سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کی دعوت پر منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کی سپریم کونسل کے صدر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری ایساساکی جامع مسجد معصومیہ محمدیہ پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔اصغر علی بھنڈر کے ساتھ حافظ محمد احمد قمر (خطیب وامام)، محمد سلیم خان، اعجاز احمد خان، حاجی شبیر اور دیگر قائدین نے پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کی مجلس شوریٰ کا اجلاس صدر سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں جاپان بھر کی تنظیمات کے عہدیداران نے شرکت کی۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے سیرت و اتباع مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج انسانیت عالمی سطح پر کئی پیچیدہ مسائل میں گھری ہوئی ہے، اقوام متحدہ (UN) سے لے کر ہر ملک کی غیر سرکاری سماجی تنظیمات (NGOs) تک ان انسانی مسائل کے حل کے لئے پریشان ہیں۔ مگر یہ حقیقت تقویت ایمان کا باعث ہے جو عالمی انسانی مسائل موجودہ دور میں پریشانی کا باعث بن رہے ہیں سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قرآن و سنت کی تعلیمات اور اسوہ حسنہ کی صورت میں ان کا حل چودہ صدیاں قبل ہی عطا فرما دیا تھا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کی طرف سے پاکستان کے سفیر نور محمد جادمانی کو سفارتخانہ میں اپنی خدمات کا دورانیہ مکمل کر کے پاکستان روانگی سے قبل الوداعیہ دیا گیا جس کا اہتمام محمد انعام الحق (صدر منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن)، احمد سعید بھٹی (تاحیات رفیق)، محمد بلا ل الرحمن، محمد صابر علی، محمد شاہد چودھری(ناظم نشرواشاعت) نے کیا۔
منہا ج القرآن انٹرنیشنل ناگویا (جاپان) کے مرکز پر مورخہ 24 نومبر 2012ء کو استقبال قائد کے حوالہ سے ورکرز کنونشن منعقد ہوا جس کی صدارت سید عثمان شاہ بخاری (صدر منہاج القرآن جاپان ) اور اعجاز رمضان کیانی (ناظم منہاج القرآن جاپان ) نے کی۔
منہا ج القرآن انٹرنیشنل ناگویا (جاپان) کے زیر اہتمام مورخہ 24 نومبر 2012ء کو ناگویا مرکز پر عظیم الشان شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کانفرنس منعقد ہوئی جس میں کثیر تعداد میں خواتین وحضرات نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیرانتظام تاریخی شہادت امام حسین کانفرنس کا انعقاد مورخہ 24 نومبر 2012ء کو جامع المصطفیٰ مرکز منہاج القرآن ابارکی کین میں ہوا، جس میں تمام مسالک کے احباب شریک ہوئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیر اہتمام مورخہ 23 نومبر2012ء کو جاپان کی سب سے بڑی امام بارگاہ محمد وآل محمد میں عظیم الشان فقید المثال شہادت امام حسین کا پروگرام منعقد ہوا جس میں اہل سنت اور اہل تشیع نے اکٹھے ہو کر محبت حسین کا حق ادا کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ایباراکی کین (جاپان) کے زیر اہتمام مورخہ 18 نومبر2012ء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی پاکستان آمد کے حوالہ سے عظیم الشان ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت سید عثمان شاہ بخاری (صدر) اور اعجاز رمضان کیانی (ناظم ) نے کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے تاحیات رفیق امانت علی گوندل شہید کے تعزیتی ریفرنس پروگرام میں جاپان بھر کی سیاسی ومذہبی قیادتوں کی آمد کے ساتھ ساتھ قائمقام سفیر پاکستان سید اسد علی گیلانی مرکز منہاج القرآن جاپان پہنچے جہاں منہاج القرآن کی انتظامیہ نے انہیں خوش آمدید کہا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (ناگویا، جاپان) کے زیر اہتمام مورخہ 03 نومبر 2012ء کو ناگویا مرکز منہاج القرآن میں ہفتہ وار درس قرآن کا پروگرام منعقد ہوا جس میں خصوصی طور پر امانت علی گوندل (شہید) کے ایصال ثواب کے لئے بھی دعا کی گئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے معروف سکالر، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے شاگرد علامہ حافظ محمد آفتاب احمد خان قادری مورخہ 03 نومبر 2012ء کو منہاج القرآن اسلامک سنٹر ناگویا جاپان و جامع مسجد المصطفیٰ پہنچ گئے
منہاج القرآن انٹرنیشنل (جاپان) کے تاحیات رفیق مسجد المصطفیٰ مرکز کے خادم،پیکر الفت ومحبت، عاشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم امانت علی گوندل شہیدکے لئے مورخہ 02 نومبر 2012ء کو قرآن خوانی کا انتظام کیاگیا، جس میں کثیر تعداد میں مسلمان شریک ہوئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (جاپان) کے تاحیات رفیق امانت علی گوندل جو گذشتہ دنوں ٹریفک حادثے میں شہید ہو گئے تھے کی مورخہ 28 اکتوبر 2012ء آہوں اور سسکیوں میں نماز جنازہ ادا کرد ی گئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (اباراکی کین، جاپان) کے زیر انتظام عید الاضحی کی شام مورخہ 26 اکتوبر 2012 کو جامع مسجد المصطفیٰ پر عظیم الشان عید ملن پارٹی وختم گیارہویں شریف کی محفل کا انتظام کیا گیا۔ جاپان میں عید الاضحی، جمعۃ المبارک اور گیارہویں شریف ایک ہی دن تھے جس سے یہ دن خاص اہمیت حاصل کرگیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.