سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
لودہراں( ) پاکستانی قوم خود کشیاں کر رہی ہے اور عیاش حکمران میلوں ٹھیلوں میں مصروف ہیں۔ قوم سے کئے گئے وعدے حکمرانوں نے ردی کی ٹوکری میں ڈال دیے ہیں۔ قوم ان بے ضمیر حکمرانوں کو دفن کرنے کیلئے اُٹھ کھڑی ہوئی ہے، ڈاکٹر طاہر القادری نے ان جھوٹے کاغذی لیڈروں کی حیثیت کو بے نقاب کر کے ان کی سیاسی موت کا سامان کر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی نائب صدر سردار شاکر خان مزاری نے پاکستان عوامی تحریک کی احتجاجی ریلی سے خطاب کے دوران کیا۔
عہد حاضر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نوجوانوں کے آئیڈیل ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے اپنے کام سے ثابت کیا ہے کہ وہ حقیقی لیڈر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ملک اسلم حماد نے تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام ڈاکٹر طاہر القادری کی 63 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے شب وروز تبدیل ہو سکتے ہیں اگر قوم ڈاکٹر طاہر القادری کی قیادت میں اٹھ کھڑی ہو اور کرپٹ نظام سے ٹکرا جائے۔ اس موقع پر علامہ نصیر بابر نے بھی خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن کی 30ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے علاوہ وطن عزیز کے 250 شہروں میں منعقد کی گئی، جس میں لاکھوں خواتین وحضرات نے شرکت کی۔ سرگودھا تحصیل فاضل پور میں بھی ہزاروں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کر کے آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنی عقیدت ومحبت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب سننے کے لیے بڑی سکرین کا انتظام کیا گیا تھا۔
تحریک منہاج القرآن کی 30ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے علاوہ وطن عزیز کے 250 شہروں میں منعقد کی گئی، جس میں لاکھوں خواتین وحضرات نے شرکت کی۔ دنیا پور میں بھی ہزاروں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کر کے آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنی عقیدت ومحبت کا اظہار کیا۔
تحریک منہاج القرآن کی 30ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے علاوہ وطن عزیز کے 250 شہروں میں منعقد کی گئی، جس میں لاکھوں خواتین وحضرات نے شرکت کی۔ لودھراں میں بھی ہزاروں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کر کے آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنی عقیدت ومحبت کا اظہار کیا۔
تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت تحریک منہاج القرآن لودہراں کے سرپرست پیر سید فضل حسین شاہ کے صاحبزادے سید شفیق شاہ، نائب سرپرست چوہدری عبد الغفار سنبل، ضلعی امیر راؤ محمد اسحاق خان، صدر رانا اشرف علی خان، ناظم ملک محمد اسلم حماد، پاکستان عوامی تحریک لودہراں کے صدر ظفر آفتاب بھٹی اور دیگر عہدیداران نے کی۔
لودہراں( )ولادت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دنیا میں جہالت کا خاتمہ ہوا حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد سے محروموں کی محرومی کا خاتمہ ہوا۔ ان خیالات کا اظہار ملک اسلم حماد صدر تحریک منہاج القرآن لودہراں ملک اسلم حماد نے تحریک منہاج القرآن کے سالانہ مشعل بردار جلوس میں خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے مزید کہا کہ شیخ الاسلا م ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے نوجوان نسل میں عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شمع روشن کر دی ہے۔ اس سال بنگلور انڈیا میں وہ کروڑوں فرزندان توحید سے سرزمین ہند میں مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عظمتوں کے ترانے سنائیں گے۔ تحریک منہاج القرآن کے مشعل بردار جلوس میں ہزاروں کی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی مشعل بردار جلوس چلڈرن پارک سے شروع ہوا اور پریس کلب پر اختتام پذیر ہوا۔ شرکاء نے روشن مشعلیں اٹھا رکھیں تھیں اور شرکاء درود سلام کا ورد کرتے ہوئے آگے بڑھ رہے تھے۔
تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام بیدارئ شعور ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں علامہ مفتی ارشاد حسین سعیدی نے خصوصی شرکت کی۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔ اس موقع پر چوہدری قمر عباس، ملک اسلم حماد، راؤ اسحاق اور چوہدری عبد الغفار کے ساتھ ساتھ کارکنان کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ کنونشن سے علامہ مفتی ارشاد حسین سعیدی نے خصوصی خطاب کیا۔
لودہراں ( ) محمدیت کی تکمیل حسینیت سے ہی ہے۔ حسین علیہ السلام کا محمد سے رشتہ نام کا، پیغام کا، ذات کا اور صفات کا ہے۔ غار حرا سے کربلا تک اسلام محمد سے پہچانا جاتا تھا۔ مگر کربلا سے قیامت تک دین اسلام کی پہچان حسین علیہ السلام ہیں۔ قربانی حسین نے انسانیت کو وہ عظمت بخشی کہ جس پر ہر انسان نازاں ہے۔ قرآن نے قتل حسین کو ذبح عظیم قرار دیا۔ ان خیالات کا اظہار شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے شاگرد رشید مفتی ارشاد حسین سعیدی نے تحریک منہاج القرآن کے زیراہتما م ماہانہ درس عرفان القرآن کی سلسلہ وار نشست میں پیغام حسین کے عنوان پر خطاب کے دوران کیا۔
شہید مشاہدہ حق سے سرفراز ہوتا ہے۔ اسی لیے اسے وصال حق نصیب ہوتا ہے۔ فلسفہ موت و حیات سمجھے بغیر مقصد تخلیق کائنات سمجھ نہیں آسکتا۔ ذات حقیقی نے وجود مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تمام مخلوقات سے پہلے تخلیق فرمایا اور موت و حیات کو بعد میں پیدا کیا۔ انسان جب تک ظاہری زندگی میں تعلیمات مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عمل پیرا نہیں ہوتا اسے حیات ابدی نصیب نہیں ہوسکتی۔
علامہ مفتی ارشاد حسین سعیدی نے تحریک منہاج القرآن میں شمولیت اختیار کرنے والے علماء کرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری اس صدی کے مجدد ہیں۔ انہیں دنیا اسلام کا حقیقی وکیل تسلیم کرتی ہے۔ وہ مذہبی اور مسلکی تنگ نظری کے خلاف پوری دنیا میں بھر پور آواز بلند کر رہے ہیں۔ان کی دینی اور ملی خدمات نے اسلام کی نشاۃ ثانیہ کی راہ ہموار کر دی ہے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ لودھراں کے زیراہتمام امید پاکستان طلبہ کنونشن کا انعقاد 24 اکتوبر کو اسلامک سنٹر لودھراں میں ہوا جس کی صدارت مرکزی صدر ایم ایس ایم پاکستان چوہدری عرفان یوسف نے کی، جبکہ مہمان خصوصی سینئر نائب صدر ایم ایس ایم پاکستان عبدالعمار منعم، سید وقاص بخاری کوآرڈینیٹر ایم ایس ایم ملتان ڈویژن، عمر فاروق ضلعی کوآرڈینیٹر لودھراں، صدر ایم ایس ایم لودھراں محمد امیر علی شریک تھے۔
تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام درس عرفان القرآن کا انعقاد کیا گیا جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری کاشف بشیر نے حاصل کی، جبکہ قاری عبدالقیوم غوری، پروفیسر نعمان مصطفوی، الحاج ملک سلیم قادری اور ملک اسلم حماد نے تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں درود و سلام کے گجرے پیش کیے۔ اس موقع پر ملک غلام نازک آرائیں، راؤ محمد اسحق، چودھری عبدالغفار، علامہ نصیر بابر، اظہر لنگاہ ایڈووکیٹ، ملک سلطان آرائیں کے علاوہ کثیر تعداد میں عمائدین شہر اور کارکنان تحریک نے شرکت کی۔
پاکستان عوامی تحریک کے صدر شیخ زاہد فیاض نے لودھراں میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری بہت جلد عوامی طاقت سے غریب دشمن سیاسی کلچر کو ذبح کر دیں گے۔ پوری قوم نے دیکھ لیا کہ فراڈ الیکشن کے بعد وہی سیاسی گھوڑے پارٹی بدل کر اقتدار میں آگئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی جدوجہد کے فیز ٹو میں داخل ہو رہے ہیں، ملک بھر سے ایک کروڑ سے زائد جانثار ہموطنوں کے ذریعے اس باطل نظام سے ٹکرائیں گے، ہماری جدوجہد روز اول سے پر امن ہے اور ہم اپنی منزل کے حصول تک پر امن رہنے کا عزم کیے ہوئے ہیں۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.