سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآں لودھراں کے زیراہتمام 27 ویں شب رجب 1432 ھجری کے موقع پر "معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس" کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز نماز عشاء کے بعد تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ جس کی سعادت قاری اسداللہ نے حاصل کی۔
تحریک منہاج القرآن سوئی والا کے زیراہتمام سالانہ محفل نعت و درس عرفان القرآن کا اہتمام کیا گیا۔ صدر تحریک منہاج القرآن ملک اسلم حماد نے بڑے قافلے ساتھ پروگرام میں شرکت کی۔ انہوں نے پروگرام میں اپنے مخصوص انداز میں نعت خوانی بھی کی۔
تحریک منہاج القرآن لودہراں کی تنظیم نو کر دی گئی ہے جس میں ملک اسلم حماد صدر اور رانا محمد ظاہر ناظم منتخب ہو ئے ہیں۔ تقریب کی صدارت راؤ محمد اسحاق صوبائی نائب امیر نے کی جبکہ صوبائی نائب ناظم چودھری قمر عباس مہمان خصوصی تھے، جبکہ صوبائی نائب ناظم دعوت علامہ نصیر بابر نے پروگرام میں خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن لودھراں کے سلسلہ وار درس عرفان القرآن کی 72 ویں نشست کا انعقاد 12 جون 2011ء کو کیا گیا۔ قاری منیر نے تلاوت کلام مجید سے پروگرام کا آغاز کیا جبکہ درود و سلام قاری عبدالقیوم غوری، کاشف بشیر اور رومان رشید نے پیش کیا۔
تحریک منہاج القرآن اڈہ پل بہشتی لودھراں کے زیراہتمام حلقہ درود کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اس سلسلہ میں ناظم تحریک منہاج القرآن لودھراں رانا محمد ظاہر، قاری عبدالقیوم غوری، ملک عمر فاروق اور ملک احمد یار چنڑ نے پل بہشتی کا دورہ کیا۔
تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام سلسلہ وار ماہانہ شب بیداری 29 مئی 2011ء کو حماد اکیڈمی میں منعقد ہوئی۔ تلاوت کی سعادت قاری محمد اسماعیل مہر آبادی ناظم تربیت تحریک منہاج القرآن نے حاصل کی۔ حضور علیہ والصلوۃ والسلام کی بارگاہ میں قصیدہ بردہ شریف ملک اسلم حماد صدر تحریک منہاج القرآن نے پیش کیا
تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام 70 واں سلسلہ وار ماہانہ درس عرفان القرآن 8 مئی 2011ء کو سبزہ زار تحصیل کونسل لودھراں میں منعقد ہوا، جس سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگرد رشید علامہ نصیر احمد بابر نے خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام شب بیداری کا پروگرام یکم مئی 2011 کو کیا گیا جس میں تحریک منہاج القرآن کے عہدیداران، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹ موومنٹ کے علاوہ کثیر تعداد میں تحریک کے کارکنان نے شرکت کی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ پاکستان کے مرکزی نائب صدر چودھری امجد جٹ کی زیرنگرانی منہاج القرآن یوتھ لیگ کے انتخابات مکمل ہو گئے ہیں۔ اس تقریب میں منہاج القرآن لودھراں کے صدر ملک اسلم حماد، ناظم رانا محمد ظاہر اور چودھری عبدالغفار سنبل مہمان خصوصی تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں ملک عابد جوئیہ، قاری اسماعیل مہر آبادی اور علامہ نصیر بابر شامل تھے۔
منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام گوگڑاں اور سوئی والا میں سلسلہ وار دروس عرفان القرآن کا انعقاد مورخہ 31 مارچ 2011ء کو کیا گیا جس میں مرکز سے علامہ محمد رضا قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر صدر تحریک منہاج القرآن ملک اسلم حماد، ناظم رانا محمد ظاہر، عمر فاروق اور ملک احمد یار چنڑ بھی موجود تھے۔
سینئر نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ زاہد فیاض اور امیر پنجاب احمد نواز انجم نے ضلع لودہراں کا تنظیمی دورہ کیا جس میںلودہراں، دنیا پور اور کہروڑ پکا کی تحصیلوں کے عہدیداران حاجی راؤ شمشاد علی کے گھر اکٹھے ہوئے جہاں مرکزی رہنماؤں نے تحریک منہاج القرآن کی جاری سرگرمیوں کا follow up لیا
مرکزی میلاد مصطفیٰ (ص) کمیٹی لودھراں نے ضلع بھر کی مذہبی، سماجی اور فلاحی تنظیمات کے علاوہ نجی و غیر نجی تعلیمی اداروں اور دینی مدارس کے مقابلے میں تحریک منہاج القرآن لودھراں کی میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جلوس میں بے مثال شرکت کو سراہتے ہوئے پہلی پوزیشن کا حقدار قرار دیا اور جماعت اہل سنت کے ڈویژنل امیر معروف علمی شخصیت استاد العلماء پیر سید ظفر علی شاہ مہروی نے صدر تحریک منہاج القرآن لودھراں ملک اسلم حماد کو خصوصی شیلڈ دی۔
تحریک منہاج القرآن لودھراں بستی غریب آباد، چھمب موڑ میں ماہانہ درس عرفان القرآن کا انعقاد کروانے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دینے کے لئے ایک اہم اجلاس کا انعقاد صدر تحریک منہاج القرآن لودھراں ملک اسلم حماد کی زیر صدارت ہوا جس میں مقامی عہدیداران نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام ماہانہ درس عرفان القرآن منعقد ہوا جس میں خواتین و حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے شاگرد رشید علامہ محمد فیاض بشیر قادری نے شان اولیاء اللہ پر دلائل کے ساتھ علمی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر ولی اپنے نبی کی شان ہوتا ہے اور سیدنا غوث اعظم شیخ عبد القادر جیلانی رضی اللہ عنہ بھی حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شانوں میں سے ایک شان ہیں۔
تحریک منہاج القرآن لودھران کے زیراہتمام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر عظیم الشان محفل نعت کا انعقاد کیا گیا۔ حماد ایجوکیشنل اکیڈمی میں منعقد ہونے والی اس محفل نعت میں ضلع بھر کے معروف نعت خواں حضرات نے نعت خوانی کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.