تلاوت قران مجید سے ہوا، صدر منہاج القران جاپان ملک ممتاز احمد نے شرکا کو خوش آمدید کہا۔
صدر منہاج ایشین کونسل میاں علی عمران اور صدر منہاج القران جاپان ملک ممتاز احمد نے منہاج القران جاپان کے وفد سمیت مورخہ 5 جولائی 2024 بروز جمعہ کو پاکستان ایمبیسی میں سفیرِ پاکستان محترم رضا بشیر تارڈ سےملاقات کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل گنما سینٹر میں مورخہ 5 مئی 2024 کو ہفتہ وار شبِ داری کا اہتمام کیا گیا، جس میں خصوصی شرکت محترم اقرار حسین (جوائنٹ فائنانس سیکرٹری این ای سی جاپان) اور گنما کین کے معروف کاروباری شخصیت محترم ارشاد علی خان نے کی۔
علامہ رانا نفیس حسین قادری کو مرکز منہاج القران انٹرنیشنل پاکستان لاہور کی جانب سے بطور ڈائریکٹر منہاج القرآن جاپان مقرر کیا ہے ان کا مرکز منہاج القران گنما سنٹر جاپان پہنچنے پر پُرتپاک استقبال کیا گیا۔
گنما کین جاپان کی مشہور کاروباری اور سماجی شخصیت محترم مہر اکرم اور (سابق صدر منہاج القران جاپان) محترم اصغر بھنڈر نے مورخہ 17 اپریل بروز بدھ کو منہاج القران انٹرنیشنل جاپان گنما سنٹر کا دورہ کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیراہتمام گنما سنٹر میں 105ویں حلقہِ درود و فکر و آن لائن تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ حلقہِ درود کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کے بعد بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کئے گئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیراہتمام حلقۂ درود و فکر بعنوان ’’عید میلاد النبی ﷺ‘‘ کا انعقاد کیا گیا، جس کا آغاز محمد اکمل نقوی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا اور حضور نبی کریم ﷺ کی بارگاہ میں نعت کا تحفہ معاذ اعجاز جنرل سیکرٹری منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان نے پیش کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیراہتمام گنما سنٹر میں 88ویں حلقہِ درود و فکر و آن لائن تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ خواتین کے لیے بھی علیحدہ اہتمام کیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیرانتظام گنما سنٹر میں 86 ویں حلقہِ درود و فکر و آن لائن تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیراہتمام گنما سنٹر میں شہادت امام حسین کانفرنس و حلقہِ درود و فکر
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیرانتظام گنما سنٹر میں 73ویں حلقہِ درود و فکر و آن لائن تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں حافظہ عشرت فاطمہ نے آن لائن شرکت کی، جبکہ خواتین کے لیے بھی علیحدہ اہتمام کیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیراہتمام حضور فریدِ ملت ڈاکٹر فرید الدین قادریؒ کے 50 ویں عُرس مبارک کی مناسبت سے گنما سنٹر میں دعائیہ تقریب اور 72 ویں حلقہِ درود و فکر کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر خارجہ امور شکیل احمد طاہر نے آن لائن شرکت کی، جبکہ خواتین کے لیے بھی علیحدہ اہتمام کیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیرانتظام گنما سنٹر میں 68 واں حلقہِ درود و فکر و آن لائن تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں صدر منہاج ایشین کونسل علی عمران اور ڈپٹی ڈائریکٹر خارجہ امور شکیل احمد طاہر نے آن لائن شرکت کی، جبکہ خواتین کے لیے بھی علیحدہ اہتمام کیا گیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.