سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام شہدائے ماڈل ٹاون کی پانچویں برسی پر دعائیہ تقریب و قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا، پروگرام میں جماعت اسلامی کے راؤ اختر، شاہد خان، جماعت اہل سنت کے امیر علامہ احمد سعید جامی اور دیگر سیاسی و مذہی جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی۔ پروگرام میں تحریک منہاج القرآن کے کارکنان کی ایک بڑی تعداد کے علاوہ معززین سیاسی و سماجی عمائیدین عام شہریوں کے علاوہ طلباء نے بھی قرآن خوانی میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام لودھراں اسلامک سنٹر میں سالانہ شب بیداری و شب برات کا روحانی اجتماع 20 اپریل 2019ء کو منعقد ہوا، جس میں ڈائریکٹر منہاج القرآن جاپان علامہ محمد شکیل ثانی نے خصوصی خطاب کیا۔ پروگرام میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ سردار شاکر خان مزاری نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر سالانہ شب بیداری میں ہزاروں خواتین و حضرات نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام جامع مسجد البغداد ماڈل سٹی لودھراں کے سنگ بنیاد کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں ڈویژنل امیر اہلسنت شیخ الحدیث پیر سید ظفر علی شاہ نے مسجد کا باقاعدہ سنگ بنیاد رکھا اور مسجد کی تعمیر و تکمیل کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔
تحریک منہاج القرآن پی پی 228 لودھراں کے ناظم ویلفیئر راؤ محمد طاہر کے گھر بیٹی کی پیدائش کی خوشی میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا، جس میں نظامت دعوت کے سکالر علامہ رانا نفیس قادری نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ادب مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہی اصل ایمان ہے، ادب مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بغیر کوئی عبادت مکمل نہیں، عبادات کی قبولیت کی جڑ محبت و ادب مصطفی ہے۔
تحریک منہاج القرآن لودھراں حلقہ پی پی 227 کے زیر اہتمام ڈاکٹر طاہرالقادری کی سالگرہ پر قائد ڈے کی تقریب حماد اکیڈمی میں منعقد ہوئی، جس میں علامہ رشید علامہ نصیر بابر نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری عہد ساز شخصیت کا نام ہے۔ آنے والے زمانے کے لوگ رشک کریں گے کہ طاہرالقادری کا زمانہ اسلام کی حقیقی روح کو سمجھنے کا زمانہ تھا۔
تحریک منہاج القرآن لودھراں پی پی 227 کے زیراہتمام ماہانہ درس عرفان القرآن میونسپل کمیٹی کے گھلو ہال میں منعقد ہوا، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگرد علامہ علی اختر اعوان نے خطاب کیا۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کو انسان اس وقت سب سے پیارا لگتا ہے، جب گناہ گار اس سے معافی مانگتا ہے۔ گناہ گار کی معافی اس وقت پکی ہوجاتی ہے جب وہ وسیلہ مصطفیﷺ سے اللہ کے حضور پیش ہوتا ہے۔
تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام استقبال ربیع الاول کے سلسلہ میں مشعل بردار جلوس کا اہتمام کیا گیا۔ میلاد جلوس چلڈرن پارک سے شروع ہوکر پریس کلب پر اختتام پذیر ہوا۔ راستے میں جگہ جگہ جلوس کے شرکاء پر گل پاشی کی گئی۔ مشعل بردار جلوس میں عشاقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام سالانہ پانچ روزہ درس عرفان القرآن کی آخری نشست میں علامہ اعجاز ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسوہ سیدہ کائنات در حقیقت اسوہ رسول ہے اور اسوہ سیدہ کائنات کی اتباع کے بغیر دین محمدی نا مکمل ہے۔ دین حق کی اقامت اور تحفظ کے لیے ذات سیدہ کائنات رول ماڈل ہے۔ یہ سیدہ فاطمۃ الزھرا کی گود کی تربیت کا نتیجہ تھا کہ اسلام کو کردار حسین و زینب میسر آئے۔ آپ کی سیرت پر عمل کیے بغیر غلبہ دین حق نا مکمل ہے۔ لودھراں میں پانچ روزہ درس قرآن کی اختتامی نشست میں ہزاروں شرکاء موجود تھے۔
تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیر اہتمام سالانہ 5 روزہ درس عرفان القرآن کی چوتھی نشست میں علامہ احسان رضوی نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہماری زبوں حالی اور زوال و انحطاط کی بنیادی وجہ قرآن اور صاحب قرآن سے دوری ہے۔ جس قوم کے جوان باہمت اور باشعور ہونگے وہ قوم دنیا کی باہمت اور غالب قوم بنتی ہے۔ درس عرفان القرآن میں لودھراں اور گردونواح سے ہزاروں لوگ شریک تھے۔
تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیر اہتمام 5 روزہ سالانہ درس عرفان القرآن کی تیسری نشست میں علامہ صابر کمال وٹو نے ’’رمضان اور رجوع الی اللہ‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ روزہ ہی نفس کی سرکشی کا سب سے بڑا ذریعہ ہے، رجوع کے بغیر رب کی محبت مکمل نہیں ہو سکتی، اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں کوئی ایک بار رجوع کر کے تو دیکھے اللہ تعالیٰ کی رحمت اتنی وسیع ہے کہ پہاڑ کے برابر کے گناہ بھی معاف فرما دیتا ہے۔ درس قرآن میں لودھراں اور گردونواح سے ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام سالانہ 5 روزہ درس عرفان القرآن کی دوسری نشست میں صاحبزادہ ظہیر احمد نقشبندی نے خطاب کیا۔ انہوں نے عقیدہ ختم نبوت کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو رب العالمین نے ختم النبیین بنا کر بھیجا۔ ختم نبوت کا استحکام ہی استحکام ایمان ہے۔ جس بندے کے عقیدہ ختم نبوت میں تذلزل آگیا اس کا ایمان متزلزل ہو گیا۔
تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام سالانہ 5 روزہ درس عرفان القرآن کی پہلی نشست سے علامہ فیاض بشیر قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب ظالم مسند اقتدار پر بیٹھ جائے تو کربلا بپا کرنا ہی تسبیح الٰہی ہے، دین محظ ظاہر و رسمی عبادات کا نام نہیں بلکہ حکم الٰہی کے مکمل نفاذ کا نام ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب قوم بزدل ہوجائے تو جابر لوگ انہیں ظلم کا نشانہ بناتے ہیں۔
>تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیر اہتمام 19 اپریل 2018 کو منہاج القرآن اسلامک سنٹر میں ماہانہ درس عرفان القرآن کا انعقاد کیا گیا جس کا موضوع معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تھا۔ نظامتِ دعوت تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم علامہ غضنفر حسنین تونسوی نے درسِ عرفان القرآن کی تقریب سے خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام ماہانہ درس عرفان القرآن 20 فروری 2018ء کو معنقد ہوا، جس میں مرکزی ناظم دعوت علامہ غضنفر حسنین قادری نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ آج ہمیں اپنے ظاہر و باطن کو پاک کرنے کی ضرورت ہے، آج ہماری توجوہات کا مرکز صرف عبادات رہ گئی ہیں، محبت، خلوص، بھائی چارہ ہماری زندگی سے دور ہوتا جا رہا ہے۔
لودہراں: تحریک منہاج القرآن نے آمد ربیع الاول اور استقبالِ جشنِ میلاد کے سلسلے میں مشعل بردار جلوس کا اہتمام کیا۔ جلوس چلڈرن پارک سے شروع ہوا اور اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا پریس کلب پر اختتام پذیر ہوا۔ جلوس میں شریک عشاقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سارے راستے درود و سلام کی صدائیں بلند کرتے رہے۔ راستے میں مختلف مقامات پر جلوس کے شرکاء پر گل پاشی کی گئی۔ شرکاء نے مشعلیں اور اسم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کتبے بھی اٹھا رکھے تھے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.