سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے یکم دسمبر 2005ء کو گوشہ درود کا افتتاح فرمایا۔ اُس وقت سے تاحال اس گوشہ درود سے درود و سلام کی صدائیں بلند ہو رہی ہیں۔ دنیا بھر سے افراد 10 دنوں کے لیے گوشہ درود میں گوشہ نشینی کے لیے حاضر ہوتے ہیں، دن بھر روزہ رکھتے ہیں اور 24 گھنٹے مسلسل آقا علیہ الصلوۃ و السلام کی بارگاہ میں درود و سلام پیش کرتے ہیں۔
بزم منہاج (سیشن 14-2013) کے زیر اہتمام کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز نے اپنی تاریخ کا سب سے بڑا طویل تفریحی دورہ منعقد کیا۔ اس طویل تفریحی دورہ میں 129 طلباء اور 30 کے قریب مہمانان گرامی شامل تھے۔ اس طویل تفریحی دورہ پر روانگی مورخہ 22 جون رات 3 بجے ہوئی۔ سفر کے لیے تین بڑی (اے سی) بسوں کا انتظام کیا گیا تھا۔ جس میں مختلف گروہوں میں طلباء کو تقسیم کر کے بٹھایا گیا۔
تحریک منہاج القرآن گوجرانوالہ کے زیراہتمام 21 جون 2013 کو ماہ رمضان میں 05 روزہ دروس عرفان القرآن کے سلسلہ میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت امیر تحریک گوجرانوالہ عمران علی ایڈووکیٹ نے کی۔ اجلاس میں دروس عرفان القرآن کی تیاری کے متعلق امیر تحریک نے تمام شرکاء اجلاس کو بریف کیا اور انتظامی امور کے لئے پنڈال کمیٹی، ساؤنڈ کمیٹی، تشہیری کمیٹی، دعوتی کمیٹی، میڈیا کمیٹی، سکیورٹی کمیٹی، استقبالیہ کمیٹی، فنانس کمیٹی، سوشل میڈیا کمیٹی، سکالرز کمیٹی، اسٹیج کمیٹی، اجازت نامہ کمیٹی تشکیل دی گئیں۔
صدر پاکستان تحریک انصاف (پنجاب) محمد اعجاز چودھری کی قیادت میں 4 رکنی وفد نے پاکستان عوامی تحریک (پنجاب) کے صدر بشارت عزیز جسپال سے ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم مانتے ہیں ڈاکٹر طاہرالقادری نے کرپٹ نظام کے خلاف درست سمت میں جدوجہد کی۔ موجودہ نظام انتخاب جمہوریت اور تبدیلی کا دشمن ہے اور انتخابی اصلاحات ناگزیر ہو چکیں ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کی منزل تبدیلی ہے اور اس کے لئے ورکنگ ریلشن شپ کے عمل کو آگے بڑھایا جائے گا۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ جس شخص کو اللہ کے حضور دعا مانگنے کی توفیق نصیب ہو جائے اس پر اللہ کی رحمت کے دروازے بھی کھول دئیے جاتے ہیں۔ اگر مشکل وقت میں اپنی دعاؤں کی قبولیت چاہتے ہو تو خوشحالی کے وقت میں اللہ سے دعا مانگتے رہو۔ صلہ رحمی، رزق حلال، خونی رشتوں کا احترام دعاؤں کی قبولیت میں معاون ہیں۔
پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ لاہور کے زیر اہتمام بانی پاکستان محمد علی جناح رحمۃ اللہ علیہ کی ریذیڈنسی پر حملہ اور اسے جلانے کے مذموم عمل، ویمن یونیورسٹی کوئٹہ اور بولان میڈیکل کمپلیکس پر دہشت گردی کے خلاف لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں سینکڑوں خواتین نے شرکت کی۔ خواتین نے احتجاجی کتبے اٹھا رکھے تھے اور وہ بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات کے خلاف سراپا احتجاج تھیں۔
منہاج کالج برائے خواتین ٹاؤن شپ بغداد ٹاؤن میں طالبات کی تعلیمی و نصابی سرگر میوں کو نکھارنے کے لیے بزم منہاج کے زیراہتمام انٹرکلاسز سالانہ مقابلہ جات کا اہتمام کیا گیا۔ ان بین الجماعتی مقابلہ جات میں کالج کی تمام سوسائٹیز نے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ جبکہ ان مقابلوں کی نمایاں خصوصیت یہ تھی کہ ہر سوسائٹی نے نئے ٹیلنٹ کو متعارف کروایا۔
قائد اعظم کی رہائش گاہ پر حملے کے خلاف MSM کے زیراہتمام ملک بھر میں مظاہرے کیے گئے۔ مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ آج پوری قوم بانی پاکستان کی روح سے شرمندہ ہے مگر صرف مفاد پرست غیر آئینی حکومت اور نام نہاد عدلیہ نے بے شرمی کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے، اگر وہ شرمندہ ہوتے تو کسی دہشت گرد کی ہمت نہ ہوتی کہ وہ ارض وطن کی کسی بھی عمارت پر بری نظر ڈال سکتا چہ جائیکہ وہ بانی پاکستان کی یادگار عمارت ہی گرا دیں۔
