سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن یو سی مغل آباد کے زیرِاہتمام 16 جنوری 2016 کو 10-B کینٹ ایریا راولپنڈی میں محفلِ حلقہ درود منعقد کی گئی جس میں تحریک منہاج القرآن کے کارکان سمیت اہلِ علاقہ نے شرکت کی۔ محفل کا آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید اور نعتِ رسولِ مقبول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا، جس کے بعد شرکاء نے بارگاہِ رسالتمآب صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم میں اجتماعی طور پر درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن ویمن لیگ کی امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن، نا اہلی اور بیڈ گورننس نے پاکستان کو دہشتگردوں کی جنت بنایا، دنیا بھر کے مسلم سکالرز سر جوڑ کو بیٹھیں اور غور و فکر کریں کہ مسلمان دہشتگردی کا خام مال کیوں ہیں؟ ڈاکٹر طاہرالقادری اور تحریک منہاج القرآن 34 سال سے انتہا پسندی کے خلاف لڑ رہے ہیں، ضرب عضب کی 100 فی صد کامیابی کیلئے ضرب علم و امن ناگزیر ہے جس کا آغاز کر دیا۔ آبادی کے 50 فی صد خواتین کو ترقی کے دھارے سے الگ رکھ کر خوشحالی اور امن کا کوئی ہدف حاصل نہیں کیا جا سکتا۔
آرمی پبلک سکول پشاور کے شہید بچوں کی پہلی برسی کے موقع پر ایم ایس ایم کے زیراہتمام راولپنڈی سمیت ملک بھر میں 55 اضلاع میں ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی ہوئی اور شمعیں روشن کر کے ننھے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب میں آرمی پبلک سکول پشاور کے اساتذہ، بچوں اور والدین کے عزم اور حوصلے کو سلام پیش کیا گیا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈایریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضانے اس موقع پر قیامِ پاکستان میں غیر مسلم برادری کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں برصغیر پاک و ہند میں تحریک آزادی اور قیام پاکستان میں مسلم رہنماؤں کے علاوہ غیر مسلم شخصیات کی کاوشیں بھی قابل تحسین ہیں۔
دولتالہ (نامہ نگار) منہاج ماڈل سکول بھنگالی گوجر کے میٹرک کے شاندار نتائج، ثمن زہرا نے 991 نمبر لے کر سکول میں پہلی اور علاقہ بھر میں نمایاں پوزیشن حاصل کی۔ شانزہ ثاقب نے 830 نمبر لیکر دوسری اور ماہ رخ جبین نے 778 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی
دولتالہ (نامہ نگار) پاکستان عوامی تحریک پی پی 4 دولتالہ کا بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے اہم اجلاس مقامی ھوٹل میں منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد اسحاق ناظم تحریک منہاج القرآن پی پی 4 نے کہا کہ ہم آنیوالے بلدیاتی الیکشن میں بھر پور حصہ لیں گے، تمام یونین کونسلز میں متفقہ اور مضبوط امیدوار سامنے لائے جائیں گے۔
حریک منہاج القرآن کے مرکزی ناظم تربیت علامہ غلام مرتضیٰ علوی نے تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک حلقہ پی پی 4 دولتالہ کے مصطفوی ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سانحہ ماڈل ٹاؤن لاہور کے حوالے سے پنجاب حکومت کی بنائی ہوئی یکطرفہ اور جعلیJIT کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں جس نے قاتل حکمرانوں کو بے گناہ قرار دیا ہے ۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ جوڈیشل کمیشن باقر نجفی کی رپورٹ کو شائع کیا جائے اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کا کیس فوجی عدالت میں چلایا جائے۔
پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن راولپنڈی پی پی 11 کے زیراہتمام مورخہ 7 اپریل 2015ء کو ورکرزکنونشن کا اہتمام کیا گیا جس سے بذریعہ ویڈیو لنک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خصوصی خطاب کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد طارہرالقادری نے پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے انٹرا پارٹی الیکشن کے نتائج کا باضابطہ اعلان کیا، اعلان کے مطابق ڈاکٹر رحیق عباسی مرکزی صدر، خرم نواز گنڈاپورسیکرٹری جنرل، شیخ زاہد فیاض ناظم اعلیٰ تنظیمات، قاضی فیض سیکرٹری اطلاعات، ساجد بھٹی سیکرٹری کوآرڈینیشن فرح ناز ویمن ونگ کی مرکزی صدر، عرفان یوسف ایم ایس ایم کے مرکزی صدرمنتخب ہوئے۔
پاکستان عوامی تحریک کے رہنما میڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان نے آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے پانچ سالہ دور اور موجودہ دو سالہ دور میں جمہوریت کے دعوے کرنے والوں نے بلدیاتی الیکشن نہ کروا کر جمہوریت کش اقدام کیا ہے۔ راولپنڈی کے عوام نے کبھی بھی میٹرو بس منصوبے کی ڈیمانڈ نہیں کی اور نہ ہی عوام کو میٹرو بس کی ضرورت ہے۔ میٹرو بس منصوبہ عوام پر مسلط کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے عوام پر بلدیاتی اداروں کے دروازے بند کیے اور سرکاری ایڈمنسٹریٹرز کے ذریعے لوٹ مار کی انتہا کی۔
