سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
لودھراں: تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام میلاد مارچ کیا گیا۔ مارچ اڈا پرمٹ سے شروع ہوکر مختلف راستوں سے ہوتا ہوا لودہراں پریس کلب کے سامنے اختتام پذیر ہوا۔ اس میلاد مارچ سے خطاب کرتے ہوئے صدر تحریک منہاج القرآن لودہراں ملک اسلم حماد نے کہا کہ نبی آخرالزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مکی اور مدنی دور کی زندگی انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے۔ جہالت کے اس دور میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تشریف لائے جب انسانیت اپنی قدریں کھو چکی تھی ہر طرف ظلم و بربریت کا دور دورہ تھا۔انہوں نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے کردار کے ذریعے انسانیت کو توحید کا پیغام دے کر ایک لڑی میں پرو دیا۔
تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام ورکرز کنونشن منعقد کیا گیا، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا کارکنان سے خصوصی خطاب چینل 92 کے ذریعے کارکنان کو دیکھایا گیا۔ 14 جنوری کو اسلام آباد میں ہونے والے عوامی مارچ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے سلسلے میں فنڈ ریزنگ کے آغاز کے بعد تحریک منہاج القرآن لودہراں میں بھی فنڈ ریزینگ کا آغاز کیاگیا۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام 23 دسمبر 2012ء کو مینار پاکستان پر ہونے والے سیاست نہیں ریاست بچاؤ عوامی اجتماع کے سلسلے میں علاقے بھر میں تشہیری مہم جاری ہے، جس میں وال چاکنگ، فلیکس بورڈ، پوسٹرز اور ہنڈبلز کی صورت میں تشہیری مہم کی جارہی ہے۔ اس مہم میں منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے عہدیداران و کارکنان شب و روز مصروف عمل ہیں۔
مورخہ 4 دسمبر 2012 تحریک منہاج القرآن گیلے وال، لودھراں کے زیر اہتمام درس عرفان القرآن کا انعقاد کیا گیا۔ درس عرفان القرآن میں اہل علاقہ نے خواتین سمیت بھر پور شرکت کی۔ درس میں پیر سید عاشق حسین شاہ، صدر تحریک منہاج القرآن لودہراں ملک اسلم حماد، نائب سرپرست چوہدری عبد الغفار سنبل، علامہ نصیر احمد بابر، رانا محمد اشرف خان، حافظ عبد القیوم غور ی، فوجی اعجاز احمد، مہر فدا حسین، محمد ابراہیم، فوجی ظہورحسین، فوجی محمد شریف، مہر صاحب یار سیال، قاری حق نواز، حافظ محمد اجمل، اور جنرل سیکرٹری منہاج القرآن یوتھ لیگ نادر حسین سہروردی نے شرکت کی۔
مورخہ 04 دسمبر 2012 تحریک منہاج القرآن لودھراں کے ایک وفد نے ڈی سی او، لودھراں آصف بلال لودھی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں میں ملک ظہور بھٹہ AC لودہراں بھی موجود میں تھے۔
5 دسمبر 2012ء کو منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ لودھراں کے زیراہتمام ریاست بچاؤ یوتھ ریلی نکالی گئی۔ جس میں خصوصی شرکت مرکزی نائب صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ محمد طیب ضیاء نے کی۔ اس ریلی میں تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے عہدیداران و کارکنان سمیت علاقے بھر سے نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مورخہ 03 دسمبر 2012ء کو مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام ''ریاست بچاؤ'' ریلی نکالی گئی۔ جس میں طلباء نے موجودہ کرپٹ انتخابی نظام کے خلاف کتبے اٹھا رکھے تھے اور سارے راستے، سیاست نہیں ریاست بچاؤ، انقلاب انقلاب مصطفوی انقلاب، 23 دسمبر آیا قلندر، جیوے جیوے طاہر جیوے، ویلکم ویلکم طاہر القادری ویلکم کے نعرے لگاتے رہے۔ ریلی میں ڈگری کالج لودہراں، گوگڑاں، کامرس کالج اور مقامی کالجز سے طلباء نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی۔
زندگی کا مقصد پیغام حسین کو سمجھنے کا نام ہے۔ تما م انبیاء کرام علیہم السلام کی جدوجہد بھی اقامت دین کے لئے تھی اور واقعہءِ کربلا بھی اقامت دین کے لئے بپا ہوا، جس طرح مذہب دین کا حصہ ہے اسی طرح سیاست بھی دین کا حصہ ہے اقتدار کی کرسی بھی مسند مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے۔ مسند رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اس کے اہل کو بٹھایا جائے۔ جب اہل لوگ مسند مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ہوں تو اس مملکت میں کوئی شخص بھوکا نہیں رہتا۔
23 دسمبر 2012 کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے پاکستان آمد پر عوامی استقبال کی تیاریوں کے حوالے سے لودہراں میں ورکرز کنونشن منعقد ہوا۔ جس میں امیر تحریک پنجاب خواجہ احمد نواز انجم خصوصی نے شرکت کی۔
علامہ محمد فیاض بشیر قادری نے سلسلہ وار ماہانہ 93 ویں درس عرفان القرآن کی نشست میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کے لئے عالمی سطح پر قانون سازی کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں بانی تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے عالمی قانون سازی کے لئے UN اور عالمی قانون بنانے والوں کو اس قانون کے بارے میں ہدایت نامہ بھیجا ہے۔
گستاخ فلم بنانے والے عالمی بدامنی پیدا کرنے پر تلے ہوئے ہیں نبی رحمت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات اقدس پر حملہ کرنے والے معصوم مسلمانوں کے جذبات کو مشتعل کر رہے ہیں۔ ایسا نہ ہو کہ مسلمانوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو جائے اور باطل کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے۔ ان خیالات کا اظہار شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگرد رشید علامہ نصیر احمد بابر نے گستاخ فلم کے خلاف نکالی جانے والی ریلی کے ہزاروں شرکاء سے کیا۔
تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام مورخہ 26 اگست 2012 کو عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں فاضل منہاج یونیورسٹی لاہور علامہ فیاض بشیر قادری نے خصوصی شرکت کی جبکہ ان کے علاوہ دیگر مہمانان گرامی نے بھی شریک ہوئے۔ اس خوبصورت پارٹی میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
علامہ اعجاز ملک مرکزی نائب ناظم دعوت نے کہا کہ خواتین کے بغیر اقامت دین کا تصور ناممکن ہے، اسلام کو غلبہ دلانے میں خواتین برابر کی شریک ہیں۔ تاریخ اسلام میں امت مسلمہ کو بامِ عروج خواتین کے لازوال کردار کی بدولت ہی ملا۔ دین اسلام کو ابتدا میں ہی سیدہ خدیجۃ الکبریٰ کا سایہ ملا۔
تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام پانچ روزہ سلسلہ وار دروس عرفان القرآن جاری ہیں۔ جس کا چوتھا درس مورخہ 30 جولائی 2012 کو میونسپل لودہراں شہر میں منعقد ہوا۔ درس قرآن میں نماز فجر کے بعد ہزاروں کی تعداد میں خواتین و حضرات، عمائدین شہر، علما، وکلاء، اساتذہ، تاجران اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی
صاحبزادہ ظہیر احمد نقشبندی نے شرکاء درس قرآن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لائے ہوئے دین کی نصرت کیے بغیر ہماری بدبختی ختم نہیں ہو سکتی۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عہد وفا کا تقاضا ہے کہ ہم محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ساتھ نصرت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر بھی عمل پیرا ہوں۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.