سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کی 30ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے علاوہ وطن عزیز کے 250 شہروں میں منعقد کی گئی، جس میں لاکھوں خواتین وحضرات نے شرکت کی۔ پنڈدادن خان میں بھی ہزاروں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کر کے آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنی عقیدت ومحبت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب سننے کے لیے بڑی سکرین کا انتظام کیا گیا تھا۔
تحریک منہاج القرآن کی 30 ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے علاوہ وطن عزیز کے 250 شہروں میں جاری ہے، جس میں لاکھوں خواتین و حضرات شریک ہیں۔ جہلم میں بھی ہزاروں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شریک ہو کر آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن کی 30 ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے علاوہ وطن عزیز کے 250 شہروں میں جاری ہے، جس میں لاکھوں خواتین و حضرات شریک ہیں۔ سوہاوہ میں بھی ہزاروں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شریک ہو کر آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن کی 30ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے علاوہ وطن عزیز کے 250 شہروں میں منعقد کی گئی، جس میں لاکھوں خواتین وحضرات نے شرکت کی۔ منگلا میں بھی ہزاروں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کر کے آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنی عقیدت ومحبت کا اظہار کیا۔
تحریک منہاج القرآن منگلہ تحصیل افضلپور کے زیراہتمام بارہ ربیع الاول کے موقع پر 14 جنوری 2014ء کو محفل میلاد مصطفیِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی۔ یہ پروگرام عبدالحفیظ جنجوعہ کی رہائش گاہ پر ہوا۔ جس میں اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے بھرپور شرکت کی۔ پروگرام میں پیر سید توصیف عباس، پیر سید مطلوب شاہ، پیر سید غلام احمد شاہ، پیر سید محمود شاہ اور پیر سید ضمیر شاہ نے خصوصی شرکت کی۔
جہلم (جہلم اپڈیٹس ڈاٹ کام، چوہدری عابد محمود سے) مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے صدر معین افضل نے پریس کلب کے باہر طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب ایک کروڑ نمازی تیار ہو جائیں گے تو انقلاب کی راہ ہموار ہو جائے گی تب ظالمانہ اور استحصالی نظام ہمیشہ ہمیشہ کے لئے زمیں بوس ہو جائے گا۔
محترمہ سلمیٰ شبیر صاحبہ نے کہا کہ حضرت امام عالی مقام علیہ السلام کی سیرت سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ وقت کے ظالم اور جابر حکمرانوں کے آگے کبھی سرتسلیم خم نہ کریں اور طاغوتی طاقتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں۔ موجود حالات بھی متقاضی ہیں کہ ہم ڈٹ کر ظالمانہ نظام، کرپٹ اور طاغوتی طاقتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے لئے امام حُسین علیہ السلام کے نقشِ قدم پر چل کر وطن عزیز کو بچانے کا عزم کریں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے زیراہتمام تربیتی کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی ناظمہ ویمن لیگ عائشہ شبیر نے خصوصی شرکت کی۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظہ سلمی صابر نے حاصل کی، جبکہ حافظہ سمیعہ ظفر نے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے اور صفیہ رفعت نے نقابت کے فرائض سرانجام دیے۔
مورخہ 26 اپریل 2013ء بروز جمعۃ المبارک پاکستان عوامی تحریک جہلم کے زیراہتمام یونین کونسل چک جمال میں پروجیکٹر پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ اس پروگرام کا مقصد پاکستان بھر میں 11 مئی کو الیکشن ڈے کے موقع پر کرپٹ اور بدترین نظام انتخابات کے خلاف لوگوں کو شعور و آگاہی اور حکومتی اداروں کی ملی بھگت کے ڈرامے کے ساتھ ساتھ نظام انتخابات کو مسترد کرتے ہوئے دھرنے دینا تھا۔
پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا سب سے بڑا المیہ ہے کہ پاکستان قوم کو تلاش کر رہا ہے۔ ہم پنجابی، سندھی، بلوچی اور پٹھان تو ہیں مگر پاکستانی نہیں رہے۔ آج گروہوں میں بٹے رہنے کی روش سے تائب ہو کر پھر سے قوم بننا ہو گا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے زیراہتمام مورخہ 31 مارچ 2013ء کو صبح 10:00 بجے تحصیلی سیکرٹریٹ جادہ میں تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، 07 اپریل 2013ء کو کرپٹ نظام انتخابات کے خلاف جہلم میں نکالی جانے والی احتجاجی ریلی اور 11 مئی کو الیکشن ڈے پر کرپٹ نظام کے خلاف دئیے جانے والے دھرنے سے متعلق مرکزی نگران نظامتِ تربیت پروفیسر محمد سلیم احمدچوہدری، سابقہ نائب ناظمہ تربیت محترمہ شازیہ شاہین اور ناظمہ ویمن لیگ جہلم صفیہ رفعت نے بریفینگ دی۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام جہلم میں ورکرز کنونشن بسلسلہ جلسہ عام 17 مارچ لیاقت باغ راولپنڈی منعقد کیا گیا جس میں تحریک منہاج القرآن جہلم کے جملہ فورمز کے عہدیداران و یونین کونسلز کی تنظیمات کے اراکین نے شرکت کی۔ خصوصی شرکت ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ زاہد فیاض نے کی، انہوں نے 17 مارچ کو لیاقت باغ میں ہونے والے جلسہ عام کے بارے میں خصوصی ہدایات بھی دیں اور جملہ فورمز کی سابقہ کارکردگی رپورٹ کا جائزہ لیتے ہوئے دادِتحسین سے بھی نوازا۔
10 مارچ 2013ء کو منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے زیراہتمام یونین کونسل لنگر پور میں محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اہتمام کیا گیا، جس میں خصوصی خطاب حافظہ سلمیٰ صابر ناظمہ تربیت منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم نے کیا۔ ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ صفیہ رفعت نے اظہار خیال کرتے ہوئے خواتین کو 17 مارچ کو لیاقت باغ میں ہونے والے جلسہ عام کے بارے میں خصوصی ہدایات دیں اور انہیں بھرپور شرکت کی دعوت دی۔
تلاوت کلام پاک کے بعد صفیہ رفعت (ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم) نے 23 دسمبر استقبال قائد اور 14 تا 17 جنوری لانگ مارچ کے حوالے سے خصوصی رپورٹ پیش کی۔ جبکہ محترمہ افنان بابر (مرکزی نائب ناظمہ تربیت) نے جلسہ عام لیاقت باغ 17 مارچ 2013 کے حوالے سے بریفنگ دی اور بذریعہ سی ڈی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا پیغام سنایا۔
17 مارچ 2013ء کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں منعقد ہونے والے جسلہ عام کے حوالے سے ملک بھر تیاریاں شروع ہیں، اسی حوالے سے منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام اہم میٹنگ منعقد کی گئی جس میں خصوصی شرکت محمد طیب ضیاء (مرکزی نائب صدر منہاج یوتھ لیگ پاکستان) نے کی۔ میٹنگ کا ایجنڈا ٹارگٹس کی تقسیم اور ورکنگ پلان تھا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.