منہاج ویلفیئر فائونڈیشن واہ کینٹ، راولپنڈی کے زیراہتمام شادیوں کی اجتماعی سالانہ تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں 12 دلہنوں کو فی کس 175000 روپے کی مالیت کے جہیز کے ساتھ رخصت کیا گیا۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن ڈاکٹر طاہرالقادری کی زیرسرپرستی دکھی اور سسکتی انسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے سرکرداں ہے، کہیں نادار اور مستحق مریضوں کاعلاج کروایا جاتا ہے، کہیں بیوگان میں سلائی مشینیں تقسیم کی جاتی ہیں۔
تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ شہداء کے بچوں نے حکومت کی طرف سے کروڑوں روپے کی پیش کش ٹھکرا کر ثابت کیا کہ شہیدوں کے خون کی قیمت نہیں ہوتی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے اپنے کارکنوں کو صرف امن کی تعلیم دی، کوئی خوف یا لالچ ہمیں ظالمانہ نظام کی تبدیلی کی جدوجہد سے نہیں ہٹا سکتا، انقلاب کے فیصلہ کن راؤنڈ کا آغاز ہونے والا ہے اس بار کارکنوں کے ساتھ ساتھ قوم کا ہر جوان اور بیٹی بھی نکلے گی، ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں کے خون کا حساب لینے کیلئے قانونی جنگ لڑ رہے ہیں اور آخری سانس تک لڑتے رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرو میں انقلاب مارچ کے شرکاء میں اسناد شجاعت کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تحریک منہاج القرآن برنالہ آزاد کشمیر کے زیراہتمام سفیر امن سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سیمینار سے ڈاکٹر طاہر حمید تنولی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام امن کا دین ہے اور ڈاکٹر طاہرالقادری وطن عزیز سمیت دنیا بھر میں پیغام امن کو عام کرنے کے لیے ہمہ تن مصروف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم معاشرہ میں جب سے حقیقی تصوف نکلا ہے، معاشرہ تشدد کی جانب بڑھتا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ آج مسلمان دوسرے ہی مسلمان کا گلہ کاٹ رہا ہے۔
چکوال: مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام ڈاکٹر طاہرالقادری کے 64 ویں یوم پیدائش کے حوالے سے پریس کلب چکوال میں ’’سفیر امن‘‘ سیمینار منعقد ہوا، جس میں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا، اس موقع پر حافظ عبد الغفار ایڈووکیٹ سابق راہنما MSM، چوہدری عرفان یوسف قائد طلبہ MSM اور محمد عاصم انقلابی ڈویژنل کوآرڈینیٹر MSM راولپنڈی نے خصوصی شرکت کی، علاوہ ازیں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے دیگر عہدیداران بھی شریک تھے، تقریب میں نقابت کے فرائض احمد حسن نے سر انجام دیے۔
تحریک منہاج القرآن ڈھوں حلقہ پی پی 4 کے زیراہتمام عظیم الشان سالانہ محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چوہدری طاہر خان نائب صدر پاکستان عوامی تحریک پی پی 4 کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی۔ محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے علامہ علی اختر اعوان نے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذکر مبارک سے ہمارے ایمان کی حفاظت کا سامان ہوتا ہے اور ایمان کا ملنا حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نسبت مقدسہ کا نصیب ہو جانا ہے۔ یہ نسبت مقدسہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دین کی خدمت اور اقامت دین کی جدو جہد سے ایک مومن کے مقدر میں لکھی جاتی ہے اور اسی نسبت سے ایمان کامل درجہ پر فائز ہوتا ہے۔
ڈاکٹر طاہرالقادری کے یوم پیدائش کے موقع پر پاکستان عوامی تحریک پی پی 11 کے زیراہتمام سفیرامن سیمینار خیابان سرسید نور بینکویٹ ہال میں علامہ میر محمد زمان قادری کی زیرسرپرستی منعقد ہوا۔ پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی مہمان خصوصی تھے۔ دیگر مہمانوں میں مرکزی رہنما عوامی تحریک احمد نواز انجم، ڈپٹی سیکرٹری جنرل سردار منصور خان، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمر ریاض عباسی، ڈویژنل ڈپٹی آرگنائزر ملک افضل، ضلعی صدر راولپنڈی نعیم سلطان کیانی، ضلعی صدر اسلام آباد ابرار رضا ایڈووکیٹ، عباسی برادری کے رہنما محمد ایاز عباسی کے علاوہ دیگر سیاسی، سماجی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.