ڈاکٹر حسین محی الدین القادری نے ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں ہونے والے پری بجٹ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت عوامی جذبات کی نمائندہ نہ ہو تو وہ انکے توقعات پر پورا نہیں اتر سکتی۔ جو ملک کی معیشت کو پچھلے 5، 6 سال سے نہیں سنبھال سکے وہ اب کیسے سنواریں گے؟ کرنسی جس تیزی سے ڈی ویلیو ہو رہی ہے خدشہ ہے کہ اسکی حالت انڈونیشا جیسی نہ ہو جائے۔ تنخواہوں میں 10 سے 20 فیصد اضافہ کر دیا جاتا ہے جبکہ مہنگائی کا تناسب اس سے کہیں زیادہ ہوتا ہے۔
محمد شریف کمالوی نے شرکاء کو کورسز کی افادیت اور مزید طریقہ تدریس کے ساتھ ساتھ نصاب پر مکمل بریفنگ دی اور بتایا۔ کورس شرکاء کلاس نے جدید طریقہ تدریس کو خوب سراہا نقابت کے فرائض پروفیسر محمد اشرف قادری نے سرانجام دیئے۔
بزم قادریہ منہاج یونیورسٹی کے زیراہتمام تحریک منہاج القرآن کے روحانی سرپرست قدوۃ الاولیاء حضرت پیر سید طاہر علاؤ الدین القادری الگیلانی البغدادی کے یوم وصال کے سلسلہ میں مرکز تحریک منہاج القرآن پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت صاحبزادہ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کی۔ تقریب میں حضور قدوۃ الاولیاء کی زندگی مبارکہ پر مشتمل ایک ڈاکو منٹری فلم دیکھائی گئی جسے دیکھ کر حاضرین مجلس پر رقت طاری ہو گئی۔ اس فلم سے حضور قدوۃ الاولیاء کی تحریک منہاج القرآن اور قائد تحریک منہاج القرآن پر نوازشات کو اجاگر کیا گیا۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانی علم کی صدیوں کی ترقی کے بعد آج سائنس جس بلندی پر ہے وہ بلا شبہ علم کی معراج ہے۔ لیکن انسان اس معراج پر پہنچ کر بھی نظام شمسی کے ایک سیارے کو پار نہیں کر سکا۔ اُس انسان کامل صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عظمتوں کا اندازہ کیسے لگایا جا سکتا ہے جو رات کے چند لمحوں میں مکان و لا مکان کی وسعتوں کو پار کر کے او ادنیٰ کے مقام قرب کی منزلیں طے کر گیا۔
منہاج کالج برائے خواتین کے زیراہتمام ماہ جون 2013ء میں وادی ناران، کاغان میں لیڈر شپ ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ ورکشاپ نظام امیرات کے لیے منتخب شدہ امیرات و معاونات کے لیے منعقد کی گئی۔ ورکشاپ کی سر براہی انچارج نظام امیرات مس جویریہ حسن نے کی، جبکہ مس شازیہ بٹ اور مس امّ حبیبہ انتظامی امور کی ذمہ دار اور طالبات میں سے منیبہ شفیق، قرۃالعین ظہور، مدیحہ صدیق اور بینش رفیق ان کی معاون تھیں۔ پرنسپل گرلز کالج فرح ناز نے بھی اس ورکشاپ میں خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ گلبرگ ٹاؤن بی کے زیراہتمام حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم اور حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمۃ اللہ علیہ کے عرس مبارک کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کے میزبان سیکرٹری جنرل منہاج القرآن یوتھ لیگ گلبرگ ٹاؤن بی محمد علی ہارون تھے۔ اس پروگرام میں یونین کونسل 98 سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جس کی سعادت منہاج القرآن یوتھ لیگ گلبرگ ٹاؤن بی کے سینئر نائب صدر محمد نذر نورنے حاصل کی۔ ملک کے نامور نعت خواں حضرات نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔
مرکزی نظامت ِ تربیت کے زیر اہتمام منہاج ٹریننگ اکیڈمی میں (24 تا 26 مئی 2013ء) سہ روزہ تربیتی کیمپ برائے معلمین و معلمات منعقد ہوا۔شرکاء کو 3 دن قرآن، حدیث، فقہ اور بنیادی عقائد پر مشتمل سلیبس پڑھایا گیا۔ 3 دن کلاسز میں اوسطاً 10 گھنٹے یومیہ تدریس کا عمل جاری رہا۔ جملہ معلّمین و معلّمات نے بھر پور تدریسی ذوق کا ثبوت دیا اور تیسرے دن تحریراً شفوی دونوں طریقوں سے 2 گھنٹے پر مشتمل امتحان لیا گیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.