سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام پانچ روزہ سالانہ دروس عرفان القرآن مقامی میرج لان میں منعقد ہو رہے ہیں جو نماز فجر کے فوراً بعد شروع ہوتے ہیں، ان کا دورانیہ ڈیڑھ گھنٹہ ہے۔ دروس عرفان القرآن کی پہلی نشست سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگرد رشید علامہ صاحبزادہ ظہیر احمد نقشبندی نے خطاب کیا۔ پروگرام میں خواتین، مرد، بچے، بوڑھے اور زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے اہل اسلام نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام پانچ روزہ سالانہ دروس عرفان القرآن مقامی میرج لان میں منعقد ہو رہے ہیں جو نماز فجر کے فوراً بعد شروع ہوتے ہیں، ان کا دورانیہ ڈیڑھ گھنٹہ ہے۔ دروس عرفان القرآن کی دوسری نشست سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگرد رشید علامہ محمد احسان رضوی نے خطاب کیا۔ پروگرام میں خواتین، مرد، بچے، بوڑھے اور زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے اہل اسلام نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔
مؤرخہ 11 مئی 2017 کو تحریک منہاج القرآن یونین کونسل ڈیرہ جنڈ بستی بنگلہ، لودھراں کے زیرِاہتمام سالانہ شب بیداری بسلسلہ شبِّ برات عظیم الشان پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ محفل میں معززین علاقہ، مذہبی و سیاسی شخصیات اور خواتین و حضرات کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ بابرکت محفل کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد حضور نبی اکرم ﷺ کی بارگاہ میں حبیب قادری اور دیگر ثناء خوان مصطفی ﷺ نے نہایت خوبصورت انداز میں محبت و عقیدت کے نذرانے پیش کیے۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ جنوبی پنجاب سردار شاکر خان مزاری نے لودھراں میں ٹرین حادثہ میں جاں بحق طلباء کے والدین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ سردار شاکر مزاری اور PAT کے مقامی قائدین 8 جنوری 2017ء کو لودھراں میں جاں بحق ہونے والے طلباء کے گھر گئے اور ان کے لواحقین سے تعزیت کی۔
ادب مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسلمان کے ایمان کو پختہ کرتا ہے جس مسلمان کے دل میں ادب مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کمزور پڑ جائے اس کا ایمان بھی کمزور پڑ جاتا ہے ان خیالات کا اظہار علامہ غضنفر حسنین قادری مرکزی ناظم دعوت منہاج القرآن نے ملک محمد اسلم چنڑ کی رہائش گاہ پر منعقدہ محفل میلاد سے کیا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر تحریک منہاج القرآن لودہراں نے حماد اکیڈمی میں قائد ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا جس میں شیخ الاسلام کی عالم اسلام اور ملک پاکستان کے لئے کی جانے والی عظیم خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ قائد ڈے کی تقریب کی صدارت مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن جنوبی پنجاب و سندھ سردار شاکر خان مزاری کر رہے تھے۔
حریک منہاج القرآن پل بہشتی کے ناظم نشرواشاعت محمد ابراہیم کے والد غلام محمد نمبردار وفات پا گئے۔ ان کی نماز جنازہ پل بہشتی میں پیر سید عاشق حسین شاہ بخاری نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں تحریک منہاج القرآن کے مقامی اور ضلعی عہداران چوہدری عبدالغفار سنبل، ملک اسلم حماد، ظفر آفتاب بھٹی، فوجی ظہور حسین، منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے کارکنان سمیت اہلیان علاقہ شریک تھے۔
تحریک منہاج القرآن کی مرکزی نظامت تربیت کے نائب ناظم سید طیب حسین شیزاری نے لودھراں کا سات روزہ دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں لودھراں کی مختلف تحصیلات میں چار مقامات پر پانچ روزہ ’’آئیں دین سیکھیں کورس‘‘ کا انعقاد کیا۔ ان کورسز کے آرگنائزرز میں محمد یوسف چنڑ، مہرمحمد مشتاق، محمد رضا اور محمد محبوب حنیف شامل تھے۔
تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں دہشت گردی کے خلاف اور امن کے فروغ کیلئے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا اسلامی نصاب کے حوالے سے ایک سیمینار منعقد کیا گیا۔ سیمینار سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے معروف انٹرنیشنل سکالر اعجاز احمد ملک نے کہا کہ دہشت گردی کے اس دور میں کسی کی عزت وآبرو، یہاں تک کہ مساجد اور امام بارگاہیں بھی محفوظ نہیں رہیں۔
تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 64 ویں سالگرہ کے حوالے سے حماد اکیڈمی میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، بعد ازاں لودہراں کے معروف ثناء خوانان نے تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت نچھاور کیے۔ تقریب کے اختتام پر سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت یابی اور درازئ عمر کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔
نہاج القرآن علماء کونسل کے صدر علامہ نصیر احمد بابرنے کہا ہے کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت کے وقت مختلف الانواع تضادات کا شکار اور کئی طبقات میں تقسیم تھی، سماجی اور معاشرتی شرف و منزلت کی بنیاد نسلی، لسانی اور طبقاتی معیارات پر مشتمل تھی۔ معاشرے کے طاقتور لوگ ہر لحاظ سے قابل عزت ہوتے تھے جبکہ غلام کمزور اور زیردست طبقے طاقتور کے رحم و کرم پر ہوتے تھے اور طاقتور کا قانون ہی ان کے مقدر کا فیصلہ کرتا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت جاہلیت کے ان تمام بتوں کی شکستگی کا پیغام تھا
لودہراں: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام فوجی ظہور حسین کے گھر محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا جس میں عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محفل کا آغاز صحیفہ انقلاب کی آیات بینات سے کیا گیا، بعد ازاں تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں درود و سلام کے گجرے پیش کیے گئے اور ثناء خوان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے گلہائے عقیدت نچھاور کیے۔
سانحہ ماڈل کو رونما ہوئے ایک مہینہ ہوگیا، 14 معصوم انسانوں کو شہید اور 100 افراد کو گولیوں سے چھلنی کر دیاگیا، اس ریاستی دہشت گردی کے خلاف FIR درج نہ ہونے پر پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام ملک گیر پرامن احتجاجی مظاہرہ کیے جا رہے ہیں۔ مظاہرے میں کارکنان کے علاوہ سول سوسائٹی کے لاکھوں افراد شرکت کر کے بے گناہ افراد کو قتل اور بدترین ریاستی دہشت گردی کے خلاف پرامن احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں۔
ڈاکٹر طاہرالقادری کی رہائش گاہ اور تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر پولیس گردی کے خلاف ملک بھر کے کارکنان کی طرح لودہراں میں بھی پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان میں شدید غم و غصہ پایا گیا۔ انہوں نے اپنے قائد کے گھر اور مرکزی سیکرٹریٹ پر ہونے والی ریاستی دہشت گردی کے خلاف سپر روڈ بلاک کر دیا اور حکومت وقت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ کارکنان نے کتبے اور بینز اٹھا رکھے تھے جن پر پنجاب حکومت کی ڈاکٹر طاہرالقادری کی رہائش گاہ سے حفاظتی بیریر ہٹانے کی بوکھلاہٹ کے بارے لکھا تھا۔
مورخہ 25 مئی 2014ء کو پاکستان عوامی تحریک کا 25 واں یوم تاسیس پورے ملک میں جوش و خروش سے منایا گیا۔ جس سے پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری ویڈیو لنک کے ذریعے ملک بھر کے 853 شہروں میں ہونے والے ورکرز کنونشنز سے براہ راست خطاب کیا۔ اس سلسلہ میں لودہراں میں بھی پاکستان عوامی تحریک کا یوم تاسیس بڑے جوش و خروش سے منایا گیا جس میں کثیر تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کینیڈا سے ویڈیو لنک کے ذریعے پاکستان میں 853 مقامات پرکنونشنز میں شریک لاکھوں کارکنوں کو 11 مئی کے کامیاب عوامی احتجاجی مظاہرے کرنے پر مبارکباد بھی دی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.