سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز، منہاج یونیورسٹی لاہور کی نمائندہ تنظیم بزم منہاج کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 65ویں سالگرہ کے موقع پر سالانہ کل پاکستان بین الکلیاتی مقابلہ جات کے تیسرے دن 02 مارچ 2016 کو مقابلہ اردو تقریر بعنوان ’’ ظلم بھی رہے اور امن بھی ہو، کیا ممکن ہے تم ہی کہو‘‘ اور مقابلہ مضمون نویسی بعنوان ’اقبال محسن ملت‘ کا انعقاد کیا گیا۔
بزمِ منہاج سیشن 16-2015 کے زیرِاہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 65 ویں سالگرہ موقع پر منعقدہ چار روزہ تقریبات کے دوسرے دن یکم مارچ 2016 کو مقابلہ حسن نعت اور مقابلہ انگلش تقریر کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے پرنسپل ڈاکٹر ممتازالحسن باروی نے کی، جبکہ عالمی شہرت یافتہ نعت خوان اختر حسین قریشی، سکول آف ریلیجن اینڈ فلاسفی منہاج یونیورسٹی لاہور کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ڈینیل براؤن اور ڈاکٹر چیس ہاور تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز، منہاج یونیورسٹی لاہور کی طلبہ تنظیم ’بزم منہاج‘ بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ پر ’ہفتہ تقریبات‘ کے عنوان سے کل پاکستان بین الکلیاتی مقابلہ جات کا انعقاد کرتی ہے۔ امسال بزم منہاج سیشن 16-2015 شیخ الاسلام کی 65ویں سالگرہ پر چار روزہ تقریبات کا انعقاد کیا، پہلے دن حسن قرات اور عربی تقریر کے مقابلہ کا اہتمام کیا گیا۔
ڈاکٹر طاہرالقادری کے 65 ویں یوم ولادت کے حوالے سے یونین کونسل 105 میں ’’سفیر امن‘‘ کے عنوان سے پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی رہنماؤں شاہد لطیف، محمد اقبال ڈوگر، عادل ظہیر، سید سجاد حیدر، رائے منصب علی ایڈووکیٹ، عبدالرشید ڈوگر و دیگر نے کیک کاٹا اور سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری کی صحت، سلامتی اور درازی عمر کیلئے دعا کی۔
تحریک منہاج القرآن گلبرگ ٹاؤن بی نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر مکہ کالونی گلی نمبر 10 میں قائد ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے درینہ رفیق محمد اسلم بلوچ تھے۔ تقریب میں یونین کونسل 202، 200، 204، اور 206 سے تحریک منہاج القرآن کے کارکنان سمیت خواتین و حضرات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ نے 15 فروری 2016 کو شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کی 65 ویں سالگرہ پر کے موقع پر قائد ڈے کی تقریبات کا آغاز کیا تھا۔ اس سلسلے کی تیسری تقریب شہدائے انقلاب کی فیملیز کے ساتھ مورخہ 17 فروری 2016 کو منعقد کی گئی جس میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کی شہید تنزیلہ امجد کی بیٹی بسمہ امجد نے سالگرہ کا کیک کاٹا۔ تقریب میں ناظمِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈا پور، پاکستان عوامی تحریک کے چیف آرگنائزر میجر (ر) محمد سعید، شہید غلام رسول کی بیوہ، شہید محمد عمر کی والدہ، شہید غلام رسول کی بہن، مسز تنویر قریشی شہید، شہید صوفی اقبال کے بیٹے سمیت منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی قائدین اور کارکنان شریک تھیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ نے 15 فروری 2016 کو شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کی 65 ویں سالگرہ پر کے موقع پر قائد ڈے کی تقریبات کا آغاز کیا۔ افتتاحی تقریب تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر منعقد ہوئی، جس کی مہمانِ خصوصی ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی بیٹی ماروا حسین تھی۔ تقریب میں شریک بچوں کو منہاج القرآن ویمن لیگ کی طرف سے تحائف دیے گئے۔
ممتاز شیعہ سکالر علامہ سلیم حیدر بوترابی نے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے منہاج یونیورسٹی لاہور کے پی ایچ ڈی اور ایم فل کے سکالرز اور جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے طلبہ کو لیکچر دیا۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی ڈپٹی چیف آررگنائزر شہزاد حسین نقوی اور جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے پرنسپل ڈاکٹر ممتاز احمد باوری بھی موجود تھے۔
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی طرف سے ایوان اقبال میں منعقدہ قومی طلبہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کی راہ میں رکاوٹ حکمران کیا پھر اسلام آباد کا محاذ چاہتے ہیں، نوجوانوں کو ہمیشہ پر امن رہنے کی تعلیم دی ورنہ سانحہ کے قاتلوں کے اب تک ٹکڑے ہو چکے ہوتے، سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آر آرمی چیف کے دباؤ پر درج ہوئی مگر انصاف ملنا دور کی بات شہداء کے ورثاء کو ملزمان بنا دیا گیا۔ ملک سے قانونی، سیاسی، معاشی، نظریاتی دہشتگردی کے خاتمے تک مسلح دہشتگردی ختم نہیں ہو گی۔ حکمرانوں نے پنجاب کو دہشتگردی کا مرکز بنا دیا، سانحہ ماڈل ٹاؤن کا کیس فوجی عدالت میں چلایا جائے، فوجی عدالت کے انصاف پر یقین ہے، یہ کیسا نظام ہے جس میں طاقت ور گناہ کرنے پر حج کر لیتا ہے اور قتل کر کے جج کر لیتا ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری نے منہاج القرآن ویمن لیگ کی زیراہتمام منعقدہ ’’پیس گالا‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمہ اور فروغ علم و امن کیلئے خواتین کا ماضی کی نسبت آج کہیں زیادہ اہم کردار ہے۔ انہوں نے کہا آپریشن ضرب عضب کو ناکام بنانے کیلئے دنیا کی سب سے بڑی دہشت گرد تنظیم داعش پاکستان میں اپنا نیٹ ورک پھیلارہی ہے، اس کا ہدف آپریشن ضرب عضب ہے، داعشانہ طرز کی سرگرمیاں رکھنے والے حکمرانوں کی سرپرستی اور معاونت اسے حاصل ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن علماء کونسل کے عہدیداران، علماء کرام اور جامعہ نعیمیہ و جامعہ نظامیہ کے دورہ حدیث کے طلبہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شیخ الاسلام نے تلقین کی کہ تحقیق کے اس دور میں قرآن و حدیث سے اپنا رشتہ پختہ رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ بلند پایہ محدث تھے
منہاج القرآن یوتھ لیگ لاہور کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صفہ ہال میں محفلِ سماع کا انعقاد ہوا۔ محفلِ سماع میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، صاحبزادہ حماد مصطفیٰ قادری المدنی، منہاج القرآن انڈیا کے صدر سید نادِ علی، ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈا پور اور علماء و مشائخ سمیت تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی قائدین شریک تھے۔
مینار پاکستان آج دنیائے اسلام کی سب سے بڑی 32ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس کا گواہ بنے گا۔ تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام ہونے والی میلاد کانفرنس کے انتظامات مکمل۔ 40 ہزار کرسیاں لگا دی گئیں۔ خاص مہمانوں کیلئے مینار پاکستان کے چبوتروں پر 3سٹیج بنائے گئے، کانفرنس کی صدارت شہزادہء غوث الوریٰ جگر گوشہ قدوۃ الاولیاء حضور پیر السید محمود محی الدین القادری الگیلانی کرینگے جبکہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کانفرنس سے خصوصی خطاب کریں گے۔ عالمی میلاد کانفرنس میں لاکھوں عشاقان مصطفی شرکت کریں گے۔
آرمی پبلک سکول پشاور کے شہید بچوں کی پہلی برسی کے موقع پر ایم ایس ایم کے زیراہتمام لاہور سمیت ملک بھر میں 55 اضلاع میں ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی ہوئی اور شمعیں روشن کر کے ننھے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب میں آرمی پبلک سکول پشاور کے اساتذہ، بچوں اور والدین کے عزم اور حوصلے کو سلام پیش کیا گیا۔ تقریب کے شرکا نے کہا کہ آپریشن ضرب کا دائرہ ملک بھر میں پھیلائے جانے اور ہمارے بچوں کے قاتلوں، معاشی دہشتگردوں پر پاکستانی کی زمین تنگ کر دینے کا وقت آگیا ہے۔
لمز (LUMS) یونیورسٹی میں 3 تا 6 دسمبر2015 کو بیڈمنٹن چیمپین شپ کا انعقاد ہوا، جس میں جامعات سمیت مختلف کلبز کی ٹیمز نے شرکت کی۔ ایونٹ کے سنگلز مقابلہ جات میں میں مجموعی طور پر 62 ٹیمیں شریک تھیں۔ کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سٹڈیز (منہاج یونیورسٹی لاہور) کی طرف سے فائنل ائیر کے طالبعلم محمد مدثر گجر اور بی ایس 3 کے طالبعلم بلال صابر شریک تھے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.