سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
ماہ رمضان المبارک کی مقدس ساعتوں میں اللہ رب العزت کی رحمت، بخشش اور فضل و کرم کی برسات میں منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان نے امسال بھی 30 روزہ دروس عرفان القرآن کے انتظامات و انصرامات مکمل کر لئے۔مرکز المصطفیٰ ابارکی کین کی رونقیں دوبالا ہو گئیں۔سحری وافطاری کے اوقات میں عوام الناس کی کثیر تعداد میں آمد نے روحانی ماحول بنا دیا۔
صدر NPO صالح محمد افغانی نے کہا کہ میری خوش بختی ہے کہ میں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کو سنا، وہ وقت کے مجدد ہیں ہر بات دلیل اور ثبوت کے ساتھ کرتے ہیں سب سے بڑھ کرمحبت اور امن کی بات کرتے ہیں اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت ہی ان کی زندگی کا مقصدہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل(جاپان) کی طرف سے ہرسال رمضان المبارک میں نماز تراویح کے لے مرکز لاہور سے حفاظ بلائے جاتے ہیں۔ اس سال مرکز سے قاری حافظ محمد جمل شاہد(مدرس تحفیظ القرآن)، علامہ حافظ محمد طیب(نائب ناظم تربیت) اور حافظ محمد عاکف(متعلم منہاج یونیورسٹی) مورخہ 16جولائی 2012ء کو ناریتا ایئرپورٹ پہنچے جہاں علامہ محمد شکیل ثانی اور محمد انعام الحق نے انہیں رسیو کیا اور خوش آمدید کہا
منہاج القرآن انٹرنیشنل (جاپان) کے مرکزی صدر سید محمد عثمان شاہ بخاری اور جنرل سیکرٹری اعجاز رمضان کیانی کی دعوت پر منہاج القرآن انٹرنیشنل(اباراکی کین،جاپان) کے ڈائریکٹر علامہ محمد شکیل ثانی مورخہ 15 جولائی 2012 ء کو دو دن کے لئے ناگویا پہنچے۔ٹوکیو سے ناگویا پہنچنے پر علامہ محمد شکیل ثانی کا استقبال کیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (ابارکی کین، جاپان) کے زیر انتظام مورخہ 12 جولائی 2012ء کو مرکز المصطفیٰ میں عظیم الشان ماہانہ درس عرفان القرآن منعقد ہوا جس میں گردونواح کی مسلم کمیونٹی کے علاوہ تنظیمی وتحریکی احباب نے بھر پور شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیر اہتمام مورخہ 07 جولائی 2012ء کو منہاج اسلامک سنٹر اباراکی کین کی جامع مسجد المصطفیٰ میں شب برات کا تاریخی اجتماع منعقد ہوا جس میں ٹوکیو،گماکین، چیباکین، یوکی شو، سائتاماکین اور اباراکی کین سے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیر انتظام تاحیات رفیق حضرت حسین کے گھر مورخہ 06 جولائی 2012ء کو حلقہ درود قائم کیا گیا جس کی افتتاحی تقریب میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری میاں طاہر یعقوب نقشبندی نے خصوصی شرکت کی جو ان دنوں اپنے نجی دورہ پر جاپان آئے ہوئے ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے دوسرے بڑے مرکز ناگویا کی جامع مسجد المصطفیٰ میں مورخہ 30 جون 2012ء کو عظیم الشان، تاریخی، مثالی اور فقید المثال اجتماع منعقد ہوا جس میں ناگویا کے گردونواح،اباراکی کین،گماکین، ٹوکیو، چیبا کین، شیزوکاکین سے تحریکی احباب تشریف لائے۔
منہاج ایشیئن کونسل کے صدر علی عمران اور جنرل سیکرٹری امجد نیاز نے مورخہ 25 جون 2012ء بروز سوموار کو مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ کیا۔ وفد نے مرکزی سیکرٹریٹ کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ بھی کیا اور مرکزی قائدین و سربراہان شعبہ سے ملاقات کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیر اہتمام مورخہ 21 جون 2012ء کو جاپان کی معروف کاروباری شخصیت اور جامع مسجد البلال یوکی کے صدر حاجی محمد منشاء کے یارڈ (توچکی کین) پر عظیم الشان محفل معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی جس کی صدارت جامع مسجد البلال کے امام و خطیب علامہ حافظ طاہر جمال نے کی جبکہ منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن جاپان کے صدر محمد انعام الحق مہمان خصوصی تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیراہتمام مورخہ 17 جون 2012ء کو اباراکی کین کی جامع مسجد المصطفیٰ میں شب معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا عظیم الشان، فقید المثال تاریخی اجتماع منعقد ہوا۔ پروگرام کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے صدر سید عثمان شاہ بخاری نے کی جبکہ عثمان غنی اور الشیخ نعمت اللہ روحانی بزرگ مہمان خصوصی تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے ذیلی یونٹ چیباکین کے زیر انتظام مسجد شروئی (دیوبندی مکتبہ فکر کا عظیم مرکز) میں مورخہ 16 جون 2012 ء کو معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی۔ جس میں اباراکی کین سے انعام الحق، ایاز محمود، عمران بیگ، امانت علی گوندل، محمد حنیف مغل، حاجی محمد یونس، مظہر حسین، محمد یٰسین بٹ اور علامہ محمد شکیل ثانی نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیر اہتمام مورخہ 08 جون 2012ء کو جاپان کی تاریخی اور مشہور مسجد غوثیہ یاشیو میں معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عظیم الشان محفل منعقد ہوئی، جس میں گرد و نواح سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیر اہتمام مورخہ 07 جون 2012ء کو سائتاماکین جاپان کی جامع مسجد البلال Yoki میں عظیم الشان معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی جس میں منہاج القرآن اباراکی کین جاپان کے ڈائریکٹر علامہ محمد شکیل ثانی نے خصوصی خطاب کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اباراکی کین جاپان میں مورخہ 04 جون 2012ء کو منہاج مصالحتی کونسل جاپان کے زیر اہتمام تربیتی نشست کا انتظام کیا گیاجس میں بچوں کو تاجدا ر کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت مبارکہ کے حوالہ سے بتایا گیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.