سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
لودھراں میں تحریک منہاج القرآن اور دیگر فورمز کی تقریب حلف برداری و اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت منہاج القرآن جنوبی پنجاب و سندھ کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ سردار شاکر خان مزاری نے کی۔ تقریب حلف برداری میں لودہراں، کہروڑ پکا، دنیاپور کے سینکڑوں کارکنان سمیت پی پی حلقہ جات کے عہدیداران نے بھر پور شرکت کیاس موقع پر تمام عہدیداران سے سردار شاکر خان مزاری نے حلف لیا۔
تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام ماہانہ درس عرفان القرآن میں علامہ احسان رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادب اور محبت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہی اصل ایمان ہے۔ اگر دل ادب ومحبت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے خالی ہو لاکھ عبادات بھی قابل قبول نہیں۔ آج کے دور میں ایک مغالطہ پیدا کر دیا گیا ہے کہ اگر عبادات آقائے دوجہاں کا تصورآجائے تو عبادات کا مقصد ختم ہوجاتا ہے۔
پاکستان عوامی تحریک لودھراں کے صدر مہر شعبان ورک کے چچا جان کی قل خوانی کی محفل 04 اکتوبر 2017 کو ان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی۔ محفل میں ان کے عزیز و اقارب سمیت مختلف سیاسی و سماجی شخصیات، اہلیان علاقہ اور تحریک منہاج القرآن کے کارکنان و عہدیداران نے شرکت کی. محفل سے علامہ عبدالواحد یمنی نے خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن لودھراں کا ماہانہ درس عرفان القرآن 22 ستمبر 2017ء کو منعقد ہوا، جس میں علامہ محمد احسان رضوی نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کربلا حق و باطل کی جنگ تھی جو آج بھی جاری ہے۔ یزید ایک شخص کا نام نہیں بلکہ کردار کا نام ہے ہر دور میں اسلام کی عزت و ناموس کو پامال کرنے کے لیے یزیدی کردار پیدا ہوتا ہے، اس کے مقابلہ کے لیے اللہ تعالیٰ حسینی کردار کو پیدا فرما کر یزیدیت کا خاتمہ کرتا ہے۔
تحریک منہاج القران لودھراں کے سرپرست سیدفضل حسین شاہ بخاری کی وفات پر مرکزی ناظم دعوت کے نائب ناظم علامہ غضنفر حسنین قادری نے لودھراں میں ان کے بیٹوں سید انیس شاہ بخاری اور سید شفیق شاہ بخاری سے اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر ضلعی امیرتحریک منہاج القران لودھراں عبد الغفار سمبل، صدر پاکستان عوامی تحریک لودھراں مھر شعبان، صدر تحریک منہاج القران لودھراں عبد الرشید اور ڈویژنل کوآرڈینیٹر راوء محمد اسحاق بھی اس موقع پر موجود تھے۔
تحریک منہاج القرآن لودھرں کے زیراہتمام درس عرفان القرآن 14 ستمبر 2017ء کو منعقد ہوا، جس میں مرکزی نائب ناظم دعوت علامہ غضنفر حسنین قادری نے خطاب کیا۔ پروگرام میں ضلعی امیر تحریک منہاج القران لودھراں عبد الغفار سمبل، صدر پاکستان عوامی تحریک لودھراں مہر شعبان، صدر تحریک منہاج القران لودھراں عبد الرشید اور ڈویژنل کوآرڈینیٹر راوء محمد اسحاق بھی موجود تھے۔
منہاج القرآن لودہراں کے سرپرست پیر سید فضل حسین شاہ انتقال کر گئے (انا للہ و انا الیہ راجعون)۔ مرحوم کی نماز جنازہ سہ پہر 3 بجے میونسپل اسٹیڈیم لودہراں میں ادا کی گئی۔ نمازہ جنازہ پیر سید ظفر علی شاہ نے پڑھائی۔ ان کے جنازہ میں تحریک منہاج القرآن و جملہ فورمز کے تمام یونین کونسلز کے کارکنان و عہدیداران کے علاوہ شہر کی معزز سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
