سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
مورخہ 25 اکتوبر 2009 کو فیڈرل قنطار کالج راولپنڈی میں دوسرے عرفان القرآن کورس کا افتتاح ہوا کورس کے افتتاح پر ایک شاندار پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز حافظ محمد عتیق الرحمٰن صاحب نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ ملک عامر سلطان ناظم دعوت پی پی۔9 راولپنڈٰی نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مداح سرائی کی۔
تحریک منہاج القرآن پاکستان سمیت دنیا بھر میں عشق مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو عام کرنے کیلئے بانی و سرپرست اعلیٰ منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی فکر انگیز قیادت میں ہمہ وقت کوشاں ہے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام دنیا بھر میں سیکڑوں تعلیمی ادارہ جات چل رہے ہیں جو جہالت کے خلاف برسر پیکار ہیں۔ اسی سلسلہ کے تسلسل میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یو-کے کے تعاون سے مری بھوربن میں منہاج القرآن اسلامک سنٹر کے قیام کا آغاز کیا گیا ہے۔
تحریک منہاج القرآن اور منہاج القرآن یوتھ لیگ مغل آباد راولپنڈی کینٹ کے زیراہتمام ایک عظیم الشان محفل حلقہ درود بعد نماز مغرب تحریک منہاج القرآن مغل آباد راولپنڈی کینٹ PP-10 کے ناظم مالیات محمد زاہد کی رہائشگاہ پر منعقد ہوئی۔
مورخہ 19 فروری 2007 بروز پیر ھمدرد ہال مریڑ چوک راولپنڈی میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 56ویں سالگرہ کے سلسلے میں ایک پُروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کا موضوع ``ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی اور تجدیدی خدمات`` تھا۔ اس موقع پر ھمدرد ہال اور تحریک منہاج القرآن راولپنڈی کی تاریخ کا سب سے بڑا مجمع دیکھا گیا۔ جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا تھا کہ ہال کے ساتھ ملحقہ کمرے اور ہال کا بیرونی احاطہ بھی حاضرین محفل کیلئے تھوڑا پڑ گیا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ جسکے بعد منہاج نعت کونسل اسلام آباد اور رانا سرور (ناظم پی پی14)، فیاض چشتی نے نعت رسول مقبول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پیش کی۔
گذشتہ دنوں منہاج القرآن ویمن لیگ راولپنڈی حلقہ پی پی 14 کے زیراہتمام قائد ڈے کے حوالے سے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس پُر وقار تقریب کا انعقاد پاکستان عوامی تحریک ضلع راولپنڈی کے صدر رانا شہزاد کی رہائش گاہ پرکیا گیا تھا۔ محفل کی مہمانان خصوصی عامر چیمہ شہید کی والدہ گرامی مسز نذیر چیمہ اور آصف پبلک سکول راولپنڈی کی پرنسپل محترمہ شازیہ آصف تھیں۔
تحریک منہاج القرآن راولپنڈی حلقہ پی پی 14 کے زیراہتمام سلسلہ وار ماہانہ درس قرآن گزشتہ دنوں ریڈیئنٹ سکول سروس روڈ اقبال ٹاؤن راولپنڈی میں منعقد کیا گیا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ منہاج نعت کونسل اسلام آباد نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نذرانہ پیش کیا۔ تقریب کے مہمانوں میں امیر تحریک ضلع راولپنڈی مرزا آصف، ضلعی ناظم دعوت حافظ عبدالجبار، پاکستان عوامی تحریک ضلع راولپنڈی کے صدر رانا شہزاد، مرکزی میڈیا کوآرڈینیٹر اور پی پی 14 کے صدر حافظ اشتیاق اعوان اور پی پی 14 کے دیگر عہدیداران شامل تھے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے صاحبزادے جناب حسین محی الدین قادری تحریکی دورہ کے سلسلسہ میں راولپنڈی تشریف لائے۔ ان کی آمد پر تحریک منہاج القرآن کے ضلعی عہدیداران و کارکنان کی بڑی تعداد نے پرجوش استقبال کیا۔ اس دورہ کے سلسلہ میں راولپنڈی پریس کلب میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس کا باقاعدہ آغاز حاجی عظمت علی کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ جسکے بعد حلقہ پی پی 14 کے ناظم جناب رانا سرور نے بحضور سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نعت شریف پیش کی۔
تحریک منہاج القرآن ڈھوں (تحصیل گوجرخان ضلع راولپنڈی) کے زیراہتمام محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس گذشتہ دنوں مدنی جامع مسجد ڈھوں میں منعقد ہوئی۔ یہ پروگرام خصوصی طور پر چوہدری پیراندتہ کی شادی کی تقریب سعید کا حصہ تھا۔ چوہدری پیراندتہ نے اپنی شادی کی خوشی میں تحریک منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد کر کے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.