اکستان عوامی تحریک لودہراں کے زیراہتمام برما کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے احتجاج اور عوامی ریلی 8 ستمبر 2017ء کو نکالی گئی۔ حافظ شیر محمد آرائیں، مجید ناشاد، ملک عابد نواز، ڈاکٹر صدیق، راؤ محمد اسحاق خان، مرزا علی، خواجہ محمد قاسم، حافظ محمد ارشاد، سید لعل شاہ بخاری، ملک اسلم حماد، ملک سلطان آرائیں، ارشد علی مرزا، خواجہ محمد احمد قادری، سید وسیم بخاری، ملک محمد اختر، راؤ محمد اخلاق، رانا محمد طاہر، فوجی محمد اعجاز، فوجی ظہور حسین، محمد ابراہیم، شیخ رفیع کاشف، محمد شاہد، کاشف علی مصطفوی، مرزا عیش، محمد نوید بھٹی، اقبال نیاز سکھیرا کے علاوہ احتجاج میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے ریلی میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن پی پی حلقہ 208 دھنوٹ کی تنظیم نو کا اجلاس 28 اگست 2017ء کو دھنوٹ میں منعقد ہوا، جس کی ضلعی امیر چوہدری عبدالغفار سنبل نے کی۔ اجلاس میں متفقہ طور پرڈاکٹر محمد صدیق صابر صدر، محمد بلال بھٹی ناظم، سید لعل شاہ نائب صدر، سعید احمد نائب ناظم، قاری محمد رمضان ناظم دعوت و تربیت اور رانا محمد اسلم ناظم مالیات منتخب ہوئے۔
تحریک منہاج القرآن لودھراں پی پی حلقہ 210 کی تنظیم نو کا اجلاس 28 اگست 2017ء کو حماد اکیڈمی میں ہوا، اجلاس کی صدارت مرکزی ناظم اعلیٰ ساوتھ پنجاب و سندھ سردار شاکر خان مزاری نے کی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر ملک عبدالرشید صدر، ملک اسلم حماد ناظم، اظہر حسین لنگاہ ایڈووکیٹ نائب ناظم، سید مدثر شاہ بخاری ناظم دعوت و تربیت، ملک عابد حسین جوئیہ ناظم مالیات اور فوجی ظہور حسین ناظم ویلفیئر منتخب ہوئے۔ اجلاس میں حلف برداری کی بھی تقریب ہوئی۔
تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام درس عرفان القرآن 20 اگست 2017ء کو اسلامک سنٹر لودھراں میں منعقد ہوا۔ علامہ محمد احسان رضوی منہاجین نے پروگرام میں خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج معاشرے میں صرف عبادات پر عمل کرنے کے نام اسلام رکھ دیا گیا ہے جبکہ آقائے دوجہاں کی حیات مبارکہ اخلاقیات کا نمونہ ہے۔ آقاؤے دوجہاں نے اعلان نبوت سے پہلے کفار کو اپنے اخلاق کے ذریعے دین حق کا پیغام دیا مگر آج معاشرہ اس تبلیغ دین سے دور ہوتا جا رہا ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام پانچ روزہ دروس عرفان کی کامیابی پر کارکنوں کے اعزاز میں آفس منہاج القرآن لودھراں میں افطار پارٹی جس میں تحریک منہاج القرآن لودھراں کے جملہ کارکنان و عہدیداران نے بھرپور شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ علامہ سید فرحت حسین شاہ نے پانچ روز دروس عرفان القرآن کی پانچویں اور آخری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زکوٰۃ اور صدقات و خیرات صرف مالی قربانی کا نام نہیں بلکہ ایک جذبے کا نام ہے جسے بجا طور پر قرب الٰہی اور رضائے مصطفی ؐ کا موجب قرار دیا گیا ہے۔ اسلام نے زکوٰۃ کی صورت میں اجتماعی بھلائی اور معاشرتی فلاح و بہود کا ایک جامع نظام انسانیت کو دیا ہے۔
علامہ محمد لطیف مدنی نے لودھراں میں منعقدہ سلسلہ وار دروس عرفان القرآن کی چوتھی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محمد عربی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اسوہ حسنہ سے رو گردانی کے باعث امت مسلمہ بربادی، زوال اور کسمپرسی کا شکار ہے۔ خدا تعالیٰ کی منشا ہے کہ اسوہ محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عمل پیرا ہوا جائے، کیونکہ کائنات میں قابل تقلید نمونہ صرف حیات محمدی ہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قرآن مجید آقا علیہ السلام کے اخلاق کا مجموعہ ہے۔
تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام پانچ روزہ سالانہ دروس عرفان القرآن مقامی میرج لان میں منعقد ہو رہے ہیں جو نماز فجر کے فوراً بعد شروع ہوتے ہیں، ان کا دورانیہ ڈیڑھ گھنٹہ ہے۔ دروس عرفان القرآن کی تیسری نشست سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگرد رشید علامہ عبدالواحد یمنی نے خطاب کیا۔ پروگرام میں خواتین، مرد، بچے، بوڑھے اور زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے اہل اسلام